سرینگر//مسلم لیگ کے ایک بیان کے مطابق ضلع کپواڑہ میں لیگ کے اہتمام سے ایک تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ضلع کے تمام اراکین نے شرکت کی۔اجتماع میں تنظیم کو ضلعی سطح پرفعال بنانے کے لئے کئی تجاویز پیش کیں اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ تربیتی اجتماعات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ اراکین کا آپس میں تحریکی رشتہ محکم ہو اور تعلق با اللہ کا رشتہ مضبوط ہوجائے۔اس موقعہ پر محمد حمزہ میر نے کہا کہ تحریک سے جڑے ہر شخص کو قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر باطل اور طاغوتی سازشوں کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ قرآن و سنت پر عمل ہی وہ واحد راستہ ہے جو کشمیری قوم کو حصول مقصد ہمکنار کرسکتا ہے۔ اجتماع کے آخر پر تمام اراکین نے مسرت عالم بٹ، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی،عبدالاحد پرہ،معراج الدین نندا، شوکت حکیم،مولوی سجاد اور دوسرے قیدیوں کی مسلسل گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