نیوز ڈیسک
رام بن//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے رام بن کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں چندر کوٹ میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے ذریعے تعمیر کئے جارہے یاتر ی نواس پر کام کی رفتارکا معائینہ کیا۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے یاتری نواس پر کام کی صورتحال ، ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں اور سیکورٹی سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے ساتھ نیشنل ہائی وے چار گلیاروں والی اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ ،ضلع میں مختلف ایجنسیوں سے چلائے جارہے قومی منصوبوںکی پیش رفت کا جائزہ لینے ،ناشری ۔ بانہال تک کے درمیان فورلین کے نئے الائنمنٹ پروجیکٹ کی ڈیزائننگ اور اِس پر عمل درآمد سے متعلق مختلف اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چندر کوٹ میں نوتعمیر شدہ یاتری نواس کے اِنتظامات کا معائینہ کرتے ہوئے سنجی 2022 کے دوران یاتری نواس کو چلانے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے تیار کردہ مشترکہ طریقہ کار اور سری نگر قومی شاہراہ پر شری امرناتھ جی یاترا کے لئے سفر منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے ضلع میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے یاتریوں کی سیکورٹی اور مدد کی ضروریات پر فوری ردِّعمل کے لئے تیار رہنے کے لئے فورسز کے درمیان رابطہ کاری اور رابطے بڑھانے پر زور دیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو جاری بڑے پروجیکٹوں کی صورتحال اور جل جیون مشن ، صحت ، تعلیم ، اینمل ہسبنڈری ، تکنیکی تعلیم ،پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی متعلقہ محکموں کی مختلف سکیموں اور پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات کیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 4میڈیکل آکسیجن پلانٹس کام کر رہے ہیں جن میں 2 ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ایک ایک سی ایچ سی بٹوت اور ایس ڈی ایچ بانہال میں ہے۔