Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

مزید خبریں

Last updated: April 23, 2022 12:00 am
Share
8 Min Read
SHARE

فوج نے مصوری مقابلے کا اہتمام کیا

راجوری//فوج نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے مقصد سے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع دیہات کے سکول میں بچوں کیلئے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔تقریب کا انعقاد نوشہرہ آرمی بریگیڈ کی جھنگڑبٹالین کے تحت عالمی یوم تخلیقی اور اختراع کے حوالے سے کیا گیا۔اس تقریب میں سکول کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔شرکاء نے اپنے ہاتھوں سے مختلف پینٹنگز تیار کیں جو کہ سماجی استحکام کے حوالے سے مختلف قسم کے پیغامات دے رہی تھیں۔فوج کی جانب سے مذکورہ مقابلوں میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔

 

عالمی یوم ارض پر پونچھ میں مختلف مقامات پر تقریبات

حسین محتشم

پونچھ//ہر سال 22 اپریل کو منائے جانے والے عالمی یوم ارتھ کے موقع پر سرحدی ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔مقامی عوام میں بیداری لانے کے عزم کے ساتھ، جڑانوالی گلی میں مقیم ہندوستانی فوج نے یاسین انگلش اسکول میں یس انڈیا فاؤنڈیشن ضلع پونچھ کے بینر تلے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔اس دوران جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور پائیدار ماحول کے لئے درختوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری لیکچر کا انعقاد کیا۔ عالمی یوم ارض 2022 کا تھیم “ہمارے سیارے میں سرمایہ کاری کریں” کے بارے میں طلباء کو سمجھایا گیا اور اس تقریب میں 53 طلباء ، پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران اور مختلف دیگر سول معززین نے شرکت کی۔ ہندوستانی فوج نے گو گرین ٹری شجرکاری مہم کے ایک حصے کے طور پر طلباء میں 50 درختوں کے پودے تقسیم کئے اور لگائے۔ عوام نے ہندوستانی فوج کے تئیں اظہار تشکر کیا اور آئندہ نسلوں کو قوم کی تعمیر اور اجتماعی سماجی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کیلئے اس طرح کے تعامل کے باقاعدہ انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

سرنکوٹ کالج میں سائبر کرائم پر توسیعی لیکچر

حسین محتشم

پونچھ/ /کمپیوٹر ایپلی کیشنز شعبہ، گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے’سائبر کرائمز کو کیسے روکا جائے، فشنگ اور سائبر سٹاکنگ، تاوان کا سامان اور سائبر فحاشی‘کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر طارق حسین شیخ فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے سی ایم گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ ریسورس پرسن تھے۔ اپنی پریزنٹیشن میں انہوں نے سائبر کرائمز، فشنگ رینسم ویئر وغیرہ کی اقسام کے بارے میں سامعین کو تکنیکی آگاہی دی اور سائبر کرائمز کا شکار نہ ہونے کیلئے حفاظتی تدابیر کی وضاحت کی۔ انہوں نے طریقہ کار اور ٹولز کی بھی تفصیل سے وضاحت کی اور طلباء کو سائبر وار کو روکنے کیلئے سائبر سیکیورٹی کا کورس کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سوال جواب کے سیشن میں طلباء اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس دوران جموں کشمیر کے مختلف کالجوں/یونیورسٹیوں کے 70 سے زیادہ شرکاء موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر جسبیر سنگھ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں سائبر کرائم اور فشنگ سے متعلق اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا اور سامعین سے کہا کہ وہ حفاظتی طریقہ کار پر عمل کریں۔ حاضرین نے اتنے شاندار اور انتہائی معلوماتی آگاہی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر عرفان جلال بھٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر ایپلی کیشنز پروگرام کی نظامت کی اور ڈیپارٹمنٹ کی مختصر تفصیلات بھی دی۔ ڈاکٹر اطہر عزیز رینا، پروفیسر سپریہ گپتا، پروفیسر امجد خان بھٹی، پروفیسر رئیس احمد پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ پروفیسر وسیم الحق ایچ او ڈی فزکس نے شکریہ کا رسم انجام دی۔ انہوں نے تمام شرکاء بشمول فیکلٹی ممبران اور طلباء کا پروگرام میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خلیل،  عافیہ زمان، پروفیسر رابعہ کوسر، ڈاکٹر لطیف اس موقعہ پر موجود تھے۔

 

 

پہاڑیوں کو ایس ٹی سٹیٹس دینے کی مانگ

حسین محتشم

پونچھ//وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں سانبہ کے دورہ سے قبل خطہ پیرپنچال کی عوام نے اپنے مطالبات اجاگر کر تے ہوئے کہاکہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کیساتھ ساتھ ان کے دیگر مطالبات بھی پورے کئے جائیں ۔اس سلسلہ میں پہنچ کے سیاسی و سماجی کارکنان ایڈوکیٹ محمد زمان ایڈوکیٹ رینا اور تاج میر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے جموں کشمیر کے دورہ کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ جموں کشمیر کی عوام کے لئے فائدہ مند اور مفید ثابت ہوگا۔سماجی اور سیاسی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پہاڑیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا کریں اور انہیں پہاڑی اسٹیٹس دیں تاکہ ان کی درینہ مانگ پوری ہو۔انہوں نے جموں تا پونچھ ریلوے لائن پروجیکٹ جلد سے جلد شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ لیڈران نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اپنے دورے کے دوران پونچھ ضلع کو میڈیکل کالج دے کر ہی جائیں تاکہ انکی حکومت کا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وقاص پورا ہوسکے جسکا انہوں نے وعدہ کیا ہے۔تمام لیڈران نے کہا انہیں پورا یقین ہے کہ اس بار وہ یہ تحفہ عوام کو ضرور دیں گے.

 

محکمہ باغبانی کے چیف کو معطل کرنے کی مذمت

حسین محتشم

پونچھ//محکمہ باغبانی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستویر سنگھ کو جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اچانک معطل کئے جانے کی پونچھ کے شتکاروں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پونچھ کے چنڈک کے محمد تاج نامی ایک کاشتکار نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے متعلقہ اعلی عہدیداروں کے خلاف اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ایماندار اور قابل افسر عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتا ہے تو اسے یا تو معطل کیا جاتا ہے یا پھر اسکا تبادلہ کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے عوام کو اسکا خامیازہ بھگتنا پڑھتا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے چیف آفیسر محکمہ باغبانی ستویر سنگھ کو دوبارہ انکے عہدہ پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے موصوف پونچھ میں تعینات ہوئے ہیں محکمہ باغبانی کی اچھی کارکردگی رہی ہے اور متعلقہ آفیسر تمام عوام کے ساتھ اچھے طرح پیش آتے تھے اور ان کے کام بروقت انجام دے رہے تھے لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ یہ ناانصافی کی گئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ گورنر ایک ایماندار افسر کے ساتھ پورا پورا انصاف کریں گے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایران نے جوابی کارروائی کی تو اسرائیل کا دفاع کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
بین الاقوامی
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، پاسدران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہید
عمر عبداللہ کی وزارت امور خارجہ سے ایران میں موجود کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی درخواست
تازہ ترین
اودھم پور سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?