مزید خبرں

عوام کو اکسانے کیلئے محبوبہ کو گرفتار کیا جائے: سنیل سیٹھی

جموں//سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے لوگوں کو بدھ اور اتوار کے روز گاڑیوں کی پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے بیان کے رد عمل میںریاستی بے جے پی نے جاری ایک پریس بیان میں محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرے انہیں عوام کو قانون توڑنے کیلئے  اکسانے کیلئے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے کہا کہ محبوبہ حقیر سیاسی مفاد کے لئے افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔اس طرح سے وہ لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید ایسا کرکے وہ ایسا چاہتی ہے کہ اُسے زیادہ ووٹ حاصل ہو جائیںگے۔سیٹھی نے مزید کہا  جب ریاست کی ایک ساقبہ وزیر اعلیٰ کو قانوں کا کوئی لحاظ نہیں ہے تو اس سے عیاں ہے کہ  ریاست میں سیاست سب سے نچلے درجے پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر دو دنوں تک سویلین گاڑیوں کی ٹریفک پر پابندی ایک سوچے سمجھے طریقہ کے تحت بنائی گئی ہے ،تاکہ پلوامہ جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو پائیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پابندی کا دو سو کلو میٹر جموں علاقہ میں ہے جبکہ کشمیر میں فقط 80 کلو میٹر ہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس پابندی سے عام لوگوں کو دشواریاں ہونگی۔جموں کا عوام ایسی پریشانیوں کو سمجھ رہے ہیںاور کئی رد عمل نہیں دکھاتے ہیں جبکہ کشمیر میں چند مفاد خصوصی عناصر الیکشن کے دوران لوگوں کے جذبات کا استحصال کرکے صورتحال کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے ہی کہا ہے کہ پابندیوں پر جائز معامالت میں نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔لیکن یہ ہر ایک کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے کہ قانون توڑنے والوںکی خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
 
 

آل انڈیا بیکوارڈ کلاسز کا منڈل کمیشن لاگو کرنے کا مطالبہ 

جموں//آل انڈیا بیکوارڈ کلاسز یونین نے حکمران بی جے پی کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک پریس بیان میں یونین کے صدر عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ آئینی حق حاصل کرنے کے تحت منڈل کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنا بی جے پی کا چنائو2014 میں انتخابی منشور تھا لیکن سرکار تشکیل دینے کے بعد مودی سرکا رنے منڈل کمیشن ، دفعہ370اور رام مندر مدعے کو ایجنڈا آف ایلائنس سے باہر کیا۔بی جے پی 370اور رام مندر نعرے جاری رہے لیکن ہر بار دونوں مدعے  اے او اے (AOA.)سے باہر رہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی ایسا ہی برتائو کیا ۔انہوں نے کہا کہ طبقہ یہ فراموش نہیں کر گیا ہے کہ ایل کے ایڈوانی نے منڈل کمیشن کی مخالفت کی۔لیکن مودی سرکا رپر بطور او بی سی وزیر اعظم کے طبقہ کو اعتماد تھا لیکن اس نے بھی طبقہ کو تباہ کیا ۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی جے پی نے ریزرویشن دیگر طبقوں یعنی کہ جنرل کٹیگری میں بھی تقسیم کیا ۔ انہوں نے بی جے پی پرپارٹی کے’’ سنکلپ پتر ‘‘کو لوگوں کو دوبارہ بیوقوف بنانے کا الزام لگایا۔ ملک نے مزید کہا ہے کہ سنکلپ پتر سے ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے پارٹی پر ہندوستان کے آئین کو تباہ کرنے کا الزام لگایا اور پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اس پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ اب کی بار مودی سرکار کے خلاف ووٹ کیا جائے۔ 
 
 

اے پی ایس اکھنور میں بیساکھی تقریبات کا اہتمام

جموں//اے پی ایس اکھنور میں بیساکھی تقریبات کا اہتمام نہایت جوش و خروش سے کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا چرن نے طلاب کو اس تہوار کے تاریخی پس منظر سے واقف کیا۔سکول کے پرنسپل کے سی مہتہ اور وائس پرنسپل راکیش چندر نے طلاب اور فیکلٹی ممبران کو بیساکھی کی مبارک باد دی۔بریگیڈیر وکاس چودھری نے بھی اپنے پیغام میں طلاب اور اساتذہ کومبارک بادی کا پیغام بھیجا ہے۔
 
 

