Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 11, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE

راجوری میں آگ کی 2وارداتیں

راجوری //راجوری ضلع میں آگ کے دو مختلف واقعات رونما ہونے کے بعد متعلقہ شعبہ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بابا غلام شاہ بادشاہ یو نیورسٹی راجوری کی جھاڑیوں میں آگ نمو دار ہو گئی تاہم اطلاع ملنے کیساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا ۔اسی طرح قصبہ کے وارڈ نمبر پانچ جواہر نگر علاقہ میں جمعرات کی بعد دوپہر کو ایک ڈھانچے میں اچانک آگ نمو دار ہو ئی جبکہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران اس پر قابو پا لیا گیا ۔
 
 
 
 

راجوری میں دھماکہ خیز مواد برآمد

سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے دھماکہ خیز مواد ضبط کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو راجوری ضلع کے نرلا گاؤں میں کھیتوں سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک اور مشتبہ مواد برآمدکر کے ضبط کرلیا ۔حکام نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے خواص تحصیل کے علاقے نرلا بمبل گاؤںمیں تلاشی کا عمل شروع کیا جس کے دوران ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک چھوٹی بوتل جس میں کچھ مشتبہ مواد موجود تھا برآمد کر کے اس کو ضبط کر لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مواد کو تحویل میں لے اس سلسلہ میں تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
 
 
 
 
 
 
 

مختلف حادثات میں 2ہلاک 

عشرت حسین بٹ
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔مینڈھر سب ڈویژن میں پہاڑی سے پھسل کر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ۔مذکورہ شخص کی شناخت منظور احمد ولد مکھنا سکنہ اچھاد مینڈھر کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص پہاڑی علاقہ میں لکڑیاں جمع کرتے ہوئے پھسل کر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔اسی طرح ضلع کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ میں ایک حادثے کے دوران ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محمد اکرم ولد سکندر حیات سکنہ ساوجیاں تحصیل منڈی مویشی چراتے ہوئے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
 
 
 
 
 

مینڈھر کالج و ہنو مان مندر میں شجر کاری مہم چلائی گئی 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر کے گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج اور ہنو مان مندر میں ایک شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے دوران منتظمین نے پودے لگا کر قدرتی ماحولیاتی توزان کو بحال رکھنے کی اپیل کی ۔ این ایس ایس یونٹ اور شعبہ نباتات گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر کے رضا کاروں نے سوشل فارسٹری کے اشتراک سے کالج کیمپس میں شجرکاری مہم چلائی۔اس موقعہ پر  پروفیسر محمد رزاق (صدر شعبہ نباتات) نے مہمان خصوصی اور سول سوسائٹی کے دیگراراکین بھی موجود تھے ۔اس دوران پروفیسر دلیپ کمار رینا پرنسپل گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر، اور بی ڈی سی چیئرپرسن طاہرہ جبین نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔پرنسپل دلیپ کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’درخت آنے والی نسلوں کی سرمایہ کاری ہیں جو کھلی جگہ پر قدرتی سایہ فراہم کریں گے اور سانس لینے کیلئے صاف ہوا فراہم کریں گے۔بی ڈی سی چیئرپرسن نے کالج انتظامیہ، این ایس ایس یونٹ اور شعبہ نباتیات کی کوششوں کو سراہا۔اس موقعہ پر پروفیسر محمد شفیق ، پروفیسر شوکت حسین، پروفیسر ،اعجاز احمد بانڈے ، پروفیسر سرشاد حسین ، پروفیسر رضوان احمد ، ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ ، پروفیسر مرتضیٰ احمد ، ڈاکٹر محمد شکیل ، پروفیسر محمد رزاق ، پروفیسر محمد الیاس اور 40 سے زائد این ایس ایس رضاکار بھی موجود تھے۔اسی دوران بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین طاہرہ جبین اور بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری کی قیادت میں ہنو مان مندر مینڈھر میں ایک شجر کاری مہم بھی چلائی گئی ۔اس موقعہ پرسرپنچ سبھاج چندر ،سرپنچ لوہر ٹائون سنتیہ دیو ی ،بلرام شرما ودیگران بھی موجود تھے ۔
 
 
 
 
 
 
 
 

حد بندی کمیشن پر زمینی صورتحال نظر اندز کرنے کا الزام 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر کے لوگوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے تعینات کردہ حد بندی کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈرافٹ رپورٹ کی تیاری کے دوران زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔مینڈھر سب ڈویژن کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے مکینوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کی سبھی سیٹوں کو ریزرو کرنے کی تجویز رکھی ہے جو کہ ایک وسیع آبادی کیساتھ نا انصافی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ میں پہاڑی طبقہ کی آبادی زیادہ ہونے کے باوجود بھی سیٹوں کو ریزرو کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہاڑی قبائل گزشتہ کئی عرصہ سے ریزرویشن کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور اب سرحدی ضلع کی سبھی سیٹوں کو ریزرو کرنے کی تجویز رکھ کر اس طبقہ کو پھر سے پسماندگی کی جانب دھکیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حد بندی کمیشن کی تجویز پر عمل نہ کیا جائے اور پہاڑیوں کو جلدازجلد ایس ٹی کا درجہ دے کر انصاف فراہم کیا جائے ۔
 
