جموں//معروف تاجر پردیپ بھاٹیہ نے اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ موصوف کی شمولیت سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ اس موقع پر سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، ترجمان ایڈووکیٹ نرمل کوتوال، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹووغیرہ بھی موجود تھے۔