مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ | اکھنور میں پولیس نے دو منی بسیں ضبط کر لیں

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں کے اکھنور سب ڈویژن میں پولیس نے مسافروں کو اوور لوڈ کرنے کے معاملے میں اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر دو مسافر گاڑیوں، منی بسوں کو ضبط کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ اس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے دو منی بسوں کو ضبط کیا اور ان کے ڈرائیوروں کے خلاف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا۔باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع پر کہ دو منی بسیں جن کے رجسٹریشن نمبر JK02U 9521اور JK02T 7049نامعلوم ڈرائیور چلا رہے تھے، اکھنور سے ماوا کے علاقے کی طرف انتہائی بے ہنگم اور لاپرواہی کے ساتھ جا رہے تھے جو اندر سے مسافروں سے بھری ہوئی تھیں اور چھت پر بھی بیٹھی تھیں۔ اس اطلاع پر تھانہ اکھنور میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 144/2024 زیردفعہ281/125 بی این ایس، 194 ایم وی ایکٹ درج کیا گیا۔تفتیش کے دوران تھانہ اکھنور کی پولس پارٹی نے بھرپور کوشش کی اور کودے والا علاقہ سے دونوں میٹاڈور کو ضبط کیا اور میٹاڈور ڈرائیور سکندر منہوترا ولد بٹی رام ساکنہ نارائنا کھور اور نیتو کمار ولد سمرو رام ساکن ماوا برہمنہ اکھنور کو بھی گرفتار کیا۔

تیز رفتاری و اؤرلوڈنگ کا الزام | منی بس ضبط، مختلف دفعات کے تحت کیس درج
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے ایک منی بس کو ضبط کر کے گندوہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے و خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی مہم کے تحت گندوہ تھانہ میں تیز رفتاری اؤرلوڈنگ کے الزام میں منی بس زیر نمبر JK06A-3799کو ضبط کرکے ڈرائیور ذاکر حسین ولد محمد سائیں ساکنہ کینچہ بتولہ کے خلاف ایف آئی 81/2014 تحت دفعات 281،125 بی این ایس و 194A موٹر وہیکل ایکٹ میں میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق منی بس ڈوڈہ سے چنوری گندوہ سڑک پر روزانہ چلتی ہے اور چیکنگ کے دوران 9 سواریاں اؤرلوڈ پائی گئی۔