 
 
 
 
 

بدھل کے متعد د علاقوں میں پانی کی قلت 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //بلاک بدھل کی مختلف پنچایتوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت حلقہ ڈھنڈوٹ کی مختلف وارڈوں کیساتھ ساتھ دیگر پنچایتوں میں پانی کی قلت کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کررہے ہیں جبکہ اعلیٰ آفیسران بھی عوامی دقتوں کا حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں ۔محمد اقبال نامی ایک مقامی شخص نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے لوگ پانی کیلئے پریشان ہیں لیکن محکمہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بدھل کی پنچایتوں میں پانی کی قلت کا سنجیدہ نوٹس لے کر سپلائی کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔
 
 
 
 
 

چوہدری غلام حسین کسانہ وفات پا گئے

سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے علاقہ نیروجال کے رہائشی چوہدری غلام حسین کسانہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم نے کئی برسوں تک فوج میں اپنی خدمات انجام دے کر سبکدوش ہوئے ہیں ۔اہل خانہ نے بتایا کہ بدھ کے روز ان کی تکلیف میں اچانک اضافہ ہو گیا جس کے فوراً بعد علاج و معالجہ کیلئے انہیں میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج ان کا انتقال ہو گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ڈھائی بجے نیروجال ساج میں ادا کی گئی جس میں کئی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم نہایت ہی آسودہ خصائل، نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے ساتھ ساتھ نہایت ہی شریف النفس ، بااخلاق اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ علاقہ بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے مرحوم کے اچانک انتقال کو پورے علاقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔اس موقع پر علاقہ کی کئی دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے جملہ پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی حتمی بخشش و مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

حد بندی کمیشن ڈرافٹ رپورٹ کی مذمت

حسین محتشم
جموں//رشید جامپوری کی قیادت میں سرحدی ضلع پونچھ کے سماجی و سیاسی کارکنان نے حدبندی کمیشن کی مجوزہ رپورٹ کے سلسلہ میںبولتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ڈرافٹ روپورٹ عوامی مفاد میں نہیں ہے ۔پونچھ میں ایک پر یس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ رپورٹ صرف اور صرف مرکز کو خوش کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس خطہ علیحدہ پارلیمانی حلقہ دیا جانا تھا حد بندی کمیشن نے اس خطہ پیر پنچال کو اننت ناگ حلقہ کے ساتھ جوڑا کر یہاں عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔انہوں نے حویلی اسمبلی حلقہ کے دیہات اڑائی، بیدار بلنوئی کو سرنکوٹ سے ملانے کی بھی مذمت کی۔ عبدالرشید صاحب پوری اور سہیم جعفر حیات پوری نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر مطالبہ کیا کہ اسمبلی حلقوں کی جغرافیائی صورتحال کو دیکھ کر ہی حد بندی کی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا کہ مذکورہ رپورٹ کو حتمی منظوری کے لئے قبول نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس رپورٹ میں ترمیم کرنے میں ناکام رہی تو عوام سڑکوں پر آئے گی جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
 
 
 

کانگریس و بھاجپا کارکن پیپلز کانفرنس میں شامل

حسین محتشم
پونچھ//ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ پیپلز کانفرنس انجینئر ریدھم سنگھ کی قیادت میں پونچھ میں بی جے پی اور کانگریس کے درجنوں سرگرم کارکنوں نے اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے جن کا ریدھم دنگھ نے استقبال کی۔اس سلسلہ میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے انجینئر ریدھم نے کہا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کے متعدد کارکنان نے اپنے سینکڑوں ووٹروں اور حامیوں کے سمیت پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے، جن کا پارٹی قیادت نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی گاؤں اور پنچایت کرماڑا کے معروف سیاسی رہنما محمد حسین بلوچ اور عارف بھڈانہ بی جے پی چھوڑ کر جبکہ کانگریس پارٹی کے محمد فاروق اپنے سینکڑوں ووٹروں کے ساتھ ان کی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا اس سلسلے میں کرماڑہ کے علاقے میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان نئے شامل ہونے والے افراد نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرماڑہ وہ علاقہ ہے جو ہمیشہ ہر امیدوار کو جیت دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور دیگر انتخابات کے تمام جیتنے والے امیدواروں نے انکی پنچایت سے زیادہ ووٹ لئے ہیں اور اس بار انہوں نے پیپلز کانفرنس کو یقین دلایا کہ یہ اب وہ وقت آ چکا ہے کہ جب یہ لوگ پونچھ میں ایک تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ انجینئرریدھم نے اس موقع پر کہا ہے کہ جموں و کمشنر کی تمام پارٹیاں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں اور پیپلز جموں و کشمیر کے لوگوں کی واحد امید بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں کیپٹن جسپال سنگھ، محمد اعجاز، عمران کوہلی، امتیاز احمد، محمد ارشد اور دیگران موجود تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بفلیاز میں سی ایم او پونچھ کیخلاف احتجاج 

