Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
17 Min Read
SHARE

گلہوتی میں فوج نے پروگرام منعقد کیا 

منجا کوٹ // راجوری ضلع کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ میں فوج کی جانب سے سابقہ فوجیوں و شہیدا کے اہل خانہ کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔اس اجلاس کے دوران فوجیوں کے اہل خانہ کے مسائل کی تفصیل حاصل کی گئی جبکہ ان کو حل کرنے کے سلسلہ میں ضروری اقدامات اٹھانے کے علاوہ دیگر یقین دہانیاں بھی کروائی گئیں ۔پروگرام کے دوران فوجی آفیسران نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کئی ایک سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن کی مدد سے خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔انہوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے ۔
 

’نیشنل سائنس ڈے ‘کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

راجوری //نوشہرہ سب ڈویژن کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیری میں فوج کی جانب سے ’’نیشنل سائنس ڈے ‘کی مناسبت سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ہائر سکینڈری سکول میں ’’پائیدار مستقبل کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مربوط نقطہ نظر‘کے عنوان سے منعقدہ پروگرام کے دوران سائنس کی مدد سے ملکی میں ہوئی تعمیر وترقی کے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔مقررین نے کہاکہ جدید سوسائٹی میں سائنس کی مدد سے انسانی زندگی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی سائنسدانوں نے گزشتہ کئی عرصہ سے اس شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں بالخصوص طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سائنس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔
 

فو ج نے درانداز کو پولیس کے حوالے کیا 

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کی حد متارکہ سے گرفتار ہوئے پاک زیر انتظام کشمیر کے رہائشی کو فوج نے جموں وکشمیر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔27 سالہ شخص جسے پیر کی شام فوجی دستوں نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران حراست میں لیا تھا، اسے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مذکورہ شخص کی شناخت 27 سالہ دلشان احمد ولد سعید محمدسکنہ تحصیل ہجیرہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگل کی دوپہر مقامی فوجی یونٹوں نے اس شخص کو پولیس ٹیم کے حوالے کیا جس کے بعد اسے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا جہاں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دراندازی کے دوران نوجوان کے پاس سے کوئی اسلحہ اور گولہ بارود نہیں ملا جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں ۔
 

بالاکوٹ کے ڈبی علاقہ میں بجلی شعبہ کا حال بے حال 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں بجلی شعبہ کا حال بے حال بناہوا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سپلائی نظام متاثر ہو گیا ہے ۔صارفین نے بتایا کہ پنچائت بالا کوٹ میں صفر لائن کے قریب ڈبی علاقہ میں بجلی کی ترسیلائی لائنوں کیساتھ ساتھ کھمبے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناے ہوئے کہاکہ ملازمین کی انتہائی لاپرواہی کی وجہ سے علاقہ میں کئی کھمبے گرنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں لیکن کئی مرتبہ محکمہ سے رجوع کے بعد بھی ان کو معیاری نہیں بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے حد متارکہ کے نزدیکی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے ۔غور طلب ہے کہ ڈبی علاقہ میں بجلی کے تاریں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ بھی باندھی گئی ہیں جبکہ ملازمین کے ڈیوٹی پر حاصر نہ ہونے کی وجہ سے انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لائق ہو گیا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈبی علاقہ میں بجلی کے نظام کو معیاری بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔
 
 

پونچھ میں 3سٹون کریشروں کو نوٹس جار ی کیا گیا 

سمت بھارگو
راجوری//پونچھ ضلع میں لگائے گئے تین سٹون کرشروں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ دس دنوں کے اندر سرکاری زمینوں سے مبینہ طور پر ناجائز تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پونچھ حویلی تحصیل میں اسسٹنٹ کلکٹر کلاس فرسٹ کے دفتر نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کی ایک کاپی کشمیرعظمیٰ تک بھی پہنچی ہے ۔اس نوٹس کے مطابق، ان تینوں کرشروں کے مالکان جن میں ایک گاؤں چکترو اور دو گاؤں کنکوٹ میں نصب ہیں، دس دن کے اندر اپنی تجاوزات ہٹانے کو کہا گیا ہے۔اس نوٹس میں حویلی پونچھ میں اسسٹنٹ کلکٹر کلاس اول نے بتایا ہے کہ ان سٹون کرشروں کو متعلقہ نائب تحصیلداروں نے اس سال جنوری کے مہینے میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایات کے ساتھ نوٹس جاری کیا تھا لیکن آج تک سٹون کرشروں نے اس پر عمل نہیں کیاجبکہ اس سلسلہ میں کوئی جواب یا اعتراض درج نہیں کیا ہے۔نوٹس میں ڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کا مزید تذکرہ کیا گیا ہے جس میں ریونیو حکام کو ریاستی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹس میں جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک ہدایت کا مزید ذکر کیا گیا ہے جس میں ریونیو حکام کو غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔کچھ دیگر سرکاری سرکلرز اور احکامات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ پونچھ حویلی میں اسسٹنٹ کلکٹر کلاس فرسٹ کے دفتر نے ان تینوں سٹون کرشرز کے مالکان کو دس دن میں تجاوزات ہٹانے کا آخری موقع دیا ہے ۔
 
