پونچھ //جمعیت اہلحدیث صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے کہا ہے کہ انسانی دنیا آج عجب قسم کی طوائف الملوکی، انارکی اور ہیجانی صورتحال کی شکار ہے ۔جموں کی سرحدی تحصیل مینڈھر میں یک روزہ دینی و دعوتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غالب و غاصب قوتیں کمزور اور پسماندہ اقوام و طبقہ جات کے حقوق کو پامال اور انصاف و انسانیت کی مٹی پلیدکرتے ہوئے خود ہی عدل و انصاف کی علامت بنے بیٹھیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فحاشی وعریانیت برہنگی اور جنسی بے راہ روی کو ثقافت اور تہذیب کے نام پروان چڑھایا جارہا ہے ،اِس تیر و تار فضا میں ہمیں مسلکی اور مشربی خانوں سے اُوپر اُٹھ کر اسلام کے پیام رحمت کو عام کرنا ہوگا۔ پروفیسر بٹ نے کہاکہ اُمت صلح کُل کی سفیر ہے اور ساری انسانیت کے لئے یکساں ہمدردی و غم گساری اسکا مقصد وجود ہے ےہ جوروعدوان او رظلم و ستم کے خلاف برسر پیکار ہے چاہے ےہ جفاءکی آندھیاں کسی کی جانب سے بھی چلیں اور کوئی بھی اسکا شکار ہوجائے ،ظلم ظلم ہوتا ہے اور اِس کی مذمت کرنا اُمت کا فریضہ¿ اول ہے ۔ مفتی عام محمد یعقوب بابا المدنی اور مدیر مسلم بشارت بشیر نے شام و فلسطین کی گھمبیر صورت حال کا ذِکر کرتے ہوئے کہا کہ اُمت بٹی ہوئی ہے اور اُدھر ہمارے جگر کٹ رہے ہیں، اِن حالات میں لازمی ہے کہ ہم حکمت، تدبر، دانش مندی اور صبر واستقلال سے صہیونی اور استعماری سازشوں کو سمجھیں اور اُمت میں ایک موثر قیادت پیدا ہو جو ایک حکمت عملی کے ساتھ ہر چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔کانفرنس میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے ۔صوبائی علماءبزرگ عالم دین مولانا عبدالرشید ، مولانا عبداللطیف ریاضی ، مولانا عبدالباسط المدنی ، مولانا عبدالباقی ، مولانا ندوی اور مولانا محمد اقبال نے بھی پر مغز خطابات کئے۔