عشرت حسین بٹ
پونچھ//پونچھ میں الیکشن کمیشن کے گھر سے ووٹنگ کے عمل کے دوران شام 5بجے تک کل 87.52فیصد ووٹنگ ہوئی۔ حویلی اسمبلی حلقہ میں شام 5بجے تک 80.33فیصد، مینڈھر میں 96.9فیصد اور سرنکوٹ اسمبلی حلقہ میں شام 5بجے تک 92.25فیصد ووٹنگ ہوئ جس میں 140 مرد اور 110 عورتوں نے اپنا ووٹ پول کیا ہے۔ بتادیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جسمانی طور پر معذور اور 85 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے گھر سے ووٹنگ کا بندوبست کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر بیلٹ پیپر متعلقہ افراد سے ووٹنگ کروائی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، اننت ناگ راجوری لوک سبھا حلقہ پر پونچھ ضلع میں 85سال سے زیادہ عمر کے شہریوں اور معذور افراد کیلئے گھر سے ووٹ ڈالنے کا عمل اتوار کو شروع ہوا۔ اس دوران 85سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان اور 40فیصد بینچ مارک معذوری والے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) نے گھر سے ووٹ ڈالنے کی اختیاری سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ تحصیل منڈی کے صدر مقام پر رہنے والی 86 سے زیادہ عمر کے ووٹر فاطمہ بیگم جو اس وقت پونچھ میں ہیں، نے گھر پر ووٹ ڈالنے کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بزرگوں اور معذور افراد کو گھر سے ووٹنگ کی سہولت دینا کمیشن کا ان کے تئیں دیکھ بھال اور احترام کے جذبے کا اظہار ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اقدام کے تئیں تشکر اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے گھر سے ووٹ ڈالنے کے کام میں تعینات پولنگ عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ووٹنگ کی رازداری کو مستعدی کے ساتھ برقرار رکھا۔ پونچھ کی وارڈ نمبر اٹھ محلہ کھوڑی ناڑ کے ایک بزرگ نے گھر سے ووٹنگ کا فائدہ اٹھانے کے بعد خوشی اور تعریف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت بڑی تبدیلی لانے والے اثرات کو واضح کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کو متعارف کرانا، جامع اور قابل رسائی انتخابات کو برقرار رکھنے کے تئیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔ادھر اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں پڑنے والے 84نوشہرہ اے سی، 85راجوری اے سی، 86بدھل اور 87تھنہ منڈی اے سی میں ووٹنگ کے پہلے دن ووٹروں کی پرجوش شرکت سے نشان زد ہوا۔یہ پہلی بار ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے گھر پر ووٹنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔85سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز اور 40فیصد معذور افراد (PwDs) گھر گھر ووٹنگ کی اختیاری سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کل 1155 ووٹرز میں سے 823 افراد نے پہلے دن گھر گھر ووٹنگ کی سہولت سے استفادہ کیا اور گھر بیٹھے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