کھوڑمیں غیرریاستی خاتون کی پراسرارموت
جموں//جموں کے کھوڑ علاقہ میں منگلوار کے روز رادھا سوامی ست سنگ آشرم کے نزدیک پاخانہ کے گٹر میںپڑی چھتیس گڑھ کی عورت کی نعش کو پولیس نے برآمد کرنے کادعوی کیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبا1بجکر40امنٹ پر کھوڑ علاقے میں رادھا سوامی ست سنگ کے احاطہ میںواقع ٹوئلٹ کے گٹر میں پڑی عورت کی نعش کو برآمد کیاگیاہے بعدازاں متوفی کی شناخت بعد بطور سمن ساہو دختر دتہ رام ساکنہ عمر29سال ساکنہ چھتیس گڑھ کے طورپرکی گئی جن کی پراسرار طورپر موت واقع ہوئی ہے کے بارے معاملہ در ج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ذرائع نے کہاہے کہ پولیس نے پہلے مراحلہ کے ابتدائی تحقیقات کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر پلانوالہ میںمتوفی کی جسدکی خاکی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیاہے
اساتذہ کی واجب الاداتنخواہیں ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت واگذارکرنے کامطالبہ
اساتذہ کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے : فورم چیرمین
جموں / ریاست کے اکتالیس ہزار سے زائد اْساتذہ کی تین ماہ کی بقایا تنخواہوں اور ان کے حق میں ابھی تک ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو نہ کر نا رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس معاملہ میں ہو رہے کام پر گورنر انتظامیہ سے تیزی لانے کی اپیل کی ہے -یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ اساتذہ کی فروری ، جون اور جولائی مہینے کی تنخوائیں بند پڑی ہوئی ہیں جس سے اساتذہ ذہنی اور مالی پریشانیوں کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں -اْنہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ سڑکوں پر آنے کے بجائے سکو لوں میں پڑھانا چاہتے ہیں لیکن اْنہیں احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور کیا جاتا ہے – تانترے نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تین ماہ کی بند پڑی تنخواؤں کو فوری طور پر ساتویں پے کمیشن کے تحت واگذار کیا جائے تاکہ اساتذہ پریشان ہونے کے بجائے سکولوں میں پڑھائی تاکہ غریب بچوں کی پڑھائی بھی متاثر نہ ہو – اْنہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ کی طرف سے اس معاملے پر ہو رہے کام کی یقین دہانی کے بعد رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے اْن کا بھر پور تعاون کیا ہے لیکن اس معاملے پر ہو رہی پیش رفت سست رفتاری کا شکار ہے جس کی وجہ سے اساتذہ طبقہ کو تذبذب میں ڈال دیا ہے -فورم چیرمین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اساتذہ کے حق میں فوری طور پر تنخوائیں اور ساتواں پیے کمشن لاگو نہ کیا گیا تو ریاست کے رہبر تعلیم اساتذہ سڑکوں پر اْتر آنے کیلئے دوبارہ مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ اور انتظامیہ پرعائد ہو گی –
ڈوڈہ کے اسکول میںدھماکہ قابل مذمت: پلس ٹو لیکچر ر فورم
جموں// آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرز فورم نے تنظیم کے صدر دیپک شرما کی قیادت میںہنگامی میٹنگ کااہتمام کیاجس میں انہوںنے گزشتہ روز ڈوڈہ کے شوا ہائرسکینڈری سکول میںہوئے ھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ دیپک شرما نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم کے مندر پر حملہ ہونا انسانیت پر حملہ ہے جوایک بزدلانہ حرکت ہے۔قابل ذکرہے کہ گزشتہ روز کو ہوئے دھماکے میں پرنسپل ہوشیار سنگھ شدید طورپر زخمی ہوئے۔ آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرز فورم نے معاملے کی وسیع پیمانہ پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے اورملزمان کی فوری طورپرگرفتاری عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔ فورم نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ ڈوڈ ہ کے علاوہ فوج اورپولیس نے ہوئے دھماکے کے بعد سکول کادورہ کیا لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے کسی نے بھی ابھی تک جائے واردات کاجائزہ نہیںلیاہے۔فورم نے پرنسپل ہوشیارسنگھ کی جلدی سے جلدی صحتیابی کیلئے دعا کی۔میٹنگ میں این ایس جموال‘ چرن داسٌڈاکٹرسشما ‘انل شرما‘ آرایل سلاتھیہ کے علاوہ پردیپ سنگھ اورسنجے بھگت نے شرکت کی۔
