امپا کی جانب سے RTI تربیتی پروگرام کا انعقاد
جموں//جموں و کشمیر انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جموں وکشمیر ریاستی انفارمیشن کمیشن کی معاونت سے اتوار کے روز مختلف محکموں کے سینئر افسروں کیلئے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کے پہلے روز سیکرٹری ریاستی انفارمیشن کمشنر نریندر سنگھ بالی نے پروگرام کارڈی نیٹر اور سنٹر فار گُڈ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشنریفارمز کے سربراہ پروفیسر سنیتا زالپوری کول کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر جائنٹ رجسٹرا رغلام نبی گنائی، ڈپٹی سیکرٹری سنیل کمار، سی اے او شاہنواز احمد، ایکسٹنیشن افسر ستیش تھپلو، لاء افسر ظہور احمد اور جے کے ایس آئی سی کے لیگل اسسٹنٹ ظہیر عباس بھی موجود تھے۔سہ روزہ پروگرام کے دوران شرکا کو انفارمیشن کمشنر ڈاکٹر ایس کے شرما کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ مل گیا اور حق اطلاعات و متعلقہ قوانین کے متعلق اپنی غلط فہمیوں کو دور کیا۔
زیڈ سیکورٹی واپس لینے پر بھیم سنگھ برہم
جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ و جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے پینتھرز پارٹی کے امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ نے اے ڈی جی پی سیکورٹی پر انکی زیڈ سیکورٹی واپس لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کہ انکی بیلٹ پروف گاڑی کو بھی واپس لیکر ایک ٹوٹی پھوٹی 2008ماڈل کی ایک ایمبیسڈر کارسے بدلا گیا ہے، جو راجوری۔پونچھ نہیں جا سکتی ہے۔ ایک پریس بیان میں انہوں نے اے ڈی جی پی سیکورٹی منیر خان کا تبادلہ کرکے کسی دوسرے افسر کو اس عہدے پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کو اس بارے میںایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں انہوںنے شکایت کی ہے کہ انکے ایک اسکارٹ کو پارلیمانی انتخاب شروع ہونے سے قبل ہی واپس لیا گیا ہے۔مکتوب میں انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے یہ مسئلہ اے ڈی جی پی سیکورٹی کے ساتھ اٹھایا ،تو انہوںنے انکے دوسرے اسکارٹ کو بھی واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔بھیم سنگھ نے لزام لگایا ہے کہ اے ڈی جی پی نے انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے ۔ انہوں نے متنببہ کیا ہے کہ اگر انہیں معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تو وہ ایمبیسڈر کار اور سیکورٹی پولیس جیپ کو بھی واپس کریں گے۔ انہوں نے چیف الیکشن ،کمیشن اور وزیر اعظم سے بھی اس سلسلہ میں تحریر کیا ہے۔
وجے پور میں متعدد کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت
وجے پور//سابقہ وزیر و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے اتوار کے روز نیشنل کانفرنس کو مزید مستحکم بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی،تاکہ ریاست کے درپیش چلینجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔سلاتھیہ یہاں بڑی براہمناں ،بدھوری، سمیال پور،بیر پور، ڈسال، سچینی، اور رائیکا کے متعدد کارکنوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے دران ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔نئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سلاتھیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کرنے سے پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ریاست کے سیاسی ،معاشی اور ترقیاتی حالات کو سدھارنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ این سی ریاست کے تینوں خطوں جموں ، کشمیر اور لداخ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میںسابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بڑی براہمناں رمن گپتا، نائب سرپنچ گوتم سنگھ بھی موجود تھے،جنہوںنے بھی نئے کارکنوں کو مبارک باد دی۔
محکمہ اطلاعات نے سبکدوش اکاؤنٹس آفیسر کو الوداعیہ دیا
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنز نے ایک تقریب کے دوران محکمہ کے اکاؤنٹس آفیسر کلدیپ کمار کو اُن کی سبکدوشی پر الوداعیہ دیا ۔ کلدیپ کمار کی خدمات کو سراہتے ہوئے ناظمِ اطلاعات و تعلقات عامہ گلزار احمد ڈار نے اکاؤنٹس آفیسر کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کلدیپ کمار کی سبکدوشی کے بعد آنے والی زندگی کیلئے انہیں تندرستی اور خوشیوں کی دعا کی ۔ جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نریش کمار ، سٹیٹ اور ڈویژنل دفتروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان ، انفارمیشن افسران اور ڈائریکٹوریٹ اور صوبائی دفاتر کے ملازمین نے تقریب میں حصہ لیا ۔
