سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قیادت کی لیڈرشپ نے اتوار کو ہنگامی میٹنگ کے دوران کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک اتوار سہ پہر سید علی شاہ گیلانی کی حید رپورہ رہائش گاہ پر پہنچ گئے،جہاں پر انہوں نے سید علی گیلانی کے ساتھ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق تینوں مزاحمتی لیڈروں کے درمیان بند کمرے میں کئی گھنٹوں تک میٹنگ جاری رہی۔ذرائع نے بتایا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے علاوہ قیدیوں کی بیرون ریاستوں میں منتقلی کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادہ خیال کیا گیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تینوں لیڈروں کے درمیان کن اہم معاملات پر گفت و شنید ہوئی کیوں کہ اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