قاہرہ//مصر میں صدارتی انتخابات کےلیے پولنگ کاآغاز ہوگیاہے جو کہ تین روز تک جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی باآسانی یہ انتخابات جیت جائینگے۔پولنگ کاآغاز صبح نو بجے ہوا، سرکاری ٹی وی کے مطابق مصری صدر نےاپنا ووٹ قاہرہ میں پولنگ شروع ہوتے ہی کاسٹ کیا۔مصر میں60ملین لوگ ووٹ دینے کے اہل جو26،27،28مارچ کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ توقع ہے کہ صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 2اپریل کوکیاجائے گا۔انتخابات کے موقع پر پورے مصر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ قاہرہ میں پولنگ بوتھوں کی حفاظت کےلیے بکتر بند گاڑیاں بھی پولنگ اسٹیشنوں کے بارہ کھڑی کی گئی ہیں۔مصری صدر کے حریف موسی مصطفی موسی بھی دلچسپ ہیں جنھوں نے آخری لمحے میں انتخابات کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جو کہ اس سے پہلے مصری صدر کی دوبارہ منتخب ہونے کی مہم کی قیادت کررہے تھے۔ تاہم انھوں نے اس تاثر مسترد کردیاہے کہ کو وہ محض پپٹ امیدوار ہیں۔یہ بھی کہاجارہے کہ مصری صدرکے بلامقابلہ منتخب ہونے کے تاثر کوختم کرنے کےلیے حریف امیدوار کاڈھونگ رچایاگیاہے۔داعش سے تعلق رکھنے والے مصری گروپ نے انتخابات کے موقع پر حملے کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