مانسبل پارک دھماکہ،پولیس نے گتھی سلجھائی،3گرفتار
گاندربل//ارشاد احمد//مانسبل پارک میں چند روز قبل ہوئے پر اسرار دھماکے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیاہے۔ ایس پی گاندربل فیاض احمد لون نے مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ "17 جون 2018 کو جب لوگ دوسری عید منانے کی خاطر مانسبل پارک میں مصروف تھے کہ اچانک کوڑے دان میں رکھا گیا بارودی مواد دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ہم نے اس میں کیس زیر نمبر 20/2018 درج کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عاشق حسین کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دوران تفتیش تین افراد محمد یونس خان ولد مرحوم ایوب خان پیشہ کان کنی ،عرفان احمد خان ولد مرحوم غلام محمد،بلال احمد میر ولد غلام رسول پیشہ کان کنی ساکنان کوندہ بل گاندربل کی گرفتاری عمل میں لائی جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران قبول کیا کہ انہوں نے کان کنی میں استعمال کیا جانے والا بارود چوری کرکے اسے پلاسٹک کی بوتل میں بند کرکے پارک میں موجود کوڑے دان میں رکھا اور اسی وقت دھماکہ سے اڑا دیا جب مانسبل پارک میں لوگ مصروف تھے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکہ کرنے کا مقصد تھا کہ لوگوں میں خوف دہشت پھیل جائے تاکہ آیندہ پارک میں نہ آئے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ابھی اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
’بھاجپا کی ود نفری قیادت ملکی اتحاد کیلئے خطرہ‘
سرینگر//سابق پردیش کانگریس صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر کے لوگ ، بلا لحاظ پارٹی ، یہ سوچنے لگے ہیں کہ مودی۔ امت شاہ 2019ء کے عام انتخابات کو نظر میں رکھ کر تعمیر و ترقی کے پروپگنڈا کو خیرباد کہہ کر ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی بڑھانے کی تگ و دو میں ہیں۔اس دو نفری قیادت کو کرناٹک میں کانگریس کی کامیاب سیاست کے بعد پے در پے ضمنی انتخابات میں شکست پانے کے بعد اپنا تعمیر و ترقی کا پروپگنڈا ترک کرنے کی مجبوری پیدا ہو گئی ہے اور وہ کانگریس پارٹی کے قومی سطح کے حز ب اختلاف کے ساتھ قریبی رابطے سے زبردست خوفزدہ ہے اور وہ صرف فرقہ ورانہ کشیدگی کو ہی اپنا ہتھیار سمجھنے لگے ہیں۔پروفیسر سوز نے کہاکہ بھاجپا کی دو نفری قیادت کی فرقہ پرستانہ سوچ ہندوستان کیلئے بہت نقصان دہ ہوگی مگر وہ کسی طرح کامیاب ہونے کیلئے اسی قوم دشمن پالیسی کو ترجیح دیںگے۔دراصل راہول گاندھی نے اپنی سیاسی بے نفسی (Unilateralismٌ)سے نہ صرف کانگریس کی کامیابی کا راستہ ڈھونڈا ہے بلکہ ہندوستان کے حزب اختلاف میں اتحاد کی نئی جوت جگائی ہے!آج کے دن بی جے پی مودی ۔امت شاہ کی دو نفری قیادت اگر کسی غم میں مبتلا ء ہے تو وہ صرف 2019ء کے عام انتخابات ہیں۔یہ بات سارے ہندوستان کیلئے نقصان دہ اور بدقسمتی کی بات ہوگی کہ مودی اور امیت شاہ مل کر ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کریںگے اور ابھی پہلے ہی قدم پر وہ تعمیر و ترقی کے پروپگنڈا کو ترجیحی بنیاد پر استعمال نہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ مودی اور امت شاہ کے فرقہ ورانہ منصوبے سے ہندوستان کی سیاست کو زبردست نقصان پہنچے گا مگر اُن کو کسی بھی طرح 2019ء کے عام انتخابات جیتنے کی تمنا ہے۔ حالانکہ وہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ دریں اثناء سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ریاست جموںوکشمیر کی سبھی سکیولر جماعتوں کو کم از کم اُس حد تک متحد ہونا چاہئے جو حد بی جے پی کو ریاست جموںوکشمیر میں شکست فاش دینے کیلئے کافی ہوگی!میں موجودہ صورتحال کو جموںوکشمیر کی ساری سکیولر جماعتوں کیلئے ایک چیلنج کے ساتھ ساتھ ایک نادر موقع بھی سمجھتا ہوں۔مجھے نظر آرہا ہے کہ بی جے پی اپنی فرقہ ورانہ سیاسی مہم کیلئے جموں ہی کو منتخب کرے گی اور یہ کوشش ریاست جموںوکشمیر کیلئے نیک فال نہیں گا۔ ‘‘
