فریڈم پارٹی کا چودھری عباس کو خراج عقیدت
سرینگر//فریڈم پارٹی نے آزادی پسند لیڈرمرحوم چودھری غلام عباس کی برسی پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پارٹی بیان میں مرحوم کو مسلمانوں کے حقوق کا علمبردارقرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چودھری غلام عباس نے ینگ مینزمسلم ایسو سی ایشن نامی تنظیم کو متحرک کرکے اسے مسلمانوں کیلئے ایک مو¿ثر آواز بنایا تھا اور اسی پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی سیاسی و سماجی حالت سدھارنے کے مشن کا آغاز کیا تھا۔مرحوم کو ایک فکری شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے اس کردار کیلئے مرحوم کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
بانڈی پورہ مےں شہری چر س سمےت گرفتار
بانڈی پورہ /عازم جان /منشیات مخالف مہم کے دوران بانڈی پورہ پولےس نے اےک ڈرگ اسمگلر کو 65 گرام چرس سمےت گرفتارکےا۔ تھانہ پولےس آرگام بانڈ ی پورہ نے ناکہ چیکنگ کے دوران اےک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی پہچان محمد شفےع مےرساکن چھٹے بانڈے بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شہری کے قبضے سے 65 گرام چرس برآمد ہوا۔ پولےس نے اس کے خلاف ایک کےس زےر اےف آئی آر نمبر33/2017 زےر دفعہ 8/20 NDPS اےکٹ کے تحت کاروائی شروع کردی۔
کوئٹہ حملہ دہشت گردی:آغا حسن
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسیحی برادری کے عبادت خانہ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بلالحاظ مذہب و ملت دنیا کی ہر قوم کیلئے وبال جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملے دہشت گردی کا بدترین چہرہ ہے۔ آغا حسن نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے سالانہ امتحانات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
صحافی ظہیرالدین سے تعزیت پرسی
سرینگر//فریڈم پارٹی نے سینئر صحافی ظہیر الدین کی والدہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان خاصکر ظہیر الدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ پارٹی کا ایک وفداُن کے گھر گیا اور وہاں مرحومہ کے حق میں دعائیہ مجلس میں شرکت کی۔ وفد نے مرحومہ کو ایک آزادی پسند اور بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے اُن کے حق میں بلند درجات کی دعا کی۔
فرنٹ پارٹی کارکن کی گرفتاری پر برہم
سرینگر//لبریشن فرنٹ نے فرنٹ کے ضلعی ذمہ دار نذیر احمد ساکن یاری پورہ کولگام کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے سیاسی اراکین کو تنگ کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے بلکہ حد سے تجاوز کرچکا ہے۔بیان کے مطابق نذیر احمد کو پولیس نے دو روز قبل اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا اور تب سے وہ پولیس حراست میں ہی ہیں۔
جے پورمیں نوجوان کی پُراسرار موت باعث تشویش :حریت (ع)/جمعیت
سرینگر// حریت (ع) ترجمان نے19 سالہ زاہد احمد بٹ کی جے پور راجستھان میںپُر اسرار ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ بڑے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ کشمیری جہاں خود اپنے وطن جموںوکشمیر کے حدود میں فورسز کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور یہاں کا ہر فرد بلا امتیاز جنس و عمر، رات دن عدم تحفظ کا شکار ہیں، وہیں بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری تاجر ، طالب علم یا پھر عام شہری جو نجی دورے پر بھارت جاتے ہیں وہاں ان کی زندگی خطرات میں گری رہتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ستم بالائے ستم کہ زاہد احمد بٹ کی ہلاکت تحقیقات سے قبل ہی سرکاری سطح پر خودکشی قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو حد درجہ افسوسناک ہے ۔ترجمان نے زاہد احمد بٹ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جواں سال زاہد کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیریوں کوتحفظ فراہم کرنا وہاں کی حکومتوں کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔اس دوران جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں راجستھان میںایک کشمیری طالب علم کا قتل دلخراش ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار خطرات اور خدشات کو جنم دے رہاہے ۔بیان میں ان واقعات کے پس پردہ چہروں کو بے نقاب کرنے اور عبرتناک سزا دینے کی پرزور مانگ کی گئی۔
عشمقام میں زین الدین ولی ؒ واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح
اننت ناگ//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے عشمقام میں زین الدین ولی ؒ واٹر سپلائی سکیم کو عوام کے نام وقف کیا۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے پہلگام الطاف احمد وانی ، ڈی سی اننت ناگ محمد یونس ملک ، چیف انجینئر پی ایچ ای عبدالوحید ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی شہنواز احمد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ یہ سکیم 892لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے اور اس سے علاقے کے 13ہزار سے زائد نفوس پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔اس دوران وزیر نے کئی وفود اور لوگوں کے ساتھ بات کی جنہوں نے اپنے اپنے وسائل وزیر کی نوٹس میں لائے ۔ وزیرنے انہیں یقین د لایا کہ ان کے مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا۔بعد میں وزیر نے متعلقہ محکموں کی ایک میٹنگ کھنہ بل میں طلب کی جس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے این آر ڈی ڈبلیو پی اور دیگر سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے معقول رقومات بہم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر نے کہا کہ ان فلٹریشن پلانٹوں کی فہرست پیش کی جانی چاہئیں جو کافی عرصے سے ناکارہ پڑے ہیں۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کاموں میں تیزی لائیں تاکہ سکیموں کی معیاد بند مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
