پدیارنہ،کشتواڑ میں ایکتا کمیٹی کا اجلاس
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع کے پدیارنہ علاقہ میں آپسی رواداری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے فوج کی جانب سے ایکتا کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،تاکہ ضلع میں امن کو فروغ حاصل ہو۔ہمارے ملک کا کثرت میں وحدت ایک نما یاں خصوصیت ہے ،جس سے تمام مذاہب کے لوگ انسانیت کے رشتہ میں اکٹھا باندھے ہوئے ہیں۔ا ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو آپس میں میل جول اور اتحاد و بھائی چارہ کا پیغام پھیلانے کے لئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ۔اجلاس میں کل ملا کر 37 مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نیفوج کی اس پہل کی کافی ستائش کی اور کہا کہ اس سے خطہ میںآپسی رواداری کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے خطہ میں صدیوں پُرانی رواعیات اور قوت برداشت ، اور بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہوگا۔
بھدرواہ میں بی جے پی کارکناں نے فتح کا جشن منایا بھدرواہ /
طاہر ندیم خان //ملک میں گجرات اور ہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلیوں میں بی جے پی کی فتح کے پیش نظر بی جے پی کے ڈوڈہ یونٹ نے کامیابی کا جشن منایا ۔اس موقعہ پر بی جے پی کے ممبران و حمایتیوں نے پا رٹی کاجھنڈہ لہرایا اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔فتح کا اعلان ہوتی ہی پارٹی کارکناں اپنے ضلع صدر ایڈوکیٹ منیجت رازدان کی قیادت میںایڈشنل ضلع بھدرواہ کے تواریخی سیری بازار میں اکٹھا ہوئے اور شاد مانیاں منائی و مٹھائیاں تقسیم کیں۔پارٹی کی زعفرانی رنگ کی ٹوپی پہنے ہوئے پارٹی کارکناں نے گجرات میں پارٹی کی جانب سے لگا تار چھٹی مرتبہ اقتدار برقار رکھنے پر زعفرانی جھن ڈا لہراتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک باد دی ۔بی جے پی کے ڈوڈہ یونٹ نے گجرات اور ہماچل پردیش کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ضلع کے مختلف بازاروں میں پارٹی کا جھنڈا لیکر ایک ریلی نکالی۔ریلی سے پارٹی کے زعمائوں نے بھی خطاب کیا اور کارکنوں کو پارٹی کی جیت پت مبارک باد دی۔ضلع صدر ایڈوکیٹ منجیت رازدان کے علاوہ نائب صدر راج سنگھ کوتوال، راج سنگھ چاڑک، بال کرشن کوتوال ،کوشل کوتوال ،مہلا مورچہ کی صدر ستیہ دیوی، سورب گپتا اور سنجے صراف نے بھی خطاب کیا ۔
کشتواڑ میں تعلیم کی اہمیت پر توسیعی خطبہ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے چھاس علاقہ میں فوج کی جانب سے ’’تعلیم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔لیکچر میں طلاب، نوجوانوں اور سماج کے معزز شہریوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ۔لیکچر میں نزدیکی دیہات کے لوگوں نے بھی کافی جوش و خروش سے شرکت کی۔لیکچر تعلیم کے تین ڈویژنوں یعنی کہ پرائمری،سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر منعقد کیا گیا ۔شرکا نے فوج کی جانب سے منعقد کئے گئے اس پروگرام کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس پروگرام سے دور دراز علاقہ کے لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے باخبر کیا گیا ۔والدین اور بچوں نے بھی اس پروگرام کی ستائش کی۔
لاپتہ طالبہ پنجاب سے بازیاب
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کی ایک کمسن طالبہ کو پنجاب سے بازیاب کیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد طالب (نام تبدیل )ساکنہ ڈوڈہ نے مورخہ 07-12-2017 کو ایک تحریری شکایت درج کی کہ اسکی کمسن بیٹی غزالہ(نام تبدیل) جو کہ گورنمنٹ ہائر سیکنبڈری سکول ڈوڈہ میں پریکٹکل امتحان دینے گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔پولیس نے اس شکایت پر پولیس ااسٹیشن ڈوڈہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 260زیر دفعہ 363آر پی سی ایک کیس درج کیا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنے وسائل کو متحرک کیا اور والدین/رشتہ داروں/دوستوں وغیرہ سے لاپتہ لڑکی کے بارے میں معلامات حاصل کی۔پولیس نے کئی مچتبہ افراد سے بھی اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی ۔دوران پوچھ تاچھ پولیس کو معلوم ہوا کہ لڑکی دہلی روانہ ہوئی ہے۔اس پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک پولیس ٹیم زیر قیادت ایس آئی عاشق حُسین زیر نگرانی انسپکٹر منجیت سنگھ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد اورایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پر پولیس ٹیم دہلی روانہ ہوئی اور دہلی، پونے اور حیدرآباد میں کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور آخر کار گُذشتہ شب تکنیکی مدد سے گیسٹ ہائوس پٹیالہ ،پنجاب پر چھاپہ مارا اور لاپتہ کمسن طالبہ کو بازیاب کیا اور اسکا بیان قلمبند کرنے کے بعد اپنے والدین کو سونپا ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی بروقت کارائی کی سراہنا کی ہے۔
ٹھاٹھری سے21فروٹیاں برآمد،1 گرفتار
بھدواہ//طاہر ندیم خان /بھدرواہ پولیس نے شراب کے ناجائز کاروبار کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکتھے ہوئے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری سے پیر کے روزناجائز شراب کی 21فروٹیاں بر آمد کی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری سنیل شرما کی قیادت میں زیر نگرانی اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما ٹھاٹھری میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک ایک ناکہ لگایا ۔ناکہ کے دورن کئی افراد کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران ایک مشکوک حالات میں گھوم رہے ایک شخض کی تلاشی کے دوران اسکے قبضہ سے 250ایم ایل کی 21 فروٹیاں بر آمد کی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 80/2017 درج کیا ۔مبینہ ملزم جو کہ مین مارکیٹ ٹھاٹھری میں ایک ڈھابہ چلا رہا ہے ،جسکی شناخت کلدیپ کمار ولد چونی لعل ساکنہ موضع پرانو کے بطور کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مبینہ ملزم اس سے قبل بھی ایف آئی آر 16 /2017 میں گرفتار کیا گیا ہے۔