مصر میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا دوسرا روز

 مصر میں صدارتی انتخاب کے لئیآج دوسرے روز بھی ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔2011 میں مصر میں سابق صدرحسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ تیسرے صدارتی انتخاب ہیں،جس میں صدر عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں اور انکے مد مقابل صرف ایک امیدوار موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ ہیں۔پولنگ تین روز تک جاری رہے گی جبکہ انتخاب کے نتائج دو اپریل تک متوقع ہیں۔