عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ سکولی تعلیم جموں و کشمیر کے زیراہتمام سماگرا ہ شکھشا نے اتوار کو ٹیچرز بھون میں ڈِس ایبلٹیز افراد کے بین الاقوامی دِن کے موقعہ پر ایک تقریب اور ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمار مہمان خصوصی تھے جبکہ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا خصوصی مدعو تھیں۔ثقافتی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا ہ شکھشا دیپ راج، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں اشوک کمار شرما، سپیشل سیکرٹری کانتا دیوی ، سپیشل سیکرٹری انو بہل، جے ڈی ایس ای ڈی سبھا مہتا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال رشید، سی ای او جموں جگدیپ پادھا، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی) ممتا شرما،سی اے او مونیکا بھنڈاری نے شرکت کی جس میں یو ٹی بھر میں کام کرنے والے سکولوں سے جسمانی طور خاص بچوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کیا گیا۔پروگرام کا آغاز سائن لینگویج میں جسمانی طور خاص بچوں کے قومی ترانے سے ہوا جس نے حب الوطنی کے جذبات سے سامعین اور حاضرین کو مسحوو محظوظ کیا۔پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمار نے ٹیچر بھون میں ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسمانی طور خاص طلباء کو اسٹیج پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ پیش کرنے پر سراہا جن میں لوک رقص، لوک موسیقی، عصری رقص، گائیکی اور میمز شامل ہیں۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئی ڈی پی ڈی کا مقصدجسمانی طور خاص طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور مزید کہا کہ ان جسمانی طور خاص طلباء کا نام تبدیل کرکے خصوصی طور پر باصلاحیت طلباء رکھا جانا چاہئے جنہوں نے پیشہ ور اَفراد کے برابر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آلوک کمار نے کہا کہ تمام سہولیات جامع تعلیم کے تحت فراہم کی جائیں گی تاکہ طلباء اَپنی زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیںاور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں جن کا اُنہیں سامنا ہے۔ ان جسمانی طور خاص طلباء کے لئے سکل ڈیولپمنٹ کورسز دستیاب کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کما سکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ بتائے گئے خصوصی ضروریات والے بچوں کے حقوق، تحفظ اور ترقی کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ سکولی تعلیم کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماگرا ہ شکھشاکے تحت 64 مکمل طور پر لیس ریسورس رومز تعمیر کئے گئے ہیں جن میں 83 سپیشل ایجوکیٹرز، ریسورس پرسنز خصوصی ضروریات کے حامل بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کو تعلیمی اور طبی مدد فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام 188 زونوں میں اسسمنٹ کیمپوں کا اِنعقاد کیا جارہا ہے اور سی ڈبلیو ایس این میں مفت ایڈزاور آلات تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ایک قابل ذکر کامیابی کے طور پر 4,990 بچوں کو موجودہ برس میں اے ایل آئی ایم سی او کے تعاون سے سماگراہ شکھشا کے تحت معاون آلات فراہم کئے گئے ہیں۔آلوک کمار نے کہا کہ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعہ رواں برس کے دوران الاؤنسز کی مد میں سی ڈبلیو ایس این کو 2.35 کروڑ سے زیادہ کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سی ڈبلیو ایس این کی سہولیت کے لئے سرکاری سکولوں میں 550 سی ڈبلیو ایس این بیت الخلاء بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر دیپ راج کی سربراہی میں سماگرا ہ ٹیم کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کرنے پر مُبارک باد پیش کی۔کمشنرسیکرٹری سوشل ویلفیئر محکمہ شیتل نندا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسمانی خاص طور خاص بچوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ثقافتی تقریب میں ان کی پرفارمنس سے ظاہر ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سکولی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکمے مشترکہ طور پر جسمانی طور خاص بچوں کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ۔شیتل نندا نے سامعین کو سماجی بہبود محکمہ جموں و کشمیر کی طرف سے عملائی جانے والی فلاحی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اورشراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں سی ڈدبلیو ایس این کے فوائد سے استفادہ کریں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ والدین اور طلباء کو ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور جامع تعلیم کے تحت سکولوں میں تعلیم کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ بطور سرپرست خصوصی ضروریات والے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں اور وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔اِس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر، سماگرا ہ شکھشا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیاجس میں انہوں نے سماگرا ہ شکھشا کی جامع تعلیم سکیم کے تحت خصوصی ضرورتوں والے بچوں کی بہبود کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو سکول میں آنے کی ترغیب دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سپیشل ایجوکیٹرزاور ریسورس ٹیچرز ان بچوں کو تعلیم دینے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بریل کتابیں سماگرا ہ شکھشاکے ذریعہ چھاپی گئی ہیں اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے ۔اس وقت 21,000 خصوصی ضروریات والے بچے پورے جموںوکشمیر یوٹی بھر کے مختلف سکولوں میں داخل ہیں اور جامع تعلیم کے تحت فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈبلیو ایس این کے لئے رواں سال یوٹی بھر میں خصوصی نمائشی دورے اور کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔سٹیٹ کوآرڈینیٹروجے سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور تمام شرکأ کا شکریہ اَدا کیا۔