ممبئی// مشہور کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر کی طبی جانچ میں کوویڈ19مثبت پایا گیا ہے اور انہوں خود اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ گھر میں قارنطین ہوگئے ہیں۔
سچن نے ایک ٹیوٹ کیا ہے کہ ”میں نے خود اپنی طبی جانچ کروائی اورکوویڈ کے تمام احتیاطی اقدامات کیے ،لیکن میری جانچ مثبت پائی گئی ہے،مگر اثرات معمولی پائے گئے ہیں“۔
سچن نے مزید مطلع کیا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قارنطین کرلیا ہے اور ڈاکٹر کے مشورے پر ضروری پروٹوکول پورے کرہے ہیں۔اہل خانہ کا معاملہ منفی آیا ہے۔
سچن نے مزید کہاکہ ”میں تمام طبی پیشہ سے وابستہ افراد کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور ملک بھر میں طبی خدمات انجام دی ،سبھی کو اپنا خیال رکھنا چاہئے۔“