سجاد حسین گنائی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا عہدہ سنبھالا
کولگام //خالد جاوید //سجاد حسین گنائی نے جمعہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا عہدہ سنبھالا۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے منی سکریٹریٹ کولگام میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کی ایک میٹنگ بلائی جس میں انہو ں نے آفیسران پر واضح کیا کہ وہ لگن ، تندہی اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں اور عوام کو بہتر انتظامیہ فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ یاد رہے ریاستی سرکار نے حال ہی میں کابینہ اجلاس میں سجاد حسین گنائی کو بانڈی پورہ سے تبدیل کرکے کولگام کیلئے بحیثیت ضلع ترقیاتی کمشنر مقرر کیا۔
رفیع آباد مےں شجر کاری مہم کاآغاز
سرےنگر// ایس ڈی پی او آفس چھجہامہ مےں ،ڈی اےف او فاریسٹ ڈویژن لنگیٹ نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ سوپور پولےس نے ایس ڈی پی او آفس چھجہامہ مےں ، ڈی اےف او فاریسٹ ڈویژن لنگیٹ محمد ایوب پنڈت نے شجر کاری مہم کا آغازکےا ۔شجر کاری مہم کے دوران پولیس سٹیشن پانزلہ، ڈنگی وچہ اور اور پولیس پوسٹ وترگام مےں 500 مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ۔ اس موقعے پرایس ڈی پی او رفیع آباد ڈاکٹر محمدادریس، اسسٹنٹ کمانڈنٹ 92 بٹالین سی آر پی اےف شری ترپاٹھی، رینج آفیسر راجواڈ محمد الطاف، رینج آفیسر ماگام رشیدالدین و دےگرپولیس اور فاریسٹ کے آفیسران موجود تھے۔پولیس کی طرف سے شجر کاری مہم کا مقصدماحول کو صاف رکھنا ہے۔
ویری ناگ میں ’نیلے انقلاب‘پرجانکاری کیمپ منعقد
سرینگر//ارشاد احمد// محکمہ فشریز اننت ناگ کے اہتمام سے فش فارم ویری ناگ میں نیلے انقلاب (بلیو ریولیوشن) سکیم کے تحت جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا.کیمپ میں ایس ڈی ایم ڈورو عبدالرشید میر، متعدد سکولوں کے طلاب اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اننت ناگ محمد اشرف درزی نے کہاکہ ماہی گیروںکو فائدہ پہنچانے کیلئے محکمہ اقدامات کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام اور محکمہ کے درمیان ایک بہتر تال میل کے ہونے سے ماہی پروری یونٹ لگانے والوں کوفائدہ ہوگا۔ انہوںنے عوام پر زوردیا کہ وہ آبی ذخائر کو آلودہ نہ کریں اور آلودگی کی وجہ سے مچھلیوں کی پیداوار میں کمی آسکتی ہے۔مہمان خصوصی ایس ڈی ایم عبدالرشید میر نے کہاکہ ضلع اننت ناگ کو ٹراوٹ ڈسٹرکٹ تسلیم کیا گیا ہے اور ماہی پروری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کی جائینگی۔ انہوںنے کہاکہ مچھلی پالن کے شعبہ میں روزگار کے وسیع وسائل موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مختلف سیاحتی مقامات میں متعلقہ محکمہ کے رول کو دیکھا جائیگا اور مچھلی پالن کے یونٹ کے قیام کیلئے نوجوانوں کو آگے آناچاہئے تاکہ وہ خود بھی روزگار کما سکے اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کریں۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں نے محکمہ فشریز کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ مستقبل میں ایسے پروگرام منعقد کئے جائینگے۔
’اُمید‘ سکیم کی کامیاب عمل آوری
خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی ایک نمایاں مثال: عبدالحق
