سرینگر //اردو روزنامہ عقاب کے مدیر اعلیٰ منظور انجم کے برادرِ اکبرعلی محمد شاہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوانتقال کرگئے ۔اُن کی عمر 75برس تھی ۔مرحوم محکمہ تعمیرات عامہ میں بطور انجینئر کام کر رہے تھے اور سبکدوشی کے بعد برین نشاط میں رہائش پذیز تھے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم پچھلے تین ہفتوں سے علیل تھے اور منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کی وفات پر تعزیت پُرسی کا سلسلہ اُن کی خواہش کے مطابق صرف تین دن تک ہی رہے گا جبکہ 9مارچ کو نماز جمعہ کے بعد اُن کے حق میں فاتحہ خوانی انجام دی جائے گی ۔اس دوران وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے منظور انجم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔اس دوران کشمیر عظمیٰ کے جملہ عملہ ادارت نے علی محمد شاہ کے انتقال پر پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت مانگی اور منظور انجم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ میں مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا گیا اور صحافی منظور انجم اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