نئی دہلی//محکمہ موسمیات نے مانسون کے اپنی دوسری اور آخری پیشن گوئی میں بھی اس برس اس کے معمول کے مطابق رہنے کی بات کہی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوبی ہندستان اور شمال مشرق میں معمول سے کم بارش ہونے اندازہ ہے ۔محکمہ کی طرف سے آج جاری پیشن گوئی میں اس برس پورے ملک میں مانسونی بارش اوسط کے 97فیصد رہنے کی بات کہی گئی ہے ۔ اوسط کے 96سے 104فیصد تک بارش ہونے پر مانسون معمول کے مطابق مانا جاتا ہے ۔ یہ مسلسل تیسرا برس ہے جب مانسون معمول کے مطابق رہے گا۔اس سے پہلے 16اپریل کو جاری پہلی پیشن گوئی میں بھی اس کے 97فیصد رہنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس پیشن گوئی میں حالانکہ کم یا بڑھنے کے امکانات کو پانچ فیصد سے کم کرکے آج چار فیصد کردیا گیا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس برس بارش اوسط کے 93سے 101فیصد تک ہو سکتی ہے ۔