خواتین کی با اختیاری پرراجوری میں کانکلیو
راجوری//راجوری ڈے کی تقریبات کی مناسبت سے فوج کے ایس آف سپیڈس ڈویژن نے بالترتیب راجوری ضلع ہیڈکوارٹر اور راجل گاؤں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک کانکلیو اور ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔فوج کے مطابق راجوری میں 25 انفنٹری ڈویژن کے زیراہتمام ویمن ایمپاورمنٹ کانکلیو کا انعقاد کیا گیا اور اس کا مقصد جموں و کشمیر کی نامور خواتین شخصیات کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا اور راجوری کی نوجوان خواتین کو بات چیت کرنے اور متاثر کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔اس پروگرام میں کیپٹن واحدہ پرزم (بھارتی بحریہ)جوہی موہن (ریڈیو جوکی، 92.7 ایف ایم)، ڈاکٹر آیوشی شرما (ریذیڈنٹ ڈاکٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، راجوری)، لیفٹیننٹ دامنی پرکاش (انڈین نیوی) کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن شامل تھی ۔کانکلیو نے خود اعتمادی، اپنے انتخاب کا تعین کرنے اور اس پر عمل کرنے کی صلاحیت کی اقدار کو جنم دیا اور اپنے اور دوسروں کے لیے سماجی تبدیلی لانے کیلئے اجتماع کو متاثر کیا۔ مہمان مقررین کی مختلف شعبوں میں خدمات پر روشنی ڈالی گئی جس سے مٹی کی بیٹیوں کے تعاون کو مزید تقویت ملی۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے گاؤں راجل میں بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
تھنہ منڈی کالج میں صفائی مہم چلائی گئی
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ سیاسیات نے گاندھی جی کے سوچھتا کے خواب کو پورا کرنے کیلئے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں چلائی گئی۔ پروگرام کا آغاز فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے کئے گئے عہد کے ساتھ ہوا جس کے بعد کیمپس میں صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے طلباء کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی قوم کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کالج اور گھروں میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد صاف ستھرا ہندوستان کا وڑن حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مہم بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے منعقد کی گئی اس پیغام ساتھ کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کو صاف ستھرا رکھ کر اس کی خدمت کریں کیونکہ گاندھی جی کا ماننا تھا کہ ایک مضبوط ملک صرف صفائی کے کندھوں پر ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گاندھی جی نے صفائی کو خدا پرستی کے بعد ضروری قرار دیا ہے۔ اس مہم میں تقریباً 25 طلباء نے حصہ لیا۔ نوڈل آفیسر شکشت بھارت پروفیسر فاطمہ قاضی ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس کوآرڈی نیٹر سکشت بھارت اس مہم کی آرگنائزر تھیں۔
محکمہ گریف کی تعمیر کردہ دیوار منہدم ہونے کے قریب
بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے اقبال نگر میںکئی سال قبل شعبہ گریف کی جانب سے ایک دیوار تعمیر کی گئی تھی جو کہ اب انتہائی خستہ حال ہو کر گرنے کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے ۔6سے 8میٹر بلند حفاظتی دیوار کی بنیادیں کمزور ہوچکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی حدود میں آنے والی مذکورہ حفاظتی دیوار کی مرمت کیلئے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک اس کی مرمت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر مذکورہ حفاظتی دیوار کھسک گئی تو بڑی تعداد میں رہائشی مکانات پانی کی زد میں آسکتے ہیں لیکن محکمہ اور مقامی حکام سے شکایت کرنے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ حفاظتی دیوار کی مدد سے نالے کے پانی کو رہائشی علاقہ میںآنے سے روکا گیا ہے لیکن اس کے تباہ ہونے کی صورت میں عام لوگوں کو شدید خطرہ لائق ہو جائے گا ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ اس حفاظتی دیوار کی مرمت ہوسکے ۔
نوجوان کی حوصلہ افزائی کیلئے سموٹ میں پروگرام
راجوری //راجوری ضلع کے سموٹ علاقہ میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیداری پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانوں کو فوج میں شمولیت ،اس کی اہلیت ودیگر لورزاما ت کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اس پروگرام میں مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے دوران فوجی ماہرین نے ان کو فوج میں بھرتی کے سلسلہ میں مختلف اقدامات و لورزامات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس پروگرام کے دوران ماہرین نے نوجوانوں کو جسمانی اور تعلیمی اہلیت کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے محنت کریں ۔