کپواڑہ //ممبر پارلیمنٹ اور چیئرمین دشا کپواڑہ مظفر حسین بیگ نے ضلع میں 2016-17 کے ایکشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ ایک میٹنگ کے دوران لیا ۔بیگ جو حلقہ انتخاب بارہمولہ اور کپواڑہ کے لوک سبھا میں نمائندے ہیں نے دشا کی صدارت کی۔میٹنگ نے ایم جی این آر ای جی اے ، پی ایم جی ایس وائی ، سی آر ایف ، ایس ایس اے ، آر ایم ایس اے ، ڈی ڈی یو جی جے وائی ، جے سی ٹی ایس، این ایچ ایم، این ایس اے پی ، ایس بی ایم ۔ جی ، ایس بی ایم ، این آر ایل ایم ، پی ایم اے وائی ۔ جی ، پی ایم یو وائی و دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کا تفصیلی جائزہ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ لیاگیا۔ بیگ نے ضلعی افسروں اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ بارہمولہ ۔ کپواڑہ میں متوازی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ان سکیموں پر عمل آوری تیز کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ان سکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر کو ہدایت دی کہ وہ ان سکیموں کی عمل آوری کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کریں ۔مقامی نمائندے کو اعتماد میں لینے پر زور دیتے ہوئے بیگ نے افسروں کو ہدایت د ی کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کی از خود نگرانی کریں۔ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا میر فیاض احمد ، ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید ، ایم ایل اے کپواڑہ بشیر احمد ڈار ، ایم ایل اے کیرن راجہ منظور احمد خان کے علاوہ تمام متعلقہ افسراں میٹنگ میںموجود تھے۔