بختیار کاظمی
 سرنکوٹ// بفلیاز کے سرپنچوں و پنچوں کیساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے سی ایم او پونچھ کے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ بفلیازکیلئے ایک طویل عرصہ سے ویمبو لینس کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن مذکورہ آفیسرنے مفاد کو دیکھتے ہوئے اس کو اپنے گائوں کے حوالے کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فضل آباد سرنکوٹ کے قریب ہے لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ گائوں میں قائم طبی ادار ے کیلئے گاڑی فراہم کر دی گئی ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ بفلیاز کا علاقہ مغل روڈ دیرہ گلی پنج سراں اور ہل کاکا تک پھیلا ہوا ہے جبکہ مذکورہ پہاڑی علاقوں میں اکثر حادثاترونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی متعلقہ شعبہ نے علاقہ کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔سرپنچ طاہرہ تبسم سرپنچ  بشیر ملک سرپنچ امجد خان نے انتظامیہ اور سی ایم او پونچھ کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ایمبولینس فضل آباد سے واپس نہ آئی گئی تو انتظامیہ اور سی ایم او پونچھ کے خلاف سخت احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔غور طلب ہے کہ فضل آباد سرنکوٹ سے چار کلو میٹر کی دوری پر ہے جبکہ بفلیاز سرنکوٹ سے گیارہ کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔مظاہرین نے چیف میڈیکل آفیسر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اپنے علاوہ کو ترجیح دی گئی ہے تبھی بفلیاز کی عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد بفلیاز کو ویمبو لینس فراہم کی جائے ۔چیف میڈیکل آفیسر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے جگہوں کی نشاندہی کر کے ان کو حکم جاری کیا گیا ہے جس کے بعد عملی کام کیا گیا ہے ۔
 
 
 
 

۔14فروری کو بیٹیوں میں نقاب تقسیم کرنے کا فیصلہ 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ نے 14فروری کو بیٹیوں میں نقاب تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بار اراکین کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ 14فروری کو لڑکیوں کو پھول دینے کے بجائے اپنی بہن اور بیٹیوں کو برقے تقسیم کریں تاکہ پردہ کیخلاف شروع کی گئی جنگ کو شکست دی جاسکے ۔سنیئر ایڈوکیٹ مختار احمد شیخ ،اعجاز خان ،افتخارحسین شاہ ودیگران نے کہا کہ اس وقت کرناٹک میں مسلم طلباء کیخلاف ایک مہم چلائی جارہی ہے تاہم اس کے جواب میں ایک بیٹی نے امت مسلمہ کا سر اونچا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی آئین ہر ایک فرقہ کو مذہبی آزادی دیتا ہے تاہم مسلمانوں بالخصوص مسلم بیٹیوں کے پردے کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم خواتین برسوں سے حجا ب پہنتی رہی ہیں جبکہ ان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔بار اراکین نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 14فروری کر حجاب ڈے منایا جائے جبکہ مذکورہ دن پر بار فنڈ سے بچیوں کو حجاب بھی فراہم کئے جائیں گے ۔پریس کانفرنس کے دوران حد بند کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کی بھی مخالفت کی گئی ۔
 
 
 
 
 

کلال میں نصب موبائل ٹاور 3برسوں سے بند 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے کلال علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے ایک موبائل ٹاور نصب کیا گیا تھا لیکن اس کو ابھی تک چلایا ہی نہیں جاسکا جس کی وجہ سے صارفین کی پریشانی جوں کی توں ہی ہے ۔ علاقہ مکینوںنے بتایا کہ ان کو موبائل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹاور نصب کیا گیا لیکن 3 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوامی مشکلات برقرار ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے دعوئے کئے جارہے ہیں تاہم زمینی سطح پر صورتحال یکسر اس کے برعکس ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جدید دور میں بھی وہ موبائل کی سہولت کے بغیر زندگی بسر کررہے ہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی کمپنی جیو کے منتظمین کو ہدایت جاری کی جائیں کہ وہ سرحدی مکینوں کو معیاری بنیادی سہولیات میسر کریں اور ٹاور کو چلایا جائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا

May 13, 2025
پیر پنچال

مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش

May 13, 2025
پیر پنچال

پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے

May 13, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?