ظلم و جبر اور خانہ و تھانہ نظربندی مذموم:حریت(ع)
سرینگر// حریت (ع) نے فورسز کے ہاتھوں کے تحت کشمیر خاص طور پر جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرکے شبانہ چھاپوں، خانہ تلاشیوں اور نہتے شہریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔بیان میں حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گزشتہ رات سے ہی اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے موصوف کی جملہ دینی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پہرے بٹھانے کی کارروائی کو انتہا پسندانہ اور معاندانہ طرز عمل سے تعبیر کرتے ہوئے حکمرانوں کے اس آمرانہ رویے کی پر زور مذمت کی ہے ۔ بیان میں مزاحمتی قیادت اور حریت رہنمائوں کی خانہ و تھانہ نظربندی جن میں جناب سید علی شاہ گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی ، محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے مقامی تھانے میں بند کرنے ، مختار احمد وازہ اور انجینئر ہلال احمد وار سمیت درجنوں کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کارروائیوں کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ طاقت اور قوت کے بل پر حریت پسند قیادت اور عوام کو دبانے کا عمل آمریت اور تاناشاہی کا بدترین مظاہرہ ہے
سماجی رابطوں کا فروغ صحت کیلئے ازحد ضروری:ڈاک
ینگر // ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سماجی رابطے انسانوں میں سڑوک اور حرکت قلب بند ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوںسے کم ملنے جلنے والے افراد میں حرکت قلب بند ہونے کے خطرات 29فیصد زیادہ ہوتے ہیں جبکہ لوگوں سے نہ ملنے والے افراد میں سٹروک ہونے کے 32فیصد خطرات زیادہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تیسرے سٹروک اور حرکت قلب بند ہونے کی واردات کو مضبوط سماجی رابطوں سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے adrenaline اور cortisol جیسے ہارمون باہر آتے ہیں جو خون کے جمنے کے واقعات کو کم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دبائو کی وجہ سے بلڈپریشر ، شوگر اور خون میں چربی کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے جس کے بعد لوگ سگریٹ نوشی اور دیگر چیزوں کا استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپسی روابط اور متواتر طور پر ورزش کرنے اور وزن کم کرنے سے بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں سے دل اور دماغ کو راحت نصیب ہوتی ہے مگر علیحدہ رہنا لوگوں کی عادت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر صحت اور علاج و معالجہ فراہم کرنے والے افراد سماجی زندگی گزارنے پر زور دے رہے ہیں۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ورکنگ کونسل کا انتخاب
سرینگر// پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی 7ویں جنرل باڈی میٹنگ جمعرات کو گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹیچوٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے ورکنگ کونسل کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ بلالیہ ایجوکیشنل انسٹیچوٹ کے منطور احمد وانگنو کو ماحولیاتی کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا جبکہ کمیٹی میں انکے علاوہ اویسس گروپ کے مبشر وفائی، اقرا ایجوکیشن انسٹیچوٹ کے ساحل چودھری اور آئی جی ایس کے میر عامر اور خورشید کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے۔ آر پی سکول کے شبیر احمد میر کو فائنسانس کونسل کے چیرمین کے بطور منتخب کیا گیا جبکہ انکے ہمراہ جے کے پبلک سکول کے یوسف کچھے، لیجنڈس سکول کے میر عمران ، حمزہ ایجوکیشن انسٹیچوٹ کے بلال اور آرینج انٹرنیشنل کے قیصر کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ خورشید مہاجن کو ضابطہ کونسل کا چیرمین مقرر کیا گیا جبکہ انکے ہمراہ گرین والی کے محمد یوسف ، وکھل کے منصور اور راحی پبلک سکول کے راحی ریاض کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے۔ ایکڈمک کیلنڈر کونسل کیلئے گرین ولی کے محمد یوسف کو بطور چیرمین جبکہ آرپی سکول کے شبیر اور محمد یوسف کوچھت کو بطور ممبران شامل کیا گیا ۔ ڈاکٹر حمید کو سٹیٹ ایجوکیشن کونسل اور ڈاکٹر قاضی ایس اظہر کو ساٹیفک رویو کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ایسو سی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ ایسوسی ایشن والدین اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کام کرے گی۔ وار نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے معیار کو بڑھانا ، تعلیم میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔
انتظامیہ میںاعلیٰ آفیسران کے تبادلے
روہت کنسل پرنسپل سیکریٹری پلاننگ، سید سحرش اصغر ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات
سرینگر//ریاست میں کئی اعلیٰ آفیسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کل جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق پرنسپل سیکرٹری(کارڈی نیشن)،ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی دیرج گپتا کو تبدیل کرکے ماتا ویشنو دیوی سرائین بورڈ کا چیف ایکزیکٹیو بنایا گیا ۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا ۔کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خورشید احمد شاہ کو تبدیل کرکے کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی تعینات کیا گیا ۔کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو شرما کو ڈویژنل کمشنر جموں تعینات کیا گیا جبکہ ڈویڑنل کمشنر جموں ہمت کمار شرما کو تندبیل کرکے کمشنر سیکرٹری آے آئی آر اینڈ ٹریننگز تعینات کیا گیا ہے ۔جنرل اینڈمنسٹریشن محکمہ میں آفیسر آن سپیشل ڈٖیوٹی ہلال احمد پرے کو کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔سید سحرش اصضر کو ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بڈگام محمد ہارون کو تبدیل کرکے ڈایریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔
ایڈوکیٹ جنرل مستعفی
سرینگر// ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر اقبال نے کل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔2روز قبل ریاست میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد وہ مستعفی ہوئے ۔دریں اثناء انتظامیہ نے ان تمام لا آفیسروں،جوپچھلی حکومت میں تعینات ہوئے تھے،کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔
ڈی سی بانڈی پورہ سے کئی وفود ملاقی
بانڈی پورہ /عازم جان/ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کئی وفود ملاقی ہوئے جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پرہی اس سلسلے میں افسران کو ہدایت دی اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا ۔تکیہ احمد شاہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا ہے کہ انہیں پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔سملرکے وفد نے بتایا کہ علاقے میں پانی کی سپلائی لائن تین مہینوں سے بیکار ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو نالہ ارن سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔
بڈگام پولیس کی عوام سے تعاون کی اپیل
سرینگر //پولیس اسٹیشن بیروہ بڈگام نے 19جون سے لاپتہ کمسن لڑکے کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ 15سالہ عادل اشرف ولد محمد اشرف ڈار ساکن چیوا بیروہ بڈگام 19جون سے لاپتہ ہے۔ عادل کے والد کے مطابق اُن کا فرزند سلفیہ اسکول رسو بیروہ میں امتحان میںشامل ہونے کیلئے گھر سے نکلا لیکن پھر گھر نہیں لوٹا ۔ بیروہ پولیس نے اس ضمن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے لاپتہ لڑکے کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ لڑکے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن بیروہ کے فون نمبر 7889922942یا پی سی آر بڈگام کے فون نمبرات 01951255042,0 1951255207، 0882567612پررابط قائم کرسکتا ہے۔