 

گجرات میں نیشنل ساہتیہ اتسو پروگرام 

 مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے طالب علم نے دوسرا مقام حاصل کیا

عظمیٰ یاسمین 
تھنہ منڈی // ریاست گجرات کے ضلع راجکوٹ میں سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (SSF) کے بینر تلے نیشنل ساہتیہ اتسو پروگرام کے تحت مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے ہونہار طالب علم ضیاء الرحمن نے گجرات کے ضلع راجکوٹ میں 22 تا 25 فروری 2022 کو منعقد ہونے والے نیشنل سطح کے تقریری مقابلہ میں دوسرا مقام حاصل کر کے اپنے علاقے اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں تحصیل اور ضلع سطح پر ہونے والے تقریری مقابلوں میں ضیاء الرحمن بتدریج پہلا مقام حاصل کر چکا ہے جسے مذکورہ یونٹ نے گجرات کیلئے منتخب کیا۔ اتنے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے اس پروگرام میں ہندوستان کی 27 ریاستوں کے تقریباً 1000 طلباء نے مختلف زبان اور سینکڑوں ادبی کلچر ملی اور مذہبی پروگراموں میں حصہ لیا اور الگ الگ نشستوں میں تقریباً ساٹھ پروگرام شامل مسابقہ رہے۔ نیشنل ساہتیہ اتسو میں ریاست جموں و کشمیر کے طلبہ نے 295 پوائنٹ حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کرناٹک نے 287 اور کیرالا نے 260 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ تقریری مقابلے کے لئے پہلے سے دئیے گئے پانچ اہم موضوعات میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے "سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات" کا انتخاب کیا گیا چنانچہ اس موضوع پر بچے نے منفرد انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ تقریری مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر ایس ایس ایف کی جانب سے بچے کو انعامات، سند اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ نے بھی بچے کے اعزاز میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچے کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اسے انعامات سے بھی نوازا گیا۔
 
 

ڈگری کالج تھنہ منڈی میں ’سائنس ڈے‘منایا گیا 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // سائنس کلب نے گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے آزادی کا امرت مہا اتسو کے زیراہتمام قومی سائنس کا دن منایا۔ یہ دن ہندوستان بھر میں عظیم ہندوستانی ماہر طبیعیات سر سی وی رمن کے ذریعہ رمن اثر کی ایجاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ تقریب کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ شعبہ حیوانیات کے ڈاکٹر طاہر حسین شاہ نے "ہماری زندگی میں کیڑوں کا کردار" کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے خود روزگار کے لئے تلاش کئے جانے والے مختلف اختراعی خیالات پر زور دیا۔ اس موقع پر شعبہ حیوانیات کی سربراہ پروفیسر راحیلہ مشتاق۔شعبہ طبیعیات کے سربراہ پروفیسر اعجاز نذیر، شعبہ ماحولیات کے سربراہ پروفیسر نوین شرما کے علاوہ کالج انتظامیہ اور این ایس ایس رضاکاروں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر محمد شوکت کی سربراہی میں اس پروگرام کا انعقاد ہوا جبکہ شکریہ کے الفاظ شعبہ جغرافیہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد ریاض نے پیش کئے۔
 
 

عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ 

عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی پر منگل کو محکمہ جل شکتی میں گزشتہ دو دہائیوں سے بطور عارضی ملازم اور محکمہ کو مستقل نوکری کے عوض زمینیں دینے والے ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد مستقل کیا جائے ۔منڈی ڈاک بنگلہ میں منڈی تحصیل سے تعلق رکھنے والے تیس سے زائدعارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ کے کہنے پر دس دس اور بیس بیس برس قبل محکمہ کو اپنی زمینیں دی تھی جن سے اسوقت محکمہ کے آفسران نے زمینوں کے عوض محکمہ میں بطور مستقل ملازم نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن برسو ں بعد بھی ان کیساتھ کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ دنوں سرکار کی جانب سے محکمہ بجلی  کے  12سو سے زائدملازمین کو مستقل کرنے کے سرکار نے احکامات صادرکئے انہیں امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ انہیں بھی اسی طرز پر محکمہ جل شکتی میں مستقل کرنے کے احکامات صادر کرے گی۔
 
