سرینگر//نامی معالج ڈاکٹر احمد دین کنٹھ منگل کو اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں انتقال کرگئے۔
اُن کے گھریلو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کنٹھ نے مختصر علالت کے بعد آج آخری سانس لی۔
ڈاکٹر کنٹھ کا شمار اُن منفرد معالجین میں ہوتا تھا جو مریضوں کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں۔
اُن کے انتقال پر سماج کے سبھی طبقات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے فوراً بعد نگین میں ادا کی جائے گی۔