علی گڑھ //اترپردیش میں علی گڑھ شہر کے کوتوالی علاقے میں مذہبی مقام کے تعمیری کام کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے بعد کشیدگی کے مدنظر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے میں کنجی لال تراہے کے نزدیک ایک مذہبی مقام کی تعمیر کرائی جارہی تھی۔ مسجد کا گنبدایک صراف راجکمار کی دوکان کی جانب تقریباً دو فٹ نکلا ہوا تھا۔ دوکاندار کی مخالفت کرنے پر دونوں گروپوں کے درمیان کل شام اسے ہٹاکر ٹھیک کرنے پر رضامندی ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گنبد کو لے کر دونوں اطراف کے کچھ نوجوان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے ۔