سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان جو کورونا مثبت ظاہر ہوئے ہیں، تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہورہے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق خان ایس ایم وی ڈی نرائنا سپر سپیشلٹی اسپتال کٹرا میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
خان کے رابطے میں آئے لوگوں اور سٹاف ممبران کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور وہ کورونا پروٹوکول کے مطابق احتیاط سے کام لر رہے ہیں۔