نئی دہلی//تہوار کے موسم کی مضبوط مانگ کی وجہ سے اس سال اکتوبر میں ملک میں مسافر گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جب کہ دیہی علاقوں میں دو پہیہ گاڑیوں کی مانگ سست رہی ہے ۔اکتوبر 2022 میں مجموعی طور پر 291113 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 226353 تھی۔آٹوموبائل مینوفیکچررز کی سب سے بڑی باڈی، سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ ملک سے مسافر گاڑیوں کی برآمدات میں تیزی آئی ہے ۔ اکتوبر 2021 میں 3966 گاڑیاں برآمد کی گئیں جو رواں سال اکتوبر میں بڑھ کر 47660 گاڑیاں ہو گئیں۔اسی طرح تھری وہیلر کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