عاصف بٹ
کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کی 40000ہزار سے زائد آبادی کو جموں کشمیر کے مختلف علاقہ جات سے جوڑنے والی واحد مرگن گاورن انشن سڑک گزشتہ ماہ سے آمدورفت کیلئے بند پڑی ہے جس پر برف ہٹانےکا عمل اب حکام نے دونوں اطراف سے ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔ ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ہفتہ تک مسلسل برفباری و بارشوں کےبعد اب دونوں اطراف سے برف ہٹانے کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے جسکے لئے نایب تحصیلدار کو نوڈل افسر تعینات کیاگیا ہے جو مسلسل کام کی نگرانی کررہے ہیںجبکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو اضافی مشینری لگاکر جلد از جلد بر ف ہٹاکر سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کو کہا گیاہے اورامید ہے کہ ایک ہفتہ تک بر ف ہٹانے کا عمل مکمل کرکے سڑک کو قابل آمدورفت بنایاجائےگا۔ واضح رہے کہ سب ڈویژن مڑواہ کو جوڑنے والی واحد سڑک دو ڈویژنوں کےماتحت ہے ۔جہاں اننت ناگ انتظامیہ گاورن سے مرگن تک برف ہٹانے میں لگی ہوئی ہے وہیں کشتواڑ ڈویژن کے تحت آنے والے حصہ پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے بر ف ہٹانے کاعمل شرو ع کردیا ہے۔ یہ سڑک گزشتہ ماہ مرگن ٹاپ و و اسکے قریبی علاقے میں ہوئی برفباری کے سبب آمدورفت کیلئے بند ہوئی تھی جسکے بعد سے علاقہ جات کی عوام کا سڑک رابطہ منقطع ہوکررہ گیا ہے۔علاقہ کی عوام نے اس سڑک کو عیدالفطر سے قبل آمدورفت کے قابل بنانے کی اپیل کی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں راشن و دیگر ضروری اشیا کی کمی ہے ۔