سرینگر// معروف یورولاجسٹ اور گردوں کی پیوند کاری کے ماہر سرجن ڈاکٹر محمد سلیم وانی کے والد حاجی عبدالغنی وانی جمعرات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کو آبائی قبرستان واقع دانا مزار وانی یار صفا کدل میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا۔مرحوم کے آخری سفر میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔اور انکی نماز جنازہ قریب 3بجکر 30 منٹ پر پڑھائی گئی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی کورونا قواعد و ضوابط کے تحت اتوار صبح10بجکر30منٹ پر آبائی قبرستان واقع دانا مزار وانی یار صفا کدل سرینگر میں انجام دی جائے گی۔ سیاسی،سماجی ،طبی، صحافتی ،فلاحی اور ادبی حلقوں نے ڈاکٹر سلیم وانی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر اے جی آہنگر ڈائریکٹر سکمز اور سابق آفیشل سکریٹری انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے عملے نے ڈاکٹر وانی کیساتھ تعزیت کی ہے ۔ انسٹی چیو ٹ میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں پروفیسر ٓاہنگر اور دیگر عملے نے ڈاکٹر محمد سلیم وانی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے پروفیسر آہنگر نے کہا کہ انکی دعائیں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں۔ادھر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ بخاری نے کہا کہ مرحوم ایک نیک انسان تھے جو اپنی انسان دوستی اور مہربان طبع کے لئے جانے جاتے تھے۔ بخاری نے کہا ،’’میں مرحوم کی روح کے لئے دائمی سکون کی دعا کرتا ہوں اور سوگوار کنبہ کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ‘‘۔شہر خاص کارڈی نیشن کمیٹی نے بھی ڈاکٹر سلیم وانی کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