Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

ایس ڈی ایم سرنکوٹ کے اعزاز میں تقریب 

بختیار حسین 
سرنکوٹ //سرنکوٹ میں محکمہ مال کی طرف سے سابق ایس ڈی ایم محمد رشید کوہلی کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جن کا حال ہی میں تبادلہ ہواہے ۔ اس دوران نئے ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد سلیم قریشی، تحصیلدار سرنکوٹ شاہد اقبال ، ایس ڈی پی او محمد ریاض ، نائب تحصیلدار ان محمد رشید چوہان ، غنی کوہلی ، محمد آزاد ، تحصیل سپلائی افسر سرنکوٹ اور بفلیاز ، ای او میونسپلٹی ، پٹوارایسو سی ایشن کے عہدیداران اور مقامی معززین بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے رشید کوہلی کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کئے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور نئے ایس ڈی ایم کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ رشید کوہلی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی طرف سے انہیں بھرپور تعاون ملا جس وجہ سے کام کرنے میں آسانی رہی ۔ اس موقعہ پر نظامت کے فرائض پٹواری رسول شاہ نے انجام دیئے ۔ معززین میں خوشدیو ورما، نذیر قریشی ، طاہر منہاس ، طارق منہاس ، ڈاکٹر نیاز بھٹی ، شوکت حسین ، مولانا مجید قادری قابل ذکر ہیں ۔
 
 

نئے ایس ڈی ایم نے عہدے کا چارج سنبھالا

بختیار حسین 
سرنکوٹ //محمد رشید کوہلی کی نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد سلیم قریشی نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ۔ قریشی کا تعلق شاہدرہ شریف سے ہے ۔ ان کی تعیناتی کا سرنکوٹ کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ۔ اس دوران ان کا والہانہ استقبال کیاگیا اور لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہترین خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موصوف ایک مقامی افسر ہیں جن سے انہیں بہت زیادہ امیدیں ہیں ۔ موصوف نے سبھی کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوشش رہے گی کہ سرنکوٹ کے عوامی مسائل کو حلہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ 
 

روبیلا و خسرہ مخالف مہم کیخلاف افواہیں

محکمہ صحت کی پولیس سے کارروائی کرنے کی اپیل 

سمت بھارگو
راجوری //محکمہ صحت کی طرف سے راجوری پولیس سے اپیل کی گئی ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو روبیلا و خسرہ مخالف مہم کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلارہے ہیں ۔اس سلسلے میں بلاک میڈیکل افسر کنڈی کی طرف سے ایس ایچ او کنڈی کو ایک خط لکھاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ راجوری کا رہنے والا ذوالفقار چوہدری اس مہم کو مسخ کرنے میں ملوث ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ خط میں بی ایم او ڈاکٹر اقبال ملک نے لکھاہے کہ مذکورہ شخص مہم کو مسخ کرنے میں ملوث ہے جس نے سوشل میڈیا پر غلط زبان کا استعمال کیاہے ،ضلع انتظامیہ نے بھی اس کا سنجیدہ نوٹس لیاہے اور انہیں کہاگیاہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروائی جائے جیساکہ یہ مہم شروع ہونے والی ہے ۔یہ بتایاگیاہے کہ مذکورہ شخص مہم کے خلاف افواہیں پھیلانے میں ملوث ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کو راجوری پونچھ میں روبیلا و خسرہ مخالف مہم چلانے میں مشکلات کاسامناہے کیونکہ سماج کے کچھ حلقوں کی طرف سے اس پر اعتراض جتایاگیاہے اور یہ افواہ پھیل چکی ہے کہ اس ویکسین کے نتیجے میں نامردی ہوجائے گی ۔گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایک افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پراس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مسئلہ راجوری اور پونچھ دونوں اضلاع میں سامنے آیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ سماج کے ایک حلقے کی طرف سے یہ اعتراض سامنے آرہے ہیں کہ یہ ویکسین اس لئے دی جارہی ہے تاکہ چالیس سال کے بعد مردانہ طاقت ختم ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ اعتراضات نہ صرف فیلڈ عملے بلکہ بلاک میڈیکل افسران اور یہاں تک کہ ضلع سطح پر بھی موصول ہورہے ہیں ۔انہوں نے ایک مخصوص واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ پونچھ میں محکمہ کی ایک ٹیم سکول گئی تاکہ طلباء کے والدین کو اس ویکسین کے بارے میں بیدار کیاجاسکے تاہم بیشتر والدین نے اس پر شدید اعتراض کیا اور یہ جواز پیش کیاکہ اس کے نتیجہ میں نامردی ہوجائے گی ۔
 
 

 کاروان شاہین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی 

راجوری //رومیو فورس کی طرف سے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے پندرہ طلباء ودوپروفیسروں پر مشتمل ایک قافلے کو کاروان شاہین کے نام سے کیپسٹی بلڈنگ کیلئے دورے پر روانہ کیاگیا۔ اس قافلے کو بریگیڈیئر پی ایس باجوا نے ہر جھنڈی دکھاکرروانہ کیا ۔اس دورے کا مقصد طلباء کو ملک کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منظر دکھانا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرناہے ۔یہ طلباء دس روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں جو ستائیس ستمبر کو واپس آئیں گے ۔ دورے میں شامل طلباء کو گوا بھی لیجایاجائے گا۔
 
