کشتواڑ//کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں لگاتار بارشو ں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے،جس کی وجہ سے لوئر کنالی دنڈی 48 میگا واٹ والے پائور پروجیکٹ کو نُقصان ہوا ہے۔اطلاعا ت کے مطابق بھاری بارشوں کی و جہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور پائور پروجیکٹ کے کئی حصوں کو نُقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق دنڈی پائور پروجیکٹ کے حُکام نے پانی کے بہاو کو موڑنے کے لئے تانبے کا ڈیم بنایا تھا ،لیکن اس ڈیم کو بارش کے کافی پانی کی وجہ سے نُقصان ہوا ہے،نتیجہ کے طور پر ڈیم علاقہ میں مشینوں اور انفراسٹریکچر کو نُقصان ہوا ہے۔تاہم موسلا دار بارشوں کی وجہ سے پاور پروجیکٹ کی مشینری سڑکوں پر پہنچ گئی ،جس سے سڑکوں پر آمد و رفت میں روکاوٹ آئی ،گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہوا ،سکول بند ہوگئے اور مشینیں زیر آب آگئیں۔آخری اطلاعات آنے تک وادی چناب میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