سرینگر//دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان کو ایک میٹنگ کے د وران جانکاری دی گئی کہ اُمید سکیم کے تحت اب تک سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن نے 2.30لاکھ خواتین ارکان کا اندراج عمل میں لایا ہے اور یوں خواتین کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر ایس آر ایل ایم کے ڈائریکٹر بخشی جاوید ہمایوں نے وزیر کو مختلف سکیموں کی عمل آوری کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مشن نے ریاست کے 70بلاکوں میں 2013ءسے کر اب تک 25379 سیلف ہیلپ گروپ قائم کئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے ان سیلف ہیلپ گروپوں کے لئے 27.40 کروڑ روپے کا ایک روالوِنگ فنڈ قائم کیا ہے اور سی آئی ایف کے طور پر 57.33کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے ۔وزیر نے امید سکیم کی عمل آوری پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے ضمن میں حکومت کے عزم کی ایک نمایاں مثال ہے۔عبدالحق خان نے افسروں اور فیلڈ عملے کی ستائش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔اُنہوںنے کہا کہ مشن کو مختلف محکموں کے استدقاق حاصل کرنا چاہیئے تاکہ ان محکموں کی سکیموں کا دائرہ کار اُمید سکیم تک بڑھایا جاسکے۔
سلائی کی مفت تربےتی مراکزکا افتتاح
فیاض بخاری
بارہمولہ //ہےومن اےڈ سوسائےٹی کشمےر کی جانب سے پےشہ وارنہ تربےت اور غرےب اور ےتےم بچےوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت 38 ےتےم لڑکےوں کےلئے دوسرے مرحلے مےں تےن تربےتی مراکز قائم کئے ہےں ۔جن مےں ان بچےوں کو سلائی کے ہنر کی کی تربےت دی جارہی ہے ۔ان مراکز کو دور افتادہ دےہات جن مےں آڈورہ نارواو ،اجارہ پہلی پورہ اور کوہلےن بابا رےشی مےں باضابطہ طور افتتاح کرکے قائم کےا گےا ۔اس موقع پرتحصےلدار واگورہ منظور احمد وانی ، اسسٹنٹ رجسٹرار کواپرےٹےو سوسائےٹی بارہمولہ طارق احمد شےخ کے علاوہ دےگر زی عزت شخصےات موجود تھے ۔افتتاحی تقرےب کے دوران چےرمےن ہومن اےڈسوسائےٹی کشمےر بشےر احمد مےر نے کہا کہ سوسائےٹی ےہ تربےتی مراکز کشمےر ڈےولپمنٹ فانڈےشن ےو کے اور ہلپ فانڈےشن کشمےر کے اشتراک سے چلا رہی ہے جن مےں رواں سال مےں سو ےتےم اور پسماندہ بچےوں کو سلائی کی تربےت دے کر اُنہےں خود روزگار کمانے کے اہل بناےا جائے گا ۔انہوں نے عوام سے اپےل کی کہ وہ آگے آکر اس نےک اور فلاحی کام مےں اُن کو تعاون فراہم کرےں تاکہ ےہ لڑکےاں سماج کےلئے بوجھ کے بجائے اثاثہ بن جائے ۔
ترقیاتی کمشنر گاندربل کا تفصیلی دورہ ،زیر تکمیل پروجیکٹوںکی پیش رفت کالیا جائزہ
گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف شعبوں کے تحت زیر تکمیل پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے پتی شالہ بُگ گاﺅں کے دورے کے دوران 73ہیکٹر اراضی پر محیط فارم سائٹ کا معائنہ کیا جسے محکمہ زراعت کھادوں سے پاک گاﺅںبنارہا ہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنرنے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُن پر صرف آرگینک فرٹیلائزرس استعمال کرنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے شالہ بُگ میںویٹ لینڈ سائٹ کا دورہ کیا اور اورآفیسران کو اُن وجوہات کو تلاش کرنے کی ہدایت دی کہ رواں موسم کے دوران یہاںکم تعداد میں مہمان پرندے کیوں وارد ہوئے ہیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گورنمنٹ مڈل سکول ربی تار اورشالہ بُگ میںکھیل کے میدانوں کامعائنہ کیا۔اس دوران انہوںنے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جو کہ شالہ بُگ میں کھیل کے میدان کے نزدیک ایک چھوٹے پُل کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس معاملے پر ترجیحی طور غور کیا جائے گا۔
امتیاز حیدر کیخلاف عدالت میں چالان پیش
سرینگر//تحریک حریت کے سینئرکارکن سیدامتیازحیدرکیخلاف بڈگام پولیس نے ایک اورچالان عدالت میں پیش کیاہے۔ بڈگام پولیس نے امتیازحیدرکیخلاف دائرکیس زیرایف آئی آرنمبر96/2017زیردفعات 147،148، 149،336 اور332آرپی سی کے سلسلے میں جمعہ کوچیف جوڈیشل مجسٹریٹ بڈگام کی عدالت میں چالان پیش کیا۔سی جے ایم بڈگام نے فوری طوریہ کیس سماعت کیلئے منصف کورٹ بڈگام بھیج دیا۔امتیازحیدرنے کہا کہ بڈگام پولیس نے پہلے ہی اُن کیخلاف درجنوں کیس درج کئے ہیںاوران کیسوں کی سماعت کے وقت چونکہ اُنھیں متعلقہ عدالتوں میں حاضررہناپڑتاہے ،اسلئے اُن کی آزادانہ سرگرمیوں اورمعمول کی زندگی کافی مشکل بن چکی ہے ۔
