مولانا محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج عقیدت
سرینگر//لبریشن فرنٹ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، ایڈوکیٹ ایوب راٹھوراور وجاہت بشیر قریشی نے شہید ملت مولانا محمد فاروق ،شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو برسیوں پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماﺅں نے ایک عظیم مقصد کی آبیاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ ان شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی قربانیاں تحریک آزادی کو آگے لے جانے اور اس میں نئی روح بھرنے کے لئے ایک مہمیز کا کام دے گی۔
محکمہ اطلاعات کے کیمرہ مین وجاہت حُسین کو صدمہ
والدہ¿ محترمہ انتقال کرگئےں،ڈی آئی پی آر کا اظہار تعزیت
سرینگر//نظامتِ اطلاعات و تعلقات ِعامہ نے محکمہ کے کیمرہ مین وجاہت حُسن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے آج ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران وجاہت حُسین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دُعا کی گئی۔
رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ
سرینگر//تحریک حریت کے ذمہ داروں بشیر احمد قریشی نے جامع مسجد پنجورہ شوپیان، محمد یوسف مکرو نے جامع مسجد حسن پورہ، غلام محمد ہرہ نے جامع مسجد گلہ بُگ پلوامہ میں جمعة المبارک کے موقع پر خطابات کئے۔ انہوں نے ماہِ رمضان کی فضیلت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہے۔ یہ مہینہ تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔ انسانی ہمدردی، محبت اور رواداری کا مہینہ ہے۔ شہر مواسات ہے۔ ماہِ رمضان وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ پیغمبرﷺ پر قرآنا نازل کیا۔
مودی کا دورہ کشمیر وقت کا زیاں: تحریک حریت/مسلم لیگ
سرینگر//تحریک حریت اور مسلم لیگ کے ایک دھڑے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر آمد پر پورے خطے کو جیل میں تبدیل کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔ تحریک حریت نے تنظیم کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور محمد اشرف لایا کو اپنے اپنے گھروں میں نظربند رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری قراردیا۔ بیان میں کہاگیاکہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ¿ کشمیر کے دوران پورے خطے کو جیل میں تبدیل کرنا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ بھارت کے حکمران اور یہاں کے ہندنواز حکومت نے مودی کے دورے کے دوران وادی کو یرغمال بنایا ہے۔ سینکڑوں جوانوں کو تھانوں، جیلوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں بند کیا گیا ہے۔ تحریک حریت نے جموں کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی حکمرانوں کے دوران کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ حکمرانوں کے یہاں آنے پر پوری آبادی کو محصور کیا جاتا ہے۔ ادھر مسلم لےگ کے ایک دھڑے کے ترجمان سجاد ایوبی نے نرےندر مودی کے دورہ جموںکشمےر کووقت کا زےاں اور فضول مشق سے تعبےر کرتے ہوئے کہا کہ ان دوروں سے بھارت کو کچھ بھی حاصل ہونے والا نہےں ہے اور نہ ان چےزوں سے مسئلہ کشمےر کی ہئےت اور حےثےت پر کچھ اثر پڑنے والا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ان بے وقعت کاموں مےں ہندوستان کو وقت ضائع کئے بغےر ضد اور ہٹ دھرمی کی پالےسی ترک کر کے اصل اور بنےادی مسئلے کی طرف توجہ دی جانی چاہےے ۔
آر ایس پورہ ہلاکتوں پر جاوید مصطفی کااظہار رنج
سرینگر//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف اور باز آبادکاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے آر ایس پورہ سیکٹرمیں کراس باڈر فائرنگ کی وجہ سے پانچ افراد کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔وزیر موصوف نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شلنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں تک پہنچیں اور انہیں ہر طرح کی سہولیات دستیاب رکھیں۔انہوں نے زخمیوں کو فوری طور سے ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی نگہداشت کی جانی چاہیئے اور ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جانا چاہیئے۔وزیر نے کہا کہ حکومت لگاتار ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہے اور صورتحا ل پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔
غازی بابا،جاوید میراور یوسف نقاش گرفتار
سرینگر//مزاحمتی کارکن غازی جاوید بابا، لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میر اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ غازی جاوید بابا کی رہائش گاہ پرکل شام پولیس نے چھاپہ ڈالا اور انہیں حراست میں لے لیا ۔ادھرلبریشن فرنٹ ترجمان نے محمد یوسف نقاش اور جاوید احمد میر کی پولیس تھانوں اور گھروں میں نظر بند کرنے کی سخت مذمت کی۔
متنازع خطہ حقیقی پولیس سٹیٹ میں تبدیل: نیشنل فرنٹ
سرینگر// نیشنل فرنٹ نے آئے دنوں مزاحمتی قائدین کو گرفتار کرنے یا اُن پر پابندیاں عاید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے سید علی گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی خانہ اسیری نے اُن کی صحت پر شدید منفی اثرات ڈالے ہیں۔ترجمان نے محمد اشرف صحرائی کو بھی مسلسل خانہ نظر اور محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور پابندیاں عاید کئے جانے کیخلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے کہا کہ نئی دلی اور اس کے مقامی ایجنٹ یہاں قبرستان کی خاموشی نافذ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع خطے کو ایک حقیقی پولیس سٹیٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
جا مع مسجد گزریال میں اصلاحی مجلس کا انعقاد
کپوارہ /اشرف چراغ /جمعہ کے روز نماز عصر تا مغرب جامع مسجد گزریال کرالہ پورہ میں ایک اصلاحی مجلس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مقتدر علما ء کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس مو قع پر معروف عالم دین اور دارلعلوم کاشف العلوم گوس کے سر پرست مولانا الحاج قاری محمد حسین دانش نے ماہ رمضان کی فضلیت پر تفصیلی روشی ڈالی ۔
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا علی محمد ساگر سے اظہار تعزیت
سرینگر// جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع ، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، ضلع چیئرمین بانڈی پورہ تنویر احمد بٹھو اور ضلع چیئرمین کپوارہ و سابق ایم ایل سی حاجی محمد سلطا ن میر نے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے برادر نسبتی سجاد احمد کاوا ساکن نواکدل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں جنت نشینی کی دعا کی اور جملہ سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ادھر صدر صوبائی یوتھ سلمان علی ساگر اور سابق صوبائی صدر غلام نبی شاہین کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گوجر وبکرال ہوسٹلوں میں500 نشستوں کا اضافہ
حج ہاؤس کو سول سروسزاُمیدواروں کی کوچنگ کیلئے استعمال میں لایا جائے گا:ذوالفقار علی
سرینگر//سکولی تعلیم ،حج و اوقاف اور قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست بھر میں گوجر و بکروال ہوسٹلوں میں نشستوں کی تعداد میں500 کا اضافہ کیا ہے۔ قبائلی امور محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ان ہوسٹلوں میں2100 طُلاب رہائش پذیر تھے اور یہ تعداد اب2600 تک پہنچ گئی ہے۔ذوالفقار علی نے کہا کہ حکومت اگلے مالی سال کے دوران اس تعداد کو پانچ ہزار تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے19 ہوسٹل زیر تعمیر ہیں۔دریں اثناء چوہدری ذوالفقار علی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت حج ہاؤس کو ریاست سے تعلق رکھنے والے سول سروسز اُمیدواروں کے لئے کوچنگ مرکز کے طور پر بروئے کار لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔وزیر موصوف نے اس منصوبے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام طور سے ریاست کے نوجوانوں کو اس طرح کی کوچنگ کے لئے دہلی جانا پڑتا ہے اور اکثر اُمیدوار کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے اس کوچنگ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس کو حج ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ15 دنوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور باقی اوقات یہ خالی ہی رہتا ہے۔
سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس سکیم ، ایڈیشنل کمشنر کا جائزہ
