سکمز ملازمین کا اپنے ساتھی سے اظہار تعزیت
سرینگر//سکمز کے میڈیکل ریکارڈ شعبے میں تعینات فیاض احمد بٹ ساکن بجبہاڑہ کی جواں سال اہلیہ انتقال کرگئی ہیں۔وہ پچھلے کئی روز سے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زیرعلاج تھیں۔سکمز انتظامیہ ،میڈیکل ریکارڈ اور دیگر عملہ نے سوگوار کنبے بالخصوص فیاض احمد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی ناقص:وکیل
سرینگر//جموں کشمیر بچاﺅ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے محکمہ سماج و بہبود کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی مختلف سکیموں کے فوائد غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ آنگن واری ورکرس اور ہیلپرس کئی مہینوں سے احتجاج پر ہے جنہیںتنخواہیں نہیں مل رہی ہے لیکن سرکار ٹس سے مس نہی ہورہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو سال قبل مرکزی سرکار نے تین ہزار آنگن واڑی سنٹرس جموں کشمیر کے لئے منظور کئے لیکن ابھی تک سنٹر قائم نہیں کئے گئے ۔ وکیل نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ مرکزی سرکار نے 300 کروڑ کی رقم آنگ واڑی سنٹروں میں غریب بچوں کے لئے کھانے پینے کا سامان خرید نے کیلئے واگزار کئے ہیں لیکن ابھی تک ریاستی سرکار نے کسی قسم کی خرید و فروخت نہیں کی ہے۔
قصبہ سوپور کے ساتھ ناانصافی پر سول سوسائٹی برہم
غلام محمد
سوپور// قصبہ سوپور میںکل ایک کُل جماعتی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سول سوسائٹی سوپور کر رہی تھی۔ میٹنگ میں سول سوسائٹی کے علاوہ ٹریڈرس فیڈریشن سوپور، ٹیچرس فورم ضلع بارہمولہ کے ممبران ، انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور ، بار ایسو سی ایشن اور دوسرے حلقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیاہے کہ حکومت قصبہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی آئی ہے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ مذاق کرتی ہے جسکی تصدیق گزشتہ روز جوائنٹ دائریکٹر ایجوکیشن نارتھ کشمیر کی حثیت سے باضابطہ آرڈر نمبر 417-GAD 2018 کے تحت بشیر احمد وانی نے ڈائیٹ (DIET) سوپور میں جوائن کیا تھا لیکن کچھ بار سوخ اشخاص کی ایما پر غیر منصفانہ عمل کی وجہ سے اس پوسٹ کو کچھ گھنٹوں کے اندر بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے سوپور کے کئی ادارے غیر ضروری طور اور ایڈمنسٹریٹو اقدام کو پامال کر کے سوپور سے منتقل ہوئے ہیں۔سول سوسائٹی سوپور نے کہا کہ عوام کو سوپور کے تمام فورموں کو ساتھ لے کر اس ناانصافی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی ۔
کپواڑہ میں عوامی دربار،عبدالحق نے ترقیاتی کاموں کاجائیزہ لیا
کپواڑہ//کپواڑہ ضلع میں عوامی رابطہ کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے دیہی ترقی، پنچائتی راج، قانون اور انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے ضلع کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوںکو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ وزیر نے تھین کلا روس اورہیر پورہ ہائی ہامہ میں عوامی دربار منعقد کئے جہاں لوگوں نے انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر نے عوامی مطالبات کے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی لوگوں بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل حل کرنے میںخاصی دلچسپی لے رہی ہیں اور تمام وزراءکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی دہلیز پر جاکر ان کے مسائل سے جانکاری حاصل کر کے ان کے فوری ازالہ کے لئے اقدامات اُٹھائیں۔وزیر نے کئی دیہات کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لائیں۔
آرینز کالج میں 50طلاب سکالرشپ کیلئے منتخب
سرینگر //چندی گڑھ میں آرینز گروف آف کالجز میں قائم پیس اکیڈمی اور نیچر اکیڈمی پرے پورہ میں سنیچر کو جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 50طلبہ کوسکالرشپ کیلئے منتخب کیا گیا ۔طلبہ جو سنیچر کو نہیں آسکے آرینرز کالج کی ویب سائٹ Aryans website www.aryans.edu.in یا 98762-99888 or 98765-99888. پر رائبطہ کرسکتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں آرینز گروپ کے ایڈمیشن کارڈنیٹر انجینئر اشفاق احمد نے کہا کہ خطے سے 200طلبہ نے میلے میں حصہ لیا جنہیں موقعہ پر ہی مختلف کورسز کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اشفاق احمد نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ آرینز نے یہ اقدام ان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور اس ضمن میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو زیادہ سے زیاہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ویس بٹہ پورہ میں آگ پنچایت گھر خاکستر
کولگام/خالد جاوید/جنوبی ضلع کولگام کے ویس بٹہ پورہ میں قائم پنچائت گھر جمعہ کی شام آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئی۔ آگ شام کے تقریباً آ ٹھ بجے نمودار ہوئی اورآناً فاناً عمارت خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔
گاندربل میں جسمانی طور معذور افراد میں آلات تقسیم
گاندربل//ارشاد احمد//محکمہ تعلیم کے ایس ایس اے ونگ کے تحت ٹاو¿ن ہال گاندربل میں معذور افراد کے لئے ترسیلی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولمپنٹ کمشنر گاندربل نے بحثیت مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقعہ پر کئی افراد جن میں 34 کو سماعت آلات،5افراد کو وہیل چیرز، 2 افراد کو ٹرایسیکل اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئیں۔