حجام محلہ سالورہ میں آتشزدگی
ایک کمر ے میں رہائش پذیر کنبہ بے خانما
گاندربل//ارشاد احمد//حجام محلہ سالورہ گاندربل میں آگ لگنے سے ایک کمرے میں رہائش پذیر کنبہ بے خانماں ہوگیا۔ فردوس احمد گنائی ولد عبدالاحد کاکنبہ ایک کمرہ میں رہائش پذیرتھا اور اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے خاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت بچاو¿ کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ آتشزدگی میں مذکورہ شہری کا مال اسباب مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
ہندو پاک کشیدگی پر محاذ آزادی کو تشویش
سرینگر//محاذآزادی کے سرپرست اعلی محمد اعظم انقلابی کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں صدر محاذ سید الطاف اندرابی اور دیگر ارکان شوری بشمول محمد یوسف کلو،محمدشفیع شوپیانی،جہانگیر سلیم، خواجہٰ عطا محمد، شفیق سوپوری،ترجمان محمد یوسف گلکار نے ہندو پاک کشیدگی سے پیداشدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ اجلاس میں سرحدوں کے آر پار ہورہی گولہ باری کو بغیر تاخیر بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فوجی ٹکراو¿ تباہی کا باعث نہ بن جائے کیونکہ ایشیاءکی ایٹمی قوتیں زیادہ دیر تک کشمیر کی غیر یقینی اور غیر مستحکم صورتحال کی متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی زیر انتظام آزادکشمیر میں نکالے گئے امن مارچ میں مارے گئے نعیم احمدبٹ کی قربانی سے واضح ہوگیاکہ آرپار کشمیری عوام مسلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیںاور کشمیر کی آزادی کےلئے دی جارہی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ برصغیر کو تباہی سے بچانے کے لئے وقت گزاری کے بغیر مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل نکالنے کی کوششوں میں سرعت لائی جائے کیونکہ اب کشمیری معاہدوں اور قراردادوں کے جھانسوں میں آکرمزید تضحیک برداشت نہیں کرسکتے ۔
سوچھ بھارت مشن
اننت ناگ میں جانکاری وتربیتی پروگرام کاانعقاد
اننت ناگ//محکمہ دیہی ترقی اورپنچایت راج کے اہتمام سے ایک جانکاری وتربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران ضلع میں سوچھ بھارت مشن کے تحت صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے محکمہ دیہی ترقی کے عملے پر بھروسہ جتایا کہ وہ ضلع کو مقررہ مدتک کے اندر کھلے میں رفع حاجت کی بدعت سے پاک کرنے میںکامیاب ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع نے پہلے ہی قومی سطح کا سوچھ ودیالیہ ایوارڈ حاصل کیا ہے جس سے ہمیں ایس بی ایم میں بھی سبقت لینے کے لئے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔تقریب کے دوران ضلع پنچایت آفیسر اننت ناگ نے ایس بی ایم کے تحت اہداف اورحصولیابیوں کو اجاگر کیا ۔تقریب سے پرنسپل جی ڈی سی کالج اور اے سی ڈی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سوچھ بھارت مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
امت مسلمہ مصائب کے بھنور میں:تحریک حریت
سرینگر//تحریک حریت کے ذمہ داروں محمد رفیق اویسی، محمد یوسف مکرو، محمد مدثر نے بالترتیب جامع مسجد گوگجہ باغ، جامع مسجد نوپورہ کھڈونی اور جامع مسجد پانتھہ چوک میں جمعہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملّت اسلامیہ اس وقت مصائب اور مشکلات کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ امت مسلمہ کو اس صورتحال سے دوچار کرنے میں جہاں بیرونی قوتوں اور سازشوں کا عمل دخل ہے، وہیں اپنی نادانی، بے حسی، سرپٹھول، اقتدار کی رسہ کشی اور باطل قوتوں کا ایجنٹ ہونا بھی شامل ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک طرف کمزور طبقہ سامراجی طاقتوں کے ظلم وجبر کا شکار ہے، دوسری طرف امت کا انتشار غلام قوموں اور مظلوموں کی مصیبتوں میں اضافے کا باعث ہے۔ مقررین نے کہا فلسطین سے لے کر کشمیر تک مسلمان تسلط کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے ہیں۔ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، ان کی جائیداد اور عصمتوں کو لوٹا جارہا ہے، ان کا خون سڑکوں پر بہایا جارہا ہے، مگر امت مسلمہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے امت مسلمہ کے پاس موثر آواز یا طاقت نہیں ہے۔