مرفادشاہ کی ہلاکت قابل مذمت :انجمن امامیہ جموں
جموں//انجمن امامیہ جموں کاایک تعزیتی اجلاس امام بارگاہ صوفی شاہ پیرمٹھا میں منعقدہواجس میں مقررین نے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پرمرفادشاہ نامی نوجوان کی ہلاکت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔اس دوران انجمن امامیہ جموں کے صدرسیدآفاق حسین کاظمی نے دن دہاڑے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی ریاستی گورنرانتظامیہ سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ متوفی کی کال تفصیلات حاصل کرکے قصورواروں کوسخت سے سخت سزادینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے لوگوں کے سیکورٹی فورسزپرسے اعتماد ختم ہوا ہے۔سید ایازشاہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کوسنجیدگی سے لینے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں اورمتعلقہ پولیس سٹیشن کیوں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری نہیں کررہاہے ۔انہوں نے میڈیاسے کہاکہ وہ معاملہ کوسلجھانے کیلئے مثبت رول اداکریں۔ اس دوران میٹنگ کااختتام متوفی کے حق میں دعاکے ساتھ ہوا۔اس دوران اجلاس میں سیدامجدشاہ ، سیدچاہرشاہ، شجاعت خان، سوہیل میر، ایاز کاظمی ،سیدمحسن جعفری ،سید غازی کاظمی، منظورحسین ودیگران موجودتھے۔
مسلم فیڈریشن کاتعزیتی اجلاس منعقد
بٹھنڈی ورام بن واقعات پر تشویش کااظہار
جموں//مسلم فیڈریشن کاایک تعزیتی اجلاس تنظیم صدر عبدالمجید کی صدارت میں منعقدہوا ۔اس دوراج شرکاء نے جموں کے بٹھنڈی علاقے میں سابق وزیراعلیٰ ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر مامور سیکورٹی سیکورٹی کی طرف سے ایک 24سالہ نوجوان مُرفادشاہ کو ہلاک کرنے پرسخت رنج وغم اورتشویش کااظہارکیاگیا ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ نوجوان ایک معروف عزت دارگھرانے کاچشم وچراغ تھا ۔مقررین نے کہاکہ علاقے میں عینی شاہدین کے مطابق اس نوجوان کی کارکاتوازن معمولی طور پربگڑگیا جس وجہ سے وہ کار ہلکی سی صدردروازے سے لگ گئی جہاں سیکورٹی اہلکارتعینات تھے اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اورنوجوان کے مابین کہاسنی ہوئی جس کے بعدسیکورٹی اہلکاراسے گیٹ کے اندر دھکیل کرلے گئے اورپھرگولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ مقررین نے کہاکہ سیکورٹی اہلکاروں کی اس دیدہ دلیری اورجارحانہ حرکت سے جموں کی عوام میں سخت تشویش اورغصہ پایاجارہاہے ۔ہرطبقہ فکرنے اس بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ کیا۔مقررین نے کہاکہ پولیس کابیان جس میں کہاگیاکہ وہ نوجوان گیٹ توڑکر اورصحن میں داخل ہوگیااوراسکی سیکورٹی اہلکاروں سے ہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ پولیس کاہی کہناہے کہ وہ خالی ہاتھ اورنہتاتھا۔ جبکہ وہ اسے آسانی سے قابوکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نہتے انسان پرگولیاں چلاکر ہلاک کرنے کاکیامطلب ہے ۔اس سے نہ صرف شک وشہبات پیداہوگئے ہیں بلکہ سیکورٹی اہلکاروں کی ذہنیت کابھی اندازہ ہوجاتاہے۔عین اُسی روز رام بن میں راشٹریہ رائفلز نے اہلکاروں کواعلیٰ الصبح دوچرواہے نوجوانوں پرگولیاں چلادیں جواپنے جانوروں کوچرانے کیلئے نکلے تھے اوروہ نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ بھی سانحے سے کم نہیں اورتشویشناک ہے ۔ سیکورٹی جوانوں کی ذہنیت میں اس طرح کے رجحانات کاپایاجانا خطرناک ہے۔مقررین نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے لوگوں میں نہ صرف بے چینی اورافراتفری کاماحول پیدا ہوتاجارہاہے ۔ممبران نے اجلاس میں ان واقعات کوانسانیت کاقتل قراردیااورتشویش ظاہر کی کہ پہلے ہی سوشل میڈیاپرآجکل بہت گمراہ کن اورزہریلے مواد پھیلائے جارہے ہیں جس سے فرقہ پرستوں کوتقویت اور امن پسنداوربھائی چارہ قائم رکھنے والوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ایسے عناصر فرقہ واریت کے ماحول کوبگاڑنے کے درپے ہیں تودوسری طرف سیکورٹی اہلکاروں کی جارحانہ حرکتوں سے سیکورٹی پرہی سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔ اجلاس میں مقررین کے ساتھ ساتھ صدرعبدالمجید نے کہاکہ ہمیں آپسی رواداری اور بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے ہرطرح کی حکمت عملی اپناناہے ۔ اجلا س میں تمام ارکان نے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارہمدردی اوریکجہتی کااعادہ کیاگیااورحکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی صاف وشفاف طریقے سے تحقیقات کرائی جائے اورجلدازجلد مجرمین کو گرفتارکرکے سزادی جائے۔ اجلاس میں عبدالمجید صدر، حسین احمدصدیقی ،ماسٹراکرم خان ،چودھری جماعت علی،پرویزاحمدملک ،محمداسلم ،سراج خان ، محمداشرف ،عبدالرشید، محمدحسین ملک، رفیق احمدخان،محمدشفیع اوردیگران نے شرکت کی۔