 

راجکوٹ میں منعقدہ سہ روزہ ادبی مقابلہ میں جموں کشمیر فاتح

ٹیم کی پونچھ آمد پر علماء و دیگر معززین نے والہانہ استقبال کیا 

حسین محتشم
پونچھ//سْنی اسٹوڈینٹ فیڈریشن انڈیا کی جانب سے نیشنل سطح پر ایک کلچرل پروگرام گجرات کے راجکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے مختلف اسکولوں میں پڑھ رہے بچوں نے شمولیت کی اس پروگرام میں  حصہ لینے والے طلبہ کے کْلی اخراجات ایس ایس ایف نے اٹھائے اور تقریب میں عظیم روحانی شخصیت شیخ ابو بکر نے بھی شمولیت کی۔ جموں کشمیر کی ٹیم پیر کو جب فتح حاصل کر کے پونچھ لوٹی تو پونچھ میں ایس ایس ایف پونچھ ، یس انڈیا فانڈیشن ، علامائے پونچھ ، عوامِ پونچھ و طلاب نے اس ٹیم کو شیرِ کشمیر پْل پر پہنچ کر خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی ، مولانا سید فداد حسین شاہ  و دیگر علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ جموں کشمیر میں یس انڈیا فونڈیشن کو متعارف کروانے اور ایس ایس ایف کی بنیاد رکھنے کیلئے ہم ڈاکٹر شوکت بخاری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں  یہ انکی محنتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جموں کشمیر کے بچے آج پورے ملک میں اول پوزیشن لے کر واپس لوٹے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ۔انہوں نے امید جتاء کہ آنے والے وقت میں مزید اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور بچوں کو مزید بہتر موقعے فراہم کئے جائیں گے اس مناسبت سے عبدل رخمٰن سر نے کہا کہ یہ نیشنل لیول پر منعقد ہونے والا ایک ایسا پروگرام تھا  جس میں تقریباً ملک بھر  سے شرکاء نے شمولیت کی تھی ۔ہندوستان کے آخری کونے جموں کشمیر سے نکل پر گجرات میں جا کر اس پروگرام میں حصہ لینا اور پھر پہلا نمبر بھی حاصل کر بہت بڑِی بات ہے ہم یس انڈیا فونڈیشن کی جانب سے اج ان سبھی 19 طلاب کو یہاں پونچھ میں مقامی علماء عوام و طلاب کی موجودگی میں انکا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
 
 

پونچھ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا 

حسین محتشم
پونچھ// نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی اپنے اہل و عیال و اصحاب سمیت مدینہ منورہ سے کربلا کی طرف روانگی کی یاد میں 28 رجب کی شب کو امام بارگاہ پونچھ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔اس مجلس عزا کا آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از آں نعت و منقبت، سلام و نوحہ کا نزرانہ پیش کئے کیا۔دوران مجلس عزا قائد ملت علامہ مختار حسین جعفری نے تاریخ اسلام کے اس سوگوار دن کے بارے خطاب کیا۔ انہوں کہا قرآن پاک کی تعلیمات سے ہرذی شعور مسلمان کو آشنا ہونا چاہِے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان قرآن کا دامن نہیں تھامے گا تو وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں کہا کہ نواسئہ رسول امام حسین کا قرآن سے کتنا تعلق تھا اس کا ثبوت امام نے نوک نیزہ پرتلاوت قرآن کر کے دیا۔انہوں نے کہا ہمیں یہ یقین ہوناچاہئے کہ قرآن ہماری دنیااور آخرت میں ہمارا مدد گار ہے۔ انہوں نے کہا قرآن سب سے مکمل دستور عمل ہے۔ انہوں نے کہا ہر خشک و تر قرآن مجید میں ہے لیکن اس کو سمجھنے کے لئے امام مبین کا ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہا علی کے شعیہ دوزخ میں نہیں جاسکتا لیکن علی کا شیعہ ہونا اس کو ثابت کرنا پڑے گا۔ مجلس عزا کے اختتام پرعالم انسانیت کے لئے دعائیں کی گئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دشمن کی گولیوں کا سامنا کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا

May 13, 2025
پیر پنچال

مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش

May 13, 2025
پیر پنچال

پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے

May 13, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?