ہانڈا نے اکٹیو انڈیا مومنٹ لانچ کیا 

ہر ایک دو پہیہ سے 2 ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لینے کی تلقین
نئی دہلی //بھارت کے سب سے بھروسہ مند دو پہیہ برانڈ ’’ہانڈہ  موٹر سائیکل اینڈ سکوٹر انڈیا پرائیویٹ انڈیا لمیٹڈ نے اپنی سب سے بڑی سماجی تحریک #ActivIndia. لانچ کی۔ہانڈہ کی اس تحریک کا مقصد سماج میں لوگوں کی شراکت سے معنی خیز بدلائو لانا ہے۔ #ActivIndia.سے ہر ایک شہری کو اپنا اظہار رائے یعنی کہ ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے تحریک کرتا ہے۔ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے بعض اوقات لوگوں کو اپنا سب سے عظیم جمہوری حق استعمال کرنے میں روکاوٹ آتی ہے،جس کے لئے ہانڈہ نے حالیہ حل کا عمل شروع کیا ہے۔اس کے تحت ہانڈا نے ہر ایک دو پہیہ سوار سے#KoiSeatNaJayeKhali(کوئی سیٹ خالی نہ جائے) حلف لینے کو کہا ۔ہانڈا نے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا ہے کہ جب آپ ووٹ ڈالنے جا رہے ہو توکسی دوست، رشتہ دار ،ہمسایہ وغیرہ کو اپنے ساتھ پولنگ بوتھ تک لیجائے۔ہانڈا کی سب سے عظیم تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے ہانڈا موٹر سائیکل اور سکوٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ یدھویندر سنگھ گلیریا نے کہا کہ بطور ایک ذمہ وار کارپوریٹ کے ہناڈا نے ہمیشہ سے ہی کاروبار سے آگے بھارت کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار نبھا یا ہے،چاہیے یہ متعدد  CSR پہل ہو یہاں تک کہ روڈ سیفٹی کا عہد ہو ۔ بھارت کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہانڈا انڈیا اب مثبت سماجی بدلائو کی طرف دیکھتا ہے اور بھارت کو  #ActivIndia کے لئے تیار کر رہا ہے۔6 اپریل 2019 سے شروع ہوئے #ActivIndiaکے پہلے مرحلہ کی مہم سے ووٹروں کو ووٹ کا فرض یا دلانا ہے۔مہم کے تحت ہر ایک سوار کو اپنے دو پہیہ پر کسی دوسرے دوست، رشتہ دار یا ہمسایہ کو پولنگ بوتھ پر لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے ،تاکہ لوگ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
 
 

صوبائی کمشنر نے جموں میں ریڈ کراس میلے کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں کی طرف سے 20اور 21؍ اپریل 2019ء کو گلشن گرائونڈ جموںمیں سالانہ دو روزہ ریڈ کراس میلے اور رائفل ڈرا کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما جو آئی آر سی ایس جموں کے چیئرمین بھی ہیں، نے ایک میٹنگ کے دوران آج اس میلے کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ سوسائٹی نے اِس پروگرام کے کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور تمام اِنتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
 
 

 پولنگ عملہ سانبہ روانہ

سانبہ//لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ضلع سانبہ میں وِجے پور اور سانبہ کے سٹرانگ رومز سے چناوی عملے کو ضروری سازو سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ضلع الیکشن آفیسر سشما چوہان کی نگرانی میں ڈی سی آفس سانبہ سے 143 اور وِجے پور 152 پولنگ پارٹیاں مختلف علاقوں کے لئے روانہ کی گئی۔آج صبح سے ہی پولنگ عملہ اور پولنگ کے لئے درکار سازو سامان بشمول ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی متعلقہ پولنگ مراکز کے لئے روانہ کئے گئے ۔بعد میں مختلف پولنگ مراکز کے لئے سیکورٹی عملہ اورپریذائیڈنگ افسران بھی روانہ کئے گئے ۔پولنگ کا عمل کل صبح 7بجے سے شروع ہوگا۔
 
 
 

یاترا پرمٹ فارموں کو کیویک رسپانس کوڈ/ بار کوڈ میں بدلا کیا گیا ہے

جموں//شری امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں پیشگی رجسٹریشن یکم اپریل 2019 سے شروع کی گئی ہے جو بال تل اور چندن واڑی روٹس سے جاری رہے گی۔ یہ رجسٹریشن ملک بھر کے بنکوں بشمول پی این بی، جے اینڈ کے بنک اور یس بنک کی442 نامزد شاخوں میں عمل میں لائی جائے گی۔ اس سال46 دنوں کی یاترا یکم جولائی2019 سے دونوں روٹوں سے شروع ہوگی اور15 اگست2019 کو رکشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پذیر ہوگی۔سی ای او اُمنگ نرولا نے کہا کہ موجودہ یاترا پرمٹ فارموں میں یاترا2019 کے لئے مزید بہتری لائی گئی ہے۔ نئے یاترا پرمٹ فارم کو کیوک رسپانس کوڈ اور بار کوڈ سے موثر طریقے سے استعمال میں لانے کے مقصد سے دونوں روٹوں پر یاتریوں کی نانشاندہی کے لئے کوڈڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ان اقدامات کی بدولت دونوں روٹوں پر یاتریوں کی نقل و حمل پر نظر رکھی جاسکے گی۔ اس کوشش سے انفورسمنٹ ایجنسیوں کو ایکسس کنٹرول گیٹ پر یاتریوں کی گنتی اور یاترا کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ یاترا پرمٹ فارم جنہیں انڈیا سیکورٹی پریس ناسک سے پرنٹ کیا گیا ہے، میں اشوکا پِلر( واٹر مارک) جیسے سیکورٹی فیچر موجود ہیں۔اُمنگ نرولا نے مزید کہا کہ مشکل ترین ٹریکس پر سلامتی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے صرف انہی یاتریوں کو بیس کیمپ سے آگے جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس یاترا پرمٹ ہوگا تا کہ یہ یاتری دُمیل اور چندن واڑی کے انٹری گیٹوں کو پار کرسکیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ رجسٹریشن کے لئے ضروری لوازمات پوری کریں اور وقت پر یاترا پرمٹ حاصل کریں تا کہ انہیں یاترا کے دوران کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

