عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے ’ میری ماں، میرا دیش ‘ مہم کے تحت جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ’ ترنگا ریلی ‘ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس کے بعد مشیر موصوف نے اِس میگا ’ترنگا ریلی‘ کی قیادت کی جس میں مختلف محکموں کے سربراہوں ، سیکورٹری ایجنسیوں کے اَفسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد نے شرکت کی۔ریلی میں ترنگے کے رنگوں کے ساتھ حب الوطنی اور اتحاد کی عکاسی کرنے والے شرکأ کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔بعدمیں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تمام شرکا ٔ کو پنچ پران عہد کا حلف بھی دلایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ عہد مادر وطن کے لئے ہمارے عزم ، ہمارے جذبے اور لگن کی عکاسی کرتا ہے۔