  

آشا ورکروں کے مشاہراہ میں اضافہ کا اعلان 

جموں//وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے دو عناصر کے تحت آشا فوائد پیکج کومنظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ اکتوبر 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔آشا اور آشا معاونین کی میٹنگ میں حکومت ہند کے ذریعہ زیرعمل درآمد سماجی تحفظ اسکیموں جن کے نام پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا میں اندراج کاپیمانہ ہوگا۔قومی صحت مشن( این ایچ ایم) کے تحت آشا( اے ایس ایچ اے) کے لئے معمول کی رقم اور اضافی ترغیبات میں اضافہ کرکے اسے ماہانہ 1000روپئے سے بڑھا کر ماہانہ 2000روپئے کردیا گیا ہے۔پیکج میں اخراجات ( مرکزی فنڈ) سال 2018-19 اور 2019-2020 کے لئے 1224.97 کروڑ روپئے مشروط ہے۔پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا کے تحت معمول کی سرگرمیوں کے لئے آشا کوموجودہ ماہانہ1000  روپئے سے بڑھا کر کم از کم ماہانہ 2000 روپئے ملیں گے۔پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(لائف انشورنس) کے تحت آشا اور آشا معاونین کا احاطہ کیاجائے گا۔اہلیت کاپیمانہ 18-70 سال ہے۔احاطہ کی مدت یکم جون سے 31 مئی تک ایک سال ہے اور اس کے فوائد حسب ذیل ہے:حادثے کی وجہ سے موت ہونے کی صورت میں دو لاکھ روپئے۔پوری طرح سے معذوری اور دونوں آنکھوں کے ضائع ہونے یا دونوں ہاتھ یا دونوں پیر کا نقصان یا ایک آنکھ کی بینائی سے محرومی یا ایک ہاتھ اور ایک پیر کی معذوری کی صورت میں دو لاکھ روپئے۔ایک آنکھ کی بینائی سے محرومی یا ایک ہاتھ یا پیر کے نقصان کی صورت میں ایک لاکھ روپئے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ فی استفادہ کنندا سالانہ 12 روپے پریمیم ادا کیاجائے گا۔پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(حادثات کا بیمہ) کے تحت18-50 سال کی عمروالی آشاؤوں اور آشا معاونین کااحاطہ کیاجائے گا۔مرکزی حکومت کے ذریعہ سالانہ 330 روپئے( اوسطاً) پریمیم ادا کیاجائے گا۔یہ احاطہ یکم جون سے 31مئی کے ایک سال کی مدت کے لئے ہوگا۔اس دوران کسی بھی وجہ سے ہونے والی موت کی صورت میں دو لاکھ روپئے کا فائدہ ہے۔آشاؤوں کو معمول کی سرگرمیوں کے لئے ترغیبات کے طور پر موجودہ ماہانہ 1000/- روپئے سے بڑھ کر کم از کم ماہانہ 2000/- روپئے ملیں گے۔ یہ فائدہ  مرکزی/ ریاستی سطح منظور شدہ ترغیبات کے علاوہ ہوگا۔31 مارچ 2019 تک حکومت ہند کے زیر عمل درآمد سماجی تحفظ کی اسکیموں جن کے نام پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری  سرکشا بیمہ یوجنا ہے کے تحت65 فیصد آشا اور آشا معاونین کا اندراج کیاجائے گا۔30 اکتوبر 2019 تک مرکزی حکومت کے زیرعمل درآمد سماجی تحفظ کی اسکیموں جن کے نام پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ہے کے تحت صدفی صد آشا اور آشا معاونین کا اندراج کیاجائے گا۔
 
 

پولیس کاہرنی میں عوامی دربار   

عوامی نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور

جاوید اقبال 
مینڈھر//ایس ڈی پی او مینڈھرنیرج کمار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہرنی میں عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقعہ پر سابق سرپنچ وسیم احمد خان ، حاجی محمد رشید ، نور حسین ،  اقبال خان، قیوم خان و دیگر لوگوں نے مسائل اجاگر کرتے ہوئے پولیس افسران پرزور دیاکہ وہ عوامی نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ اس دوران ایس ڈی پی او نے کہاکہ پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے گی اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے تعاون سے ایک اچھی انتظامیہ فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش رہے گی کہ پولیس کی طرف سے عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور عوام کوبہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ مینڈھر میں جتنا عرصہ بھی رہے ، ایمانداری سے فرائض کی انجا م دہی کی کوشش کریں گے ۔
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا

May 13, 2025
پیر پنچال

مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش

May 13, 2025
پیر پنچال

پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے

May 13, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?