Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

 ناظم اطلاعات نے محکمہ کے تئیں جیون شرما کی خدمات کو سراہا

 جموں//ریاست کے معروف گائیک جیون شرما کے ایک ویڈیو البم کو ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ گلزار احمد ڈار نے اجرا ¿ کیا۔یہ ویڈیو البم ماتا کی بھینٹوں پر مشتمل ہے جنہیں تقریب پر موجود لوگوں نے بہت سراہا۔البم کے پہلے شمارے میں ماتا کی آٹھ بھینٹیں موجود ہیں جن کا آج اجرا¿ کیا گیااور اس میں ایک گیت یشپال یش کا نغمہ بھی شامل ہے جسے جیون شرما نے خود کمپوز کیا اور گایا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں محکمہ اطلاعات کے افسران اور عملہ ، گیت سنگیت کے شائقین اور معزز سول سوسائٹی ممبران شامل تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں ناظم اطلاعات گلزار احمد ڈار نے موسیقی کے میدان میں جیون شرما کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ جیون شرما نے محکمہ اطلاعات میں کئی برسوں تک اپنی خدمات بخوبی انجام دیں۔ناظم اطلاعات نے جیون شرما کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار نے غزل گائیکی میں جیون شرما کی کارکردگی کو سراہا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے فوک اور تمدنی پروگراموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ جیون شرما محکمہ اطلاعات کے تمدنی شعبے میں ایک معروف گائیک اور فنکار مانے جاتے ہیں ۔بعد میں محکمہ کے افسران جن میں ناظم اطلاعات گلزار احمد ڈار، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) ڈاکٹر ریحانہ اختر بجلی ، کلچرل آفیسر پارل شرما ، سماجی کارکن پون گپتا ، گیت کار یشپایش و محکمہ کے دیگر ملازمین نے جیون شرما کو مومنٹوز سے نواز ۔
 

اساتذہ فورم کا بقایا تنخواہ واگُذار کرنے اور ReT

 احکامات جاری کرنے کا مطالبہ TG2

نیوز ڈیسک
 
 جموں //جموں و کشمیر رہبر ءتعلیم ٹیچرس فورم نے باقی ماندہ ایس ایس اے اساتذہ کو ٹیچر گریڈ II جاری کرنے اور ہیڈ ٹیچروں کے بقایا تنخواہ جات واگُذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں فورم کے چیر مین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ سابقہ ایس ایس اے سکیم کے تیس ہزار سے زائد ہیڈ ٹیچروں کے حق میں مالی تنگدستی کی وجہ سے ابھی تک تنخواہ واگُذار نہیں کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ متبرک ماہ مضان کے مہینہ میںفاقہ کشی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ RET اساتذہ کو گریڈ۔IIمیں منتقل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ریاست کے اساتذہ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی فائیلیں متعدد زیڈ ای او اور سی ای او کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسروں کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجودفائلیں ابھی بھی متعدد زونل افسروں سے ڈویژنل سطح کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں ،جس کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تانترے نے گورنر انتظامیہ سے انڈر گریجویٹ Ret's، Rets کو گریڈII میں منتقل کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر وہ انصاف کےلئے سڑکوں پر آئیں گے،تانترے نے گورنر ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن سے ذاتی طور معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ،تاکہ اس معاملہ کا فوری حل ہو سکے۔ 
 

کے کے شرما 20مئی کو جموں میں لوگوں سے ملیں گے

سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما 20مئی2019ء(سوموار) کو لوگوں سے ملنے کےلئے کنونشن سینٹر ، کنال روڑ جموںمیں صبح 10بجے سے دوپہر ساڑھے 12تک موجود رہیں گے۔ مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں درج کرائیں۔
 

جموں مسلم فرنٹ نے بھدرواہ واقعہ کو شرمناک قرار دیا 

نیوز ڈیسک
 
جموں //جموں مسلم فرنٹ کا ایک اجلاس جمعہ کے روز انجمن کے دفتر پر منعقد ہوا ،جس میں ممبران نے عوام کو اشتعال کے باوجود صبر و تحمل بر قرار رکھنے کی اپیل کی ۔فرنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میںنام نہاد لیڈروں کی جانب سے بے بنیاد نکتہ چینی کے بیان جاری کرنے کی مذمت کی گئی۔بیان میں فرنٹ نے گورنر سے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے،تاکہ مجرموں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جا سکے۔فرنٹ نے عوام سے امن اور باہمی اعتماد برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اس اقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ شیطانی عناصر نے کافی قیمتی جانوں کا زیاں کیا ہے۔
 

بی بی ایس کے ہائی سکول میں توسیعی لیکچر کا اہتمام 

نیوز ڈیسک
 
جموں //این ڈی اے نے بی بی ایس کے ہائی سکول کالو چک اور بشناہ میںسکل ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔لیکچر و کونسلنگ نشست شری ویشنو انسٹیچوٹ نے منعقد کی تھی۔پروگرام کا مقصد بشناہ اورکالو چک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کوسکل ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت متعدد روزگار مواقعوں کی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔پروگرام میں کل ملا کر 50 طلاب نے شرکت کی۔ انچارج یوتھ ونگ ڈوگرہ صدر سبھا گھمبیر دیو سنگھ چاڑک نے متعدد سکیموں اور انکے فوائد کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ سکیم کا ہدف غریب دیہی نوجوانوں کواپنے سکل میں اضافہ کرنے کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیں مناسب ایکسپوجر فراہم کرکے انہیں خود کفیل بنانا ہے۔ SVI سکل ڈیولپمنٹ سکیم کا ایک اہم جز ہے جس ے ریاست کے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔مقامی لوگوں نےشنل ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی گئی کاوشوں کی ستائش کی اور امید کا ظہار کیا کہ ایسے پروگراموں سے خطہ کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر سوشیل سنگھ چاڑک، راہل اور امن بھی موجودتھے۔
 

سی پی آئی (ایم ) کی بھدرواہ ہلاکت کی مذمت 

جموں // سی پی آئی (ایم ) نے بھدرواہ میں مبینہ گاﺅ رکھشکوں کی جانب سے 50سالہ شہری کے ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ایک پریس بیان میں پارٹی نے اس ہلاکت کی کافی مذمت کی اور انتظامیہ سے اسکا سنگین نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ ایسی ہلاکتیں ملک بھر میں سنگھ پریوار کی جانب سے شروع کی گئی مبینہ منافرت کی مہم کا نتیجہ ہے،جس کا بی جے پی سرکار نے ملکی سطح پر روکنے کےلئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔بلکہ اس کے بجائے اس سے فرقہ پرستی کو ہوا ملی ہے نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت اعظمیٰ نے اس سلسلہ میں واضع ہدایات اجراکئے ہیں ،تاہم ایسے واقعات کو روکنے کےلئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔بیان میںگورنر انتظامیہ سے عدالت اعظمیٰ کے ہدایات کی تعمیل کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور بھدرواہ ہلاکت میں ملوث مبینہ مجرموں کے خلاف کاروائی یقینی کرنے کا مطالبہ کرکے متاثرین کے لواحقین کو معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں مرکزی سرکار سے ایسی گاﺅ رکھشک جماعتوں پر ملک بھر میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا
تازہ ترین
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی

Related

جموں

ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
جموں

آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال

July 2, 2025
جموں

چیف سیکرٹری ڈلو کا یاتری نواس بھگوتی نگر جموںکا دورہ | سلامتی اور سہولت حکومتی ترجیح امرناتھ یاتر کے ا پُرامن اوراحسن اِنعقاد کیلئے حتمی اِنتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?