عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) 2024 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اوپن میرٹ کے امیدواروں، مخصوص زمرے کے امیدواروں، ان سروس امیدواروں، اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لیے نظر ثانی شدہ بالائی عمر کی حدیں بالترتیب 35، 37 اور 38 سال مقرر کی گئی ہے۔ ادھرجموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) 2024 کے ابتدائی امتحان کو ملتوی کر دیا ہے، جو اصل میں 17 نومبر 2024 کو شیڈول تھا۔ نوٹس کے مطابق نئی تاریخ کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