جیو شائننگ ، بی ایس این ایل زوال پذیر
مودی کی گُڈ گورننس اور ڈیجٹل انڈیا کی خوبیاں
جموں //جہاں پر جے اینڈ کے میں بی ایس این ایل ٹائورں کی کرایہ ،چوکیداروں و غیرہ کی تنخواہ گذشتہ 9مہینوں سے رُکی پڑی ہوئی ہے ،وہیں جیو جیسی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی آمدنی اور منافع میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار مومینٹ فار پئس ، ایکولٹی اور جسٹس کے سرگرم ممبروں رام سنگھ چوہان ، کے کے رائو نے جاری ایک پریس بیان میں کیا ہے۔ پریس بیان میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ پبلک سیکٹر جیسے کہ بی ایس این ایل اور ہندوستان ائروناٹکس لمیٹڈ کمپنیاں خسارے پر چل رہی ہیں جبکہ جیو جیسی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اپنے منا فع میں لگاتار اضافہ کر رہی ہے۔انہوںنے الزام لگایا کہ ایسا مودی سرکا رکی غلط پالسیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔
خورشید احمد گنائی نے ٹولپ گارڈن کو لوگوں کیلئے کھولنے کی کوششوں کو سراہا
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی جو محکمہ پھول بانی اور سیاحت کے انچارج بھی ہیں ، نے پھول بانی اور محکمہ سیاحت کی طرف سے چشمہ شاہی سرینگر میں ٹولپ گارڈن کو عوام الناس کیلئے کھولنے کی کوششوں کو سراہا ۔ اپنے ایک پیغام میں مشیر موصوف نے محکمہ پھول بانی کے افسروں اور ملازمین کو سراہا جنہوں نے لگاتار انتھک کاوشوں کی بدولت ٹولپ گارڈن کو دیدہ زیب بنایا ۔ انہوں نے اُمید ظاہرکی کہ سرینگر کا ٹو لپ گارڈن ریاست کے باہر آنے والے سیاحوں کیلئے کشش کا مرکز بنے گا اور اس طرح سے ریاست میں سیاحتی سیکٹر کو فروغ ملے گا ۔ مشیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹو لپ گارڈن کی صفائی یقینی بنانے کے علاوہ اس باغ کی خوبصورتی قایم رکھنے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں ۔
سنت نرانکاری مشن کی جانب سے جموں میں مانو ایکتا سما گم کا اہتمام
جموں//سنت نرانکاری مشن کی جانب سے یہاں فلائی منڈال میں مانو ایکتا سما گم کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے آشیر واد حاصل کی۔سما گم کی قیادت ایس این ایم کے زونل انچارج اجیت سنگھ نے کی اور اپنے خطاب میںکہا کہ عقیدت مندوں کو خود غرض نہیں ہونا چاہیے بلکہ سب کُچھ حقیقی مالک کے سپرد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عبادت مالک حقیقی کی خدمت کرنے اور بھگوان کے احساس میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عبادت کا مقصد ایک میں اعتماد اور ایک کا تصور کرنا ہے۔انہوں نے ساگم کے دوران روحانی خطبہ دیکر لوگوں کو بھائی چارے اور ساتھیوں کا احساس دلانے پر زور دیا ۔سما گم میں معزز شہریوں ،سرپنچوں ،پنچوں اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
سابق ایم ایل اے راجیش گپتا نے گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائی
جموں //جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے آنے والے انتخاب میں بی جے پی امیدوار کی کامیابی کے لئے جموں ویسٹ میں انتخابی مہم میں تیزی آئی ہے، جسکی کمان سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا نے سنبھال رکھی ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق راجیش گپتا کی قیادت میں الیکشن مہم میں لوگوں میں جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔انہوںنے اتوار کے روز وارڈ نمبر 19 میںگھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائی اور لوگوں کو بی جے پی کی پالسیوں اور پروگراموں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جوش و خروش سے بی جے پی کی تمام پارٹیوں پر برتری صاف دکھائی دے رہی تھی جبکہ کانگریس کی مہم زمینی سطح پر کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی توقع کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے دور میں کافی محفوظ محسوس کر ر ہے ہیں ،جبکہ ترقیاتی محاذ پر بھی کافی کام کیا گیا ہے ،جس سے عوام میں خوشی ہے۔
Contents
امپا کی جانب سے RTI تربیتی پروگرام کا انعقادزیڈ سیکورٹی واپس لینے پر بھیم سنگھ برہم وجے پور میں متعدد کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت محکمہ اطلاعات نے سبکدوش اکاؤنٹس آفیسر کو الوداعیہ دیا جیو شائننگ ، بی ایس این ایل زوال پذیر مودی کی گُڈ گورننس اور ڈیجٹل انڈیا کی خوبیاں خورشید احمد گنائی نے ٹولپ گارڈن کو لوگوں کیلئے کھولنے کی کوششوں کو سراہا سنت نرانکاری مشن کی جانب سے جموں میں مانو ایکتا سما گم کا اہتمام سابق ایم ایل اے راجیش گپتا نے گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائی