اسلام آباد//پاکستان نے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے ‘بین الاقوامی دہشت گرد’ قرار دئے جانے کے بعد اس کے غیر ملکی سفرکرنے پر پابندی لگادی اور اس کی جائیداد سیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مسعود کے ہتھیار اور گولہ بارود کی خرید فروخت کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ پر تشکیل کمیٹی نے بدھ کو القاعدہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعود کو ‘بین الاقوامی دہشت گرد’ قرار دے دیاتھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا،‘‘وفاقی حکومت مسعود اظہر کے خلاف پاس تجویز 2368(2017)کو پوری طرح نافذ کرنے کا حکم جاری کرتی ہے ۔’’ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے افسروں کو اظہر کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو مناسب انداز میں نافذ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پر چین کی جانب سے لگائے گئے ویٹو کو ہٹانے کے بعد اقوام متحدہ نے اسے (اظہرکو)‘بین الاقوامی دہشت گرد’ قرار دیا ہے ۔