جموں //کسی بھی مسلہ کا حل بات و چیت میں مضمر ہے ۔ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے زونل صدر پونیت سنگھ جموال نے تالاب تلو میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے مقررمذکرات کا ر دنیشور شرما کو منتخب کرنے سے ریاست کی پارٹیوں اور افراد کو اپنی بات رکھنے کا موقعہ ملا ہے ،تاکہ مرکز کو یہ معلوم ہو سکے کہ امن اور ترقی کس طرح سے ریاست کے عوام کی زندگی بدل دے گی۔انہوںنے مذاکرات کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا سابقہ وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا سٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات و چیت کا اصول بالکل ٹھیک تھا اور اس بات میں دم بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید ہمیشہ سے ہی امن ،خوشحالی ،ترقی ،شفافیت اور اچھی گورننس کے حق میں تھے ،تاکہ ریاست کو ملی ٹینسی کی د لدل سے باہر نکالا جا سکے۔اور اب یہ سارا مرحلہ وار طریقہ سے ہو رہا ہے اور ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ مذاکرات کار کے ساتھ پہلے سے ہی تقریبا ً آدھا درجن سیاسی پارٹیوں کے نمائندے ملے ہیں اور دیگر دو درجن سیاسی لیڈران اُن سے مل رہے ہیں۔یہ ایک صحت مند رحجان ہے کہ بعض کھلاڑی بھی ان سے مل رہے ہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست تر قی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ اس موقعہ پر موجود لیڈران میںرجت گپتا، وجے آنند ،سچن بھگت، اشوک چب و دیگران شامل تھے۔