انتہا پسند حکومت کشمیر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے درپے: جاوید میر
سرینگر//لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میر نے بالہامہ جا کر بھارتی فورسز کی طرف سے زمین بوس کئے گئے مکان مالکان سے مل کر انہیں دلاسہ دیا اور ہمدردی کا اظہار کیاجن میں قلمکار مدہوش بالہامی اور ماسٹر غلام محی الدین کے مکانات بھی شامل ہیں۔ جاوید احمد میر نے تمام حریت پسند قیادت سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھر پور مدد اور حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام نے پچھلی سات دہائیوں سے نو جوان نسل کے ساتھ ساتھ مالی ، جانی اور عزت کی قربانیاں بھی پیش کیں ۔جاوید میر نے کہا بھارت کی موجودہ حکومت اور فورسز اپنی انتہا پسندانہ پالیسی کے ذریعے پورے جموں وکشمیر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا تنازعہ کشمیر کو پُر امن طور حل کرنے کے بجائے BJP حکومت طاقت ، ظلم ، جبر ، تشدد سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے حالات میں مزید کشیدہ ہونگے۔ جاوید میر نے پاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر میںجے کے ایل ایف کے ایک سینئر لیڈر نعیم احمد بٹ اور آر پار سرحد وں پر مرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے حقِ آزادی اور حقِ خودرادیت کے لئے سرحدوں سے لیکر شہروں تک قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سرینگر میں نعیم احمد بٹ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ۔
سمبل سوناواری میں32مفلس کنبوں کا
بی پی ایل زمرہ معطل کرنے پر برہمی
گاندربل //ارشاد احمد//سمبل سوناواری سے ملحقہ 5حلقوں میں 2حلقے نوگام اے اور بی میں رہایش پذیر غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے 32 ایسے خاندان ہیں جن کی بی پی ایل زمرے کی راشن سپلائی معطل کردی گئی ہے ۔ان میں 28 کنبے ایسے بھی ہیں جو محنت مزدوری کرکے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں۔سمبل سوناواری کے مضافاتی علاقوں میں نوگام کے دو حلقے اے اور بی کے بارے میں حال ہی میں وزیر اعلی کے دربار میں شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان دو حلقوں میں رہنے والے خاندانوں میں غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے ان گھرانوں میں بی پی ایل کوٹہ دیا گیا ہے جو سرکاری ملازمین ہونے کے ساتھ ساتھ 20 سے 25 کنال ملکیتی زرعی اراضی کے مالک ہیںجس کے چلتے 32 خاندانوں کی بی پی ایل زمرے میں کوٹا معطل کیا گیا ۔اس سلسلے میں جب اعداد و شمار کے مطابق جانکاری حاصل کی گئی تو 32 میں سے 28 ایسے بھی گھرانے ہیں جو واقعی غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے ہیں ،دن کو محنت مزدوری کرکے اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں ، مگرسرکار کی طرف سے کٹوتی کی گئی جو ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔اس بارے میں جب ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سے کشمیر عظمی نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ریونیو کمشنر بانڈی پورہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو رپورٹ دے گی ،اگر کسی کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اسے دور کیا جائے گا۔