مظفرآباد//جنوبی کشمیر میں ہلاکتوں اور زخمی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بطور مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کئی لیڈران نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کی جان ومال، عزت و آبرو کا دشمن بن چکا ہے ۔انہوں نے شوپیان واقعہ کو بھارت کی جمہوریت پر بد نما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج کشمیری عوام پر جدید ترین اسلحہ اور پوری طاقت کے ساتھ جنگ مسلط کر چکا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