سرینگر//ایڈیشنل کمشنر کشمیر ڈاکٹر عبدالسلام میر نے کل متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں وادی میںسیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس مانیٹرنگ اورایولیوشن عمل کاجائزہ لیا ۔کمشنر نے وادی بھر میں سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس سکیم کی عمل آوری کاتفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ایجنسیوں میں 30فیصد تعمیراتی کام سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس کو الاٹ کیا گیا ہے۔اس طرح 83.06کروڑ روپے کے لاگت والے 445کام 31مارچ2018 ء تک مختلف محکموں کے ایمپلائمنٹ ایکسچینج میںدرج گروپوں کو الاٹ کئے جاچکے ہیں۔کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ ہر پہلو سے سکیموںکے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ،وی سی ایس ڈی اے،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی متعلقہ محکموں کے چیف انجینئران،جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ایکسچینج اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ سیلف ہیلپ گروپس کے نمائندے بھی موجود تھے۔
پٹواریوں کی ہڑتال جاری
گاندربل میں احتجاجی دھرنا
گاندربل// ارشاداحمد// پٹواریوں و گرداوروں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوئی ادھر پٹواری کی ہڑتال کے باعث عام انسان کو ریونیو محکمہ میں زیر التوا کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تحصیل دفتر گاندربل میں پٹوار ایسویسشن کے زیر اہتمام ضلع گاندربل سے وابستہ تمام پٹواری اور گرداوروں نے غیر معینہ مدت کے لئے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوے اپنی مانگوں کو پورا کرنے کے حق میں نعرہ بازی کی۔
کرناہ میں شدیدژالہ بھاری
سری نگر//کرناہ میں طوفانی ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے جس کو دیکھتے ہوئے کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔کل بعد دوپہر اچانک مختلف علاقوں جن میں کرناہ ٹنگڈار،گمال،ناوپورہ ،حاجی ناڑ،بگ بیلا،شمس پورہ،بڈون،ٹنگڈار نار،ست کلہ اور لوتھا وغیرہ علاقے شامل ہیںمیں کچھ منٹوں تک شدید ژالہ بھاری جاری رہی جس کی وجہ سے علاقے میں کھڑی فصلوں میوہ باغات،کھیتوں میں موجود سززیوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری اس قدر شدید تھی کہ شام دیر گئے پر علاقے میںزمین نظر نہیں آتی تھی ۔
کپوارہ اور بانڈی پورہ میں رمضان ہیلپ لائین قائم
بانڈی پورہ//ماہ رمضان کے دوران لوگوں کے لئے لازمی اشیأ کی دستیابی یقینی بنانے اورعوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں اے سی ریونیو کی قیادت میں جوائنٹ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ضرورت پڑنے پر لوگ ان ٹیلیفون نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔01957226085,01957226099,9419015811اور9906563285دریںاثناضلع انتظامیہ کپوارہ نے ایام متبرکہ کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات اورغذائی اجناس کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے رمضان ہیلپ لائین کا قیام عمل میں لایا ہے اورعوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ٹیلیفون نمبر01955-253522پر رابطہ قائم کریں۔ترقیاتی کمشنرکپوارہ خالد جہانگیر نے کہا کہ عوامی ضرورتوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے جوائنٹ کنٹرول روم میں ہیلپ لائین نمبر قائم کیا جاچکا ہے۔
حاجی عنایت علی نے کونسل سیکرٹریٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا
سرینگر//چئیرمین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی نے ایک میٹنگ کے دوران کونسل سیکریٹریٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔سیکریٹری کونسل عبدالمجید بٹ، سپیشل سیکرٹری کونسل محمد اشرف وانی اور کئی دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر چیئرمین کو پچھلے8 ماہ کے دوران مختلف کمیٹیوں کی میٹنگوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔چئیرمین موصوف کو متعلقہ حکام نے کونسل سیکرٹریٹ کو درپیش مسائل کے بارے میںبھی روشناس کرایا۔اس موقعہ پر حاجی عنائت علی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سیکرٹریٹ اور اس کے ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ہُنروں اور اُن کی تکنیکی جانکاری میں اضافہ کیا جانا چاہئے تا کہ قانون سازیہ کی کاروائی احسن طریقے سے چلائی جاسکے۔انہوں نے کونسل سیکرٹریٹ احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