سانٹیفک ریسرچ وار گروپ مونیٹیرنگ ایکسپیڈیشن کیلئے روانہ
جموں// لیفٹنٹ جنرل سرجیت سنگھ جنرل آفیسر کمانڈنگ ‘وائٹ نائٹ کارپس نے جدیددور کے تقاضوں کے مطابق خدمات انجام دینے والے سائنٹیفک وار گروپ مونیٹائرنگ ایکس پیڈیشن کو نگروٹہ ملٹر ی سٹیشن نگروٹہ سے مشرقی لداخ میں تبت سے لگنے والی سرحد کے نزدماؤنٹ منٹوک کانگری پرتعیناتی اور روانگی کیلئے ہری جھنڈی دی ۔ روانہ کی گئی ٹیم میں دو افسران‘دو جونیئر کمشنر آفیسر اور14دیگر رینکوں کے اہلکار وںجنکی سربراہی وکاس راٹھورکررہے تھے کو21000فٹ کی بلندیوں پر قائم پہاڑ کی چوٹیوں پر تعینات کردیاگیاہے۔روانہ کرنے سے قبل بھیجے گئے ٹیم کو پہلے ذہنی طورپر تیار کرلیاگیا ہے ۔تاکہ وہ بغیر کسی ڈر یاخوف وہاںپر مزید اچھا خاصہ تربیت حاصل کرسکیں تاکہ وہ اپنے خدمات بھی آنے والے وقت میں ضرورتوںکے مطابق بخوبی سے انجام دے سکے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ روانہ شدہ ٹیم کو بڑی بلندی چوٹیوںپر دو ہفتے تک حسب معمول کے مطابق تربیت دی جائے گی۔اس موقع پرکارپس کمانڈنٹ ان کی صحت یابی اور کامیابی کیلئے دعا کی
کشمیری مائیگرنٹ خاتون کے گھرپرقبضہ کرنے کی کوشش ناکام
مقامی لوگوں کااحتجاج، پولیس نے 4 افرادکوگرفتارکیا
جموں// پولیس نے جموں میں ایک مائیگرنٹ خاتون کے مکان پرجبراً قبضہ کرنے کی کوشش کے الزا م میں 4ملزمین کو گر فتا ر کرنے کادعوی کیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ گاڑی میں سوار ہوکر 5سے 6 لوگوں پرمشتمل بد معاش گروہ نے گذشتہ شام درگا ہ نگر میں توشہ زتشی نامی خاتون کے گھرمیںزبردستی داخل ہوئے اوراس کو اس کے سسر سمیت اہل خانہ کوگھر سے نکلنے کی دھمکی دی ۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ زتشی کی چیخ پکار سن کر مقامی لوگوں کے علاوہ پڑوسی جمع ہوئے اورمکان میں قبضہ کرنے والے بدمعاشوں کو باہرنکالا جو مکان پر اپنا قبضہ کررہے تھے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بروقت کارر وائی کرتے ہوئے پولیس نے اس ضمن میںابھی تک4 افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ہے۔ لوگوںنے الزام لگایا ہے کہ گرفتار شدہ افراد غنڈے اوربدمعاش ہیں جن کاتعلق مقامی لینڈ مافیہ کے ساتھ برابر رابطہ ہے۔لوگوںنے پریوار کی حفاظت کی بندوبست کیلئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔بھاجپا کے ایم ایل سی جی ایل رینہ نے کشمیری مہاجر خاتون کا دورہ کیا اورانہیں پورا تحفظ فراہم کرنے کایقین دلایا۔اس طرح پیش آئے واقعات پر متعدد کشمیری پنڈت تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت اورتشویش کااظہارکیاہے اورریاستی گورنر این این ووہرا سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
ہائرسکینڈری سکول گاندھی نگرمیں طلباء کیلئے کونسلنگ کیمپ
جموں//طلباء کی رہنمائی کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے گائیڈنس اینڈکونسلنگ کیمپ یہاں گورنمنٹ بوائزہائرسکینڈری سکول گاندھی نگرمیں منعقدکیاگیا ۔اس دوران ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں راکیش کمارسنگرال مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرایمپلائمنٹ راجیومگوترہ ، سنجے کمار زتشی پرنسپل گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گاندھی نگرمہمانان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن راکیش کمارسنگرال نے کہاکہ اس طرح کے کیمپ طلباء کوصحیح راہ دکھانے کیلئے کافی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے طلباء پر اپنے اہداف کوطے کرکے انہیں حاصل کرنے پرزوردیا۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کی کوشش کوسراہا۔ راجیو مگوترہ ودیگرمقررین نے بھی طلباء کی ریگولرکونسلنگ کی ضرورت پرزوردیا۔