مشیر بصیر خان سے سول سیکریٹریٹ میں متعدد وفود ملاقی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے متعدد وَفود اور اَفراد نے آج سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور اُنہیں اَپنی شکایات اور مطالبات گوش گزار کئے۔وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل اُٹھائے اور اِس سلسلے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔ایس کے آئی سی سی ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ کے ملازمین کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور کئی مسائل اُٹھائے اور اُن کے ازالے کی مانگ کی۔اِسی طرح بڈگام کے ایک وفد نے اَپنے علاقے کی ترقی سے متعلق مسائل اُٹھائے۔آل لداخ ریذیڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کشمیر کے ایک وفد نے سری نگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے ذریعے ہائوسنگ کالونی بمنہ میں قبرستان/قبرستان کے مقصد کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کا مسئلہ اُٹھایا۔کھاری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ایک اور وفد نے محکموں کے ساتھ ادائیگی کا معاملہ اُٹھایا۔ایوفوبیا اِنفوٹیک لمٹیڈ ، اَن ٹریولڈ اَرتھ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ایک اور وَفد نے بھی مشیرموصوف سے ملاقات کی اور ان کے کئی مسائل گوش گزار کئے۔اِسی طرح سری نگر اور دیگر علاقوں کے متعدد وفود اور اَفراد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور مختلف محکموں جیسے پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلق اَپنے معاملات اُٹھائے ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے تمام وفود اور اَفراد کے مسائل بغور سنا اور ان کے جائز مطالبات اور مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔کچھ معاملات میں مشیر موصوف نے متعلقہ اَفسران کو شکایات کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات بھی دیں۔