طاقت کے بل پر خاموشی ناممکن
حریت (گ)اور فریڈم پارٹی کشتواڑ گرفتاریوں پر برہم
سرینگر//حریت(گ) ترجمان نے ریاستی عوام ، حریت قائدین اور عام کارکنوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کاروائیوں کو سرکاری دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے ۔ایک بیان میں حریت ترجمان نے عید الفطر کے روز کشتواڑ میں عبدالقیوم متو اور دیگر آٹھ افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اطراف و اکناف میں عام لوگوں کے حقِ اظہار و خیال پر قدغنیں عائد کردی گئی ہیں اور فوجی طاقت کے بل پر قبرستان کی خاموشی لاگو کی گئی ہے ۔ترجمان نے حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق،محمد یاسین ملک اور محمد اشرف صحرائی کی نظر بندی کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکام بغیر کسی جواز کے کسی بھی شخص کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے ریاستی عوام پر ڈھائے جارہے مظالم کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ۔دریں اثنا ءحریت ترجمان کے مطابق عمر عادل ڈار ،اشفاق احمد اور عبدالرشید بیگ پر مشتمل حریت وفدنے حالیہ ایام میں پولیس زیادتیوں کا شکار ہوئے عبدالمجیدکی عیادت کی ،جو سکمزمیںموت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کشتواڑ میں اپنے صوبائی صدر عبد القیوم متو اور دیگر آٹھ افراد پر پولیس کیس درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن عناصر کو بچانے کی ایک کھلی کوشش ہے جنہوں نے عید کے روز کشتواڑ میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں کو اشتعال دینے کی کوشش کی۔فریڈم پارٹی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض سماج دشمن عناصر نے کشتواڑ میں نمازِ عید سے قبل اور اس کے بعد مقامی مسلمانوں کو اپنی غنڈہ گردی کے ذریعے اشتعال دینے کی کوشش کی تاہم عبد القیوم اور کئی دوسرے افراد کی بروقت مداخلت سے صورتحال خراب ہونے سے بچ گئی۔یہ عبد القیوم ہی تھے جنہوں نے مقامی مسلمانوں کو کنٹرول کیا اور اُنہیں رد عمل ظاہر کرنے سے روکا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پولیس نے اُنہی کے خلاف کیس درج کرکے عملاً غنڈہ گردی کرنے والوں کو چھوٹ دیدی اور اُن کا حوصلہ بڑھایا جو شرمناک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ظلم و جبر کی پالیسی کے ذریعے آزادی پسند لوگوں کو ریاست کے کونے کونے میں تنگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ کوششیں حالیہ ایام میں اپنے عروج کو پہنچ گئی ہیں۔
پٹوار یوں کی ہڑتال ختم
ایسوسی ایشن کا اعلان
سرینگر//آل جے اینڈ کے پٹوار ایسوسی ایشن سے وابستہ ایک ڈیلی گیشن فائنانشل کمشنر ریونیو سے ملاقی ہوا اورانہیں اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی ۔ انہوں نے فائنانشل کمشنر کے ساتھ ریاست بھر کے پٹواریوں کو درپیش مشکلات سے انہیں آگاہ کیا ۔ فائنانشل کمشنر نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائیز مطالبات پر غور کرے گی ۔ پٹوار ایسوسی ایشن نے فوری طور اپنی ہڑتال واپس لینے پر اتفاق کیا ۔
خان سوپوری کی مسلسل
نظربندی تشویشناک: پیپلز لیگ
سرینگر// پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کو کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق لیگ کا ایک اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع منعقد ہوا۔اجلاس میں لیگ کے مرکزی و ضلعی ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری پہلے حریت لیڈر ہیں جنہیں تحریک آزادی کے لئے کام کرنے کی پاداش میں بھارتی حکومت نے اہل و عیال سمیت گھر سے بے گھر کیا ۔ترجمان کے مطابق خان سوپوری کی عمر 70 برس ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جنہیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے ۔
اوڑی میں تیز بارشوں سے نقصان
ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی کے چھولاں نامی گاﺅں میں تیز بارشوں کے دوران مقامی نالے میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور سیلابی صورتحال پیداہوگئی جس کی وجہ سے مقامی شہری محمد رمضان بانڈے کے 10 کنال کو نقصان پہنچا جبکہ علاقے کے 10 رہائشی مکانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار محکمہ فلڈ کنٹرول کو نالے میں بندھ تعمیر کرنے کی مانگ کی مگر محکمہ کی طرف سے کوئی غور نہیںکیا گیا۔ مقامی لوگوں نے نالہ میں بندھ تعمیر کرنے کی مانگ کی ہے۔
بھاجپا ریاستی صدرکا بیان افسوسناک:زمرودہ حبیب
سرینگر//کشمےر تحرےک خواتےن کی سربراہ زمردہ حبےب نے بی جے پی کے ریاستی صدررویندر رےنہ کے اس بےان کہ” بی جے پی کا بنےادی مقصد کشمےر مےں جنگجوﺅں کا صفاےا اور حرےت پسندوں کو ٹھکانے لگانا ہے“ پر شدےد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان دھمکےوں سے جموں کشمےر کے لوگوں کو زےر نہےں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمےر کو تقسےم کرنے والے اور اےسامنصو بہ رکھنے والوں کو جموں کے مہذب اور انسان دوست ہی اُن کا منُہ توڑ جواب دےنے کے لئے کافی ہےں۔
مسلم لیگ کا ترال میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت
سرینگر//مسلم لےگ نے ترال میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کوخراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب کشمیریوں کو ان بے لوث قربانےوں کا نعم البدل ملے گا۔لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بےان مےں کہا ہے کہ ان سرفروشوں نے دنےاوی عےش و عشرت کو پائے حقارت سے ٹھکرا کر جس طرح قوم کی سربلندی کے لئے عظےمت کاراستہ اختےار کےا وہ باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ ےہی وہ حقےقی محسن ہےں جو قوم کو صحےح طرزِ حےات سکھانے کے لئے اپنا گرم گرم لہو نچھاور کرتے ہےں۔ درےں اثناءمحمد امےن ڈار ، خورشےد احمد ڈاراورغلام حسن پر مشتمل لیگ کے ایک وفد نے آکھرن ناو¿پورہ جاکرگذشتہ دنوں جاں بحق ہوئے اعجاز احمد بٹ کے لواحقےن سے تعزےت کا اظہارکےا ۔
پانپور حملے میں مارے گئے اہلکارکو خراج عقیدت
سرینگر //پانپورحملے میں مارے گئے پولیس اہلکار تنویر احمد کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ میں ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار کی سربراہی میں پولیس او رسیول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے لاش پر پھول نچھاور کئے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ، ایس ایس پی اننت ناگ الطاف احمد خان، سی او 17آر آر ، ایس پی ہیڈ کواٹر کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران اور اہلکار بھی موجود رہے۔
ظفر اکبر خانہ نظربند
سرینگر//سالویشن مومنٹ ترجمان نے چیئرمین ظفراکبر بٹ کی خانہ نظر بندی کی مذمت کی ہے اور اس کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے۔ ترجمان نے ترال معرکے میں جاں بحق ہوئے تین عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تعلیم سے ہی ظلمت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے:جمعیت علمائ
سرینگر// جمعیت علماءاہلسنت والجماعت نے امت مسلمہ بالخصوص فرزندان ملت اسلامیہ کشمیر سے گذارش کی کہ اپنے بچوں کاداخلہ دینی مدارس میں کراکے دین ودنیا کی فلاح اور بھلائی پاکر امن وسلامتی کا راستہ پائیں۔جمعیت علماءکے سیکریٹری اور دارالعلوم شیری کے مہتمم مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی ظلم اور ظلمت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے اندر ماہ شوال المکرم میں داخلے شروع ہوتے ہیں لہٰذا اُمت کو چاہئے کہ دین ودنیا کی بھلائی پانے کیلئے اپنے بچوں کا داخلہ انہی مدارس میں کرائیںکیونکہ علم کے نورسے ہی ظلمت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ علم کی بدولت ہی ہم اپنی کھوئی ہوئی طاقت اورجاہ وحشمت دوبارہ پاکر پھر سے انقلاب لاسکتے ہیں۔