بانہال//بانہال۔قاضی گنڈ ٹنل پر منگل کو اُس وقت تعمیر اتی کام رک گیا جب اس پر کام کرنے والوں نے ہڑتال کی۔ہڑتالی کامگاروں اور مزدوروں کا کہنا تھا کہ اُنہیں تعمیراتی کمپنی کی طرف سے ملنے والی اُجرت بقایا ہے۔
مزدوروں اور کامگاروں کی ہڑتال آج صبح شروع ہوگئی اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’نو یگ کنسٹرکشن کمپنی‘ اُن کی اجرت روکے ہوئے ہے جس کی وجہ سے اُنہیں سخت مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس اور ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے ہڑتالی مزدوروں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔
مذکورہ ٹنل کو آنے والے مہینوں کے اندر ہی قابل ٹریفک بنایا جانا تھا تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس کی افتتاح میں کچھ دیر ہوسکتی ہے۔