گونی کھن ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری
سرینگر//شہر میں گونی ٹریڈرس ایسو سی ایشن کی حلف برداری کی تقریب پرتاجر لیڈروں نے کہا کہکشمیر کے تاجروں کے مسائل یکساںہیں جن کو حل کرنے کے لئے اب تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ اب تاجرطبقہ کی قیادت ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکراپنے مسائل کے لئے جدوجہد میں شدت لائے ۔تقریب پر میر مزمل کو بطور صدر اور جلال الدین کو بطور جنرل سیکریٹری حلف دلایا۔ تقریب میںٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے مختلف دھڑوں کے سربرہاں محمد یاسین خان،بشیر احمد کینواورمحمد صادق بقا ل کے علاوہ دیگر تاجر لیڈر بھی موجود تھے۔محمدیاسین خان نے کہا کہ حکومت ہم سے ٹیکس وصول کر تی ہے لیکن ابھی تک سرینگر جموں شاہراہ کو قابل کار بنانے میں کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ وقتا فوقتا ڈویژنل انتظامیہ کے پاس مسائل لے کر گئے لیکن وہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔تقریب کے آخرمیں تاجر لیڈر محمد صادق بقال نے بتایاکہ تاجروں کوتقسیم درتقسیم کی فلاسفی کا شکار بنایاگیا ہے جس کی وجہ سے آج تاجردر در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ فی الوقت اس اپروچ کی وجہ سے تاجروں کو مختلف امورات کی انجام دہی کے دوران کنفیوژن کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ انہو ں نے لیڈرشپ سے مطالبہ کیا کہ وہ بنیادی سطح پر تاجروں کو صحیح راستہ دکھانے کے لئے حکمت عملی وضع کریں ۔ تقریب کے دورارن نظامت کے فرائض ایک نوجوان تاجر منظور احمد ملک نے انجام دئے ۔
سابق چیف انجینئر سید شجاع کا انتقال | ڈاکٹر فاروق اور الطاف بخاری کا اظہار تعزیت
سرینگر//سابق چیف انجینئر اور معروف سماج شخصیت شجاع حسین شاہ جمعرات کو یہاں اپنی رہایش گاہ واقع راجباغ میں انتقال کرگئے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مرحوم کے گھر جاکر پسماندگان کی ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ اُن کے ہمراہ صوبائی صدر ناصراسلم وانی ، ٹریجرر شمی اوبرائے ، یوتھ لیڈر مدثر شہمیری اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سید شجاع کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دہلی سے مرحوم کے لائق فائق فرزند ایڈوکیٹ سید زلفقار شاہ کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت کی اورڈھارس بندھائی۔ ادھراپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ میں انجینئر شجاع حسین جوکہ دیرینہ خانگی دوست تھے، کی وفات دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اُن کی وفات نے نہ صرف اُن کے کنبہ بلکہ سماج کے وسیع تر حلقوں میں ایک خلاء پیدا کر دی ہے۔
کئی کارکن عوامی نیشنل کانفرنس میں شامل
سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقدہ تقریب کے دوران کپوارہ سے ڈی ڈی سی امیدوار ایڈوکیٹ زاہد سمیت کئی سیاسی کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب کے دوران پارٹی کے نائب صدر افتخار بانڈے،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری میر امان اللہ کنٹھ،راہی ریاض صوبائی صدر کے علاوہ سنیئر لیڈر دین وانی نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پرکپوارہ سے ڈی ڈی سے امیدوارایڈوکیٹ زاہدنے بتایا کہ عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ سے وہ کافی متاثر ہوئے،جس کے بعد انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت کا موقف اور اصول کشمیری عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