سرینگر// مسجد النور کورٹ روڈ لالچوک سرینگر میں اتوار کو گلوبل اسلامک ریسرچ فورم (علماءفورم) کے تحت منصب امامت اور اسکی عظمت کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںضلع سرینگر کی مختلف مساجد کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ائمہ کرام کے تئیں عوام الناس کی ذمہ داریوں پر گفت و شنید ہوئی۔ ا ئمہ کے مسائل کے حل اور انکے باہمی اتحاد واتفاق کے سلسلے میں تمام شرکاءنے اپنی تجاویز پیش کیں تاکہ وہ باہم متحد اور متحرک ہو کر عوام الناس کو اتحاد و اتفاق کی دعوت دیں جوکہ ایک اہم دینی فریضہ ہے اور بہت ہی زیادہ ضرورت ہے۔میٹنگ کی صدارت گلوبل اسلامک ریسرچ فورم (علماءفورم) کے چیئرمین مولانا ہلال احمد ندوی نے کی جبکہ فورم کے دوسرے اراکین حافظ نذیر احمد ، حافظ تنویر احمد آہنگر اور مولانا تنویر احمد ندوی بھی موجود تھے۔