عاصف بٹ
کشتواڑ// سوموار کی شام ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون کے مرگی علاقے میں پیش آئی آگ کی واردات میں گھاس سے بھرا کھوٹا جل کرخاکستر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کی شام چار بجے مرگی علاقے میں محمد اقبال کے رہایشی مکان کے قریب موجود گھاس سے بھرے کوٹھے سے اچانک اگ نمودار ہوئی ۔آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور بچائوکاروائی عمل میں لائی اور اسے مزید پھیلنے سے روکا تاہم آگ کے سبب گھاس سے بھرا کوٹھاجل کر مکمل طور خاکستر ہوچکا تھا ۔ مقامی لوگوں نےبتایا کہ یہ گھاس جانوروں کیلئے رکھی گی تھی جو جل کر خاکستر ہوئی ۔