سرینگر//فریڈم پارٹی ،کشمیر تحریک خواتین ، نیشنل فرنٹ،لبریشن فرنٹ(ح) اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے محبوس آزادی پسند لیڈران ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور ڈاکٹر شفیع شریعتی کو سرینگر سینٹرل جیل سے جموں منتقل کرنے کی کارروائی کی مذمت کی۔ فریڈم پارٹی نے اس کارروائی کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمردہ حبےب نے کہا ہے کہ رات کے اندھرے مےں ان اسےروں کو جموں منتقل کرنا اخلاقی و قانونی تقاضوں کے منافی ہےں۔ نیشنل فرنٹ ترجمان نے سرینگر سنٹرل جیل سے سیاسی قیدیوں کو باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے کی مذمت کی۔لبریشن فرنٹ(ح)سربراہ جاوید احمد میر نے قیدیوں کی جموں منتقلی کو انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ قیدیوں کی جموں منتقل ہائی کورٹ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔بار صدرایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے کہا کہ بار ایسو سی ایشن نے اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ وہ جیل منتظمین کی طرف سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ نوٹس میں لائے گی اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرے گی۔