گاندربل ،ڈورہ ،بانہال//مرکنڈل سمبل سوناواری میں المناک حادثے میں 35 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور لقمہ اجل جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔مرکنڈل سمبل سوناواری میں کھیت میں ٹریکٹر کے ذریعہ مٹی ڈالنے کے دوران اچانک ٹریکٹر الٹ جانے سے ٹریکٹر ڈرائیور 35 سالہ ظہور احمد گنائی ولد عبدالستار ساکنہ مرکنڈل ٹریکٹر کے نیچے کچلا گیا جس سے اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رمیز احمد بابا ساکنہ مرکنڈل شدید زخمی ہوگیا جسے نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے اسے جی وی سی ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ظہور احمد تین بچوں کا باپ تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے ۔ادھرجموں سے سرینگر آرہی سبزی سے بھرٹا ٹا موبائیل زیر نمبرJK03E 3886 لورمنڈہ کے قریب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ میں لڑھک گیااورڈرئیور بلال احمد ڈھگا ولد محمد رجب ساکنہ اونتی پورہ زخمی ہوا ۔دریں اثناء رام بن میں موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ رام بن کے میتراہ علاقے میں فوج کے ٹرانزٹ کیمپ کے نزدیک پیش ائے اس حادثے میں دو نواجوں عامر الطاف شاہ ولد الطاف حسین شاہ ساکنہ سیری رام بن اور سونو بھسین ولد جوگیندر پال سنگھ ساکنہ رام بن شدیدزخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا چونکہ ضلع ہیڈ کواٹر میتراہ کا رابطہ سڑک کے کٹ جانے کی وجہ سے منقطع ہے اور یہ نوجوان کرول کے راستے رامبن سے میتراہ گئے ہوئے تھے ۔