سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو مزید13کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں دو نرسیں اور ایک تیمار دار بھی شامل ہےں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کورونا متاثرین میں12کا تعلق وادی کشمیر جبکہ ایک کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ آج ظاہر ہونے والے13مثبت ٹیسٹوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اب کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد836ہوگئی ہے۔