 بھیم سنگھ کی جموں۔ پونچھ سے پنتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل

جموں//پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ کے ووٹروں سے پینتھرس پارٹی کو ووٹ اور حمایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مشن کا اعلان کیا کہ وہ منتخب ہونے پر ہندستان کی پارلیمنٹ کو رفتار دیں گے، ہندستان کے آئین میں دیئے گئے تمام بنیادی حقوق کی جموں و کشمیر تک توسیع کریں گے، جو 1950 کے بعد سے جب ہندستان کا آئین بنا تھا، جموں و کشمیر ریاست میں نافذ نہیں کئے گئے ۔پروفیسر سنگھ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہندستان کے آئین میں شامل بنیادی حقوق کے فوائد سے دور رکھنے کے لئے ریاست کی علاقائی پارٹیوں سمیت کانگریس اور بی جے پی جیسی قومی پارٹیوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ سنگھ نے کہا کہ قومی  پرچم کے ساتھ بنیادی حقوق کی جموں وکشمیر تک توسیع کرکے ریاست کے تمام مسائل کو پرامن طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی کو جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا، تاکہ ریاست کو ہندوستانی آئین کے فوائد سے دور رکھا جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتہا پسندی کی خاص وجہ بنیادی حقوق کی جموں و کشمیر تک توسیع نہ ہوناہے۔ بھیم سنگھ نے جموں کشمیر کے لوگوں بتایا کہ وہ خود جموں۔ پونچھ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہرش دیو سنگھ اودھم پور سے اور تین دیگر پینتھرس امیدوار وادی کشمیر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
 

ڈی ای او نے لوگوں کو عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا 

جموں//لوگوں کو عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جموں رومیش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے بتایا کہ6 ۔ جموں ۔ پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں 20 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 20 لاکھ رائے دہندگان اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ ڈی ای او نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کو انتخابات کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے انہیں انتخابات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ ہندوستان کی جمہوریت بامعنی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم /وی وی پی اے ٹی کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں ریاست بھر میں بیداری کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان ایپس کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس وی ای ای پی مہم کے تحت انتخابی عمل میں تیزی لانے کیلئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں سکٹ شو ، ریڈیو ٹی وی پروگرام اور کئی ٹاکس کے پروگرام شامل ہیں ۔ سی ۔ وی آئی جی ائی ایل ایپ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے کُل 34 شکایات درج کی گئیں جن کا وقت پر ہی نپٹارہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی جن میں بالخصوص جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق سہولیات شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل پولنگ مراکز بھی قایم کئے جا رہے ہیں جہاں مناسب جگہ دستیاب ہو اور وہاں رائے دہندگان کیلئے انتظار کرنے کی جگہ ، پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی ۔ 
 
 

سنٹرل یونیورسٹی جموں میں’اڑان فسٹ‘ شروع

جموں//سنٹرل یونیورسٹی جموں کے زیر اہتمام بگلہ میں سالانہ کلچرل تہوار UDAAN FEST-2019 شروع ہوا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پروگرام کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اشوک ایما نے سکول آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ڈین پروفیسر دیو آنند ،  سکول آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈینپروفیسر گویند سنگھ اور متعدد شعبوں کے ڈینز اور ایچ او ڈئیز کی موجودگی میں روایتی لیمپ روشن کرکے کیا۔اپنے صدارتی خطبہ میں وی سی اشوک ایما نے کہا کہ اس پروگرام سے طلاب کو اپنی چھپی ذہانت کا مطاہرہ کرنے کیلئے ایک موقعہ ملے گا اور کہا کہ جب تک ہم اپنے آپ کو نہیں جانیں گے تب تک ہم نا مکمل ہیں۔اسلئے اڑان جیسے پروگرام طلاب کو اپنے آپ کو بہتر جاننے اور سمجھنے کا موقعہ فراہم کریگااور کہا کہ ایسے قسم کے پروگراموںسے طلاب میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔اس سے قبل ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئرپروفیسر دیپک پٹھانیہ نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ثقافتی پروگرام سماجی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام طلاب کی ستائش کی ۔پروگرام کے پہلے روز 7پروگراموں میں سے تین پروگرام منعقد کئے گئے ، جس میں دو سو سے زائد طلاب نے شرکت کی۔ڈاکٹر شری واستو نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