گجرات اور ہماچل میں بھاجپا کی جیت
ڈاکٹر نرمل سنگھ کی وزیراعظم کو مبارکباد
جموں// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کی پارٹی کو گجرات اور ہماچل پردیش چناو¿ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا ہے کہ اس جیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ وزیر اعظم کے ترقیاتی ایجنڈے اور پالیسیوں کی توثیق کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر اعظم ملک بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو دوام بخشیں گے تا کہ مُلک کے سماجی و اقتصادی منظر نامے میں موثر بدلاو¿ دیکھنے کو ملے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کی 18 ویں میٹنگ
اصلاحاتی اقدامات پر غور و خوض
جموں//انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری کی صدارت میں سٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی18 ویں بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران متعلقہ محکمہ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے کئے جارہے اصلاحاتی اقدامات پر غور وخوض کیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ بورڈ نے پالی ٹیکنک کالجوں اور دیگر آئی ٹی آئی اداروں میں سمارٹ کلاس روم قائم کئے ہیں جس کی بدولت ان اداروں میں طُلاب کی فیصد بڑھ چکی ہے اور انہیں حصول تعلیم میں آسانی ہورہی ہے۔وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ نے سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ سرینگر میں بورڈ کے دفتر کی تعمیر کے لئے6 کنال اراضی دستیاب کرائیں۔جموں میں ایس بی او ٹی ای عمارت تعمیر کرنے کے حوالے سے بتایا گیا کہ گورنمنٹ پالی ٹیکنک احاطے میں اس کے لئے اراضی کی حد بندی کی گئی ہے۔میٹنگ میں سال2018-19 کے تخمینہ بجٹ کو بھی وزیر کے سامنے پیش کیا گیا۔وزیر کو اس موقعہ پر محکمہ کے کام کاج کے دیگر کئی پہلوو¿ں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
ناگہ بل مرازی محلہ سڑک تباہ
گاندربل میں متعلقہ علاقوں کا احتجاج
ارشاد احمد
گاندربل//ناگہ بل چوک سے مرازی محلہ رنگل سڑک کی خستہ حالت اور کناروں پر گوبر کے ڈھیر جمع رکھنے کے خلاف یہاںرہائش پذیر آبادی نے احتجاج کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق برسوں سے سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں معمولی بارش یا برف باری کے دوران اس سڑک پر آمد ورفت مشکل بن جاتا ہے جبکہ مقامی زمینداروں کی جانب سے سڑک کے کنارے گوبر کے ڈھیر جمع رکھنے سے بدبو پھیلتی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت اور گوبر کے ڈھیر ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
برفانی تودے کی زد میں آئے دو اہلکاروں کی لاشیں برآمد
سرینگر// سرحدی قصبہ گریز میں گذشتہ ہفتے برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی اہلکاروں میں سے 2اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ان میں ایک ابھی تک لاپتہ ہے ۔گذشتہ اتوار کویہ واقعہ پیش آنے کے بعد بچائو کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بٹکوٹ گریز علاقے میں گذشتہ روزبرفانی تودے کی زد میں آئے دو اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن کی شناخت شیو سنگھ اور پرامانک کے بطور ہوئی ہیں ۔دونوں اہلکار 36آر آر یونٹ سے منسلک تھے وج بٹہ کوٹ گریز میں تعینات تھے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق ابھی ایک اور اہلکار کی لاش برآمد نہیں کی جاسکی ہے جس کیلئے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سب انسپکٹر اسامیوں کے امیدوار مطلع رہیں
سرینگر// پولیس ریکروٹمنٹ بورڑ نے واضح کیا ہے کہ سب انسپکٹر امیدواروں کے امتحانات پر حکم امتناع صادر ہے،اور جب ہائی کورٹ کی ہدایت امتحانات کیلئے موصول ہوگی تو امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔پولیس ریکروٹمنٹ بورڑ کے چیئرمین نے جموں اور کشمیر زونوں کے ان تمام امیدواروں کو مطلع کرایا ہے، جنہیںجموں کشمیر پولیس میں سب انسپکٹروں کی تعیناتی کیلئے پی ای ٹی اور پی ایس ٹی امتحانات کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے،کہ ان امتحانات پر ریاستی ہائی کورٹ نے نے عبوری حکم نامہ کے تحت25ستمبر2017اور6اکتوبر2017کو حکم امتناع صادر کیا ہے۔عدالتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کوباور کرایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جب عدالت امتحانات منعقد کرانے کے احکامات صادر کرے گا،ان تاریخوں سے متعلق امیدرواں کو مطلع کرایا جائے گا۔
کاروان امن سروس، 85:مسافروں کا آرپارسفر
سرینگر//کشمیروائر//سوموارکو ریاست جموں کشمیراور پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے 85مسافروں نے آرپار بس سروس کے ذریعے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سفر کیا۔پونچھ راولاکوٹ راستے سے آرپار بس کے ذریعے اُس پار کشمیر کے تیرہ مسافر اِس پار کشمیرمیں داخل ہوئے۔یہاں سے51پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے مسافر واپس گئے جبکہ 20نئے مسافر بھی اِس پار جموں کشمیر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ وار بس سروس جسے پیغام امن بس سروس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے6نومبر کو دوبارہ بحال ہوئی جو ہندپاک کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری کی وجہ سے چار ماہ سے بندتھی۔اعتمادسازی کے ایک بڑے قدم کے طور یہ بس سروس اپریل2005میں سرینگر مظفرآباد کے درمیان شروع کی گئی اور پونچھ راولاکوٹ کے درمیان یہ سروس جون 2006میں چالو ہوئی۔