Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

مسلمانوں کی حقیقی زندگی حق گوئی

Mir Ajaz
Last updated: December 30, 2022 12:59 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

محمدشمیم احمد مصباحی

اگر موجودہ مسلمانوں کی صورت کا موازنہ پہلے زمانہ کے مسلمانوں کی صورت سے ,سیرت کا سیرت سے، اخلاق کا اخلاق سے، افعال کا افعال سے، اور اقوال کا اقوال سے کیا جائے تو ہم اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ ’’اسلامی ناموں اور کچھ اسلامی رسم و رواج‘‘ کے علاوہ آج کے مسلمانوں میں قرونِ ماضیہ کے مسلمانوں جیسی ایک بات بھی صحیح طورپر موجود نہیں ہے۔
ہم میں اپنے اسلاف کی ایک بھی نشانی باقاعدہ نہیں پائی جاتی، سوائے اس کے کہ ہمارے نام بھی مسلمانوں جیسے ہیں ۔آپ لوگ سوچیں کہ کیا میں اپنی اس بات میں غلطی پرہوں، ذرا آپ خودہی سمجھداری کے ساتھ فیصلہ کریں کہ آپ کے اندر اسلام کی نشانیاں اور ملت بیضا کی علامتیں کہاں تک اور کتنی پائی جاتی ہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ آپ نے اپنے سچے ہادی حضور نبی برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دامن چھوڑ دیا ہے، قرآن مجید کے نصائح حقّہ سے منہ موڑ لیا ہے، گمراہیت کو ہدایت، خطا کوثواب،اور گمراہی کوراہ راست کے حصول کا صحیح ذریعہ سمجھنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے آج ہر طرف سے مصائب و آلام، کلفت و ذلّت کی ایسی گھنگھور گھٹائیں اُٹھ رہی ہیں جو مسلمانوں کی زندگی کو تیرہ و تاریک بنارہی ہیں، جن کے اندر سے دل ہلا دینے والی کڑک اور خرمن ہستی کو جلا دینے والی بجلی کی تڑک ہر وقت اپنا پُرہیبت سَماں دنیائےاسلام کے سامنے پیش کرتی ہے۔
آپ سلف صالحین کے حالات کا مطالعہ کیجئے، ان کی روحانی طاقت و قوت اور کیفیت کا حال سیرت کی کتابوں میں ملاحظہ فرمائیے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کے سلف صالحین کیا تھے اور آج آپ کیا کر رہے ہیں؟
کیا آپ کو حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا وہ واقعہ معلوم نہیں کہ ایک لڑائی میں اپنےماموں کا سر خدا اور خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی کے لئے تلوار سے اُڑا دیا، قرابت اور خاندانی رشتے داری کا ذرّہ برابر بھی لحاظ نہ کیا، کیا آپ اورہم میں سے کوئی ایسا ہے؟ جو سینہ پر ہاتھ رکھ کر یہ کہے کہ آج ہم اس جذبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہیں۔ اور خدا اور اس کے رسول ؐکی اطاعت و فرماں برداری سے کوئی طاقت ہم کو نہیں روک سکتی۔
جنگ بدر کے اس واقعہ کو یاد کیجئے ،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے بڑے صاحبزادے حضرت عبدالرّحمٰن(جو اس وقت تک مشرّف بہ اسلام نہ ہوئے تھے) کفّار کی جانب سے مبارز( لڑنے کے لیے مقابل) طلب کرتے ہیں، تو ان کی آواز سن کر حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے عرض کرتے ہیں کہ آپ مجھ کو اجازت عطا فرمائیے کہ عبدالرّحمٰن کا سر کاٹ کر آپ کے قدموں میں ڈال دوں، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو میدان جنگ میں جانے کی اجازت نہیں دیتے، مشرّف بہ اسلام ہونے کے بعد حضرت عبدالرّحمٰن اپنے والد محترم حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کرتے ہیں کہ جنگ بدر میں ایک دفعہ آپ میری زَد پر آگئے تھے، اگر اس وقت میں تلوار کا وار کرتا تو آپ زندہ نہ بچتے، مگر میں نے وارنہ کیا۔ جواب میں حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: عبدالرّحمٰن! اگر تم میری زد پر آ جاتے تو میں تمہیں ہرگز نہ چھوڑتا فوراً قتل کر دیتا۔ یہ حضرات تھے جنہوں نے مرضیات الٰہی کے سامنے تمام دنیاوی تعلقات کو ٹھکرا دیا اور پیاری سے پیاری چیزوں کو بھی رضائے الٰہی کی طلب میں نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھا۔
واقعۂ ہجرت کو ملاحظہ فرمائیں! ایک دن سخت گرمی کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر صدّیقؓ کے مکان پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: ابوبکر:’’تخلیہ کرو‘‘ حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: یہاں آپؐ ہیں، میں ہوں، عائشہ ہیں، کوئی غیر اس مکان میں نہیں ہے جو کچھ ارشاد فرماناہو فرمایئے:تب رسول کریم صلّی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہجرت کا حکم ہو گیا ہے! حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے دریافت کیا: کہ میرے ہمرکاب ہونے کا حکم بھی ہوا ہے یا نہیں؟رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمرکابی کا مژدۂ جانفزا سنایا، حضرت ابوبکرؓ اس بشارت کو سن کر رونے لگے ۔حضرت عائشہ صدّیقہ رضی اللّہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں کہ ’’اس روز مجھے معلوم ہوا کہ خوشی میں بھی انسان رونے لگتا ہے۔‘‘ اور فوراً جاکر دواونٹ جن کو پہلے ہی سے کھلا پلا کر تیار کر رکھا تھا، لاکر حضورپرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر کئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کو خرید کر خود سوار ہوئے، دوسرے پر حضرت ابوبکر صدّیقؓ سوارہوکر حضور صلی اللہ علیہ وسلّم کی ہم رکابی میں روانہ ہوئے اور چلتے وقت پورا نقد سرمایہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان کرنے کے لیے ساتھ لے لیا، اور اپنے اہل و عیال کا ذرا بھی خیال نہیں فرمایا۔
قارئین کرام! ہمارے اورآپ کے اسلاف کی یہ زندہ مثالیں ہیں جو قیامت تک فلکِ اسلام پر شمس وقمر سے زیادہ روشن اور درخشاں رہیں گی، یہ خدا اور اس کے رسول ؐکی محبت کا کرشمہ ہے، جس نے پوری دنیا کے تعلقات کو پامال کردیا۔ کیا ان واقعات کو معلوم کرنے کے بعد بھی ہم اورآپ اپنے حقیقی اسلامی زندگی کی طرف نہیں پلٹیں گے؟کیااب بھی خوابِ خرگوش میں پڑے رہیں گے؟ اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش نہیں کریں گے ؟ اللّٰہ وحدہ لاشریک ہم سبھی مسلمانوں کو حقیقی اسلامی زندگی جینے کی توفیق مرحمت فرمائے!آمین
[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